settings icon
share icon

پُرانے عہد نامے کا جائزہ

پرانے عہد نامے کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: اسفارِ خمسہ (پیدایش سے استثنا تک ) ، تاریخی کتب (یشوع سے آستر تک ) ، شاعرانہ کتب (ایوب سے غزل اُلغزلات تک ) ، انبیا ء اکبر ( یسعیاہ سے دانی ایل تک ) ، اور انبیاء اصغر (ہوسیع سے ملاکی تک )۔ پرانا عہد نامہ تقریباً 1440 قبل از مسیح سےقریباً 400 قبل از تک کے عرصے کے دوران قلمبند کیا گیا تھا۔ پرانے عہد نامے کا زیادہ تر حصہ عبرانی زبان میں لکھا گیا جبکہ اس کے کچھ مختصر حصے ارامی زبان میں لکھے گئے تھے (یہ زبان بنیادی طور پر عبرانی سے تھوڑی مختصر ہے لیکن اِن زبانوں میں باہمی طور پر گہرا تعلق بھی ہے۔)

پرانا عہد نامہ بنیادی طور پر خدا اور اسرائیلی قوم کے مابین تعلقات سے متعلق بات کرتاہے۔ اسفارِ خمسہ اسرائیل قوم کے قیام اور خدا کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ عہد پر مبنی رشتہ قائم کرنے سے متعلق ہے۔ تاریخی کتب اسرائیلی قوم کی تاریخ ، اُس کی فتوحات اور کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اُس کی شکست اور ناکامیوں کو بھی قلمبند کرتی ہیں۔ شاعرانہ کتابیں اسرائیل کے ساتھ خدا کے تعلقات اور اسرائیل کی طرف سے اُس کی عبادت اور فرمانبرداری کے جذبے پر گہری نظر ڈالتی ہیں۔نبوتی کتابیں خدا کے اِس مطالبے کے بارے میں ہیں کہ اسرائیل اپنی بُت پرستی اور بے وفائی سے توبہ کرے اورخداکی فرمانبرداری اور رُوحانی وفاداری کے رشتے میں واپس لوٹ آئے ۔

غالباً اِس عہد نامے کو پہلا عہد نامہ بھی کہا جائے تو درست ہوگا۔ لفظ "پرانا"اصل میں "قدیم " یا "غیر متعلقہ" ہونے کا تصور پیش کرتا معلوم ہوتا ہے۔ یہ اصطلاح مکمل سچائی کا اظہار کرتی نظر نہیں آتی۔

براہِ مہربانی مندرجہ ذیل مضامین کا مطالعہ کیجئے:
ہمیں کیوں بائبل کو پڑھنا یا اِس کا مطالعہ کرنا چاہیے ؟
ہمیں بائبل پڑھنے کا آغاز کہاں سے کرنا چاہیے ؟
پرانے عہد نامے اور نئے عہد نامے میں کیا فرق؟
بائبل کے مطالعہ کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

پرانے عہد نامے کا جائزہ لینا ایک قابل قدر کوشش ہے جو روحانی طور پر مضبوط ہونےمیں بہت زیادہ مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ ذیل میں پرانا عہد نامے کی مختلف کتابوں کے خلاصوں کے لنک دئیے گئے ہیں۔ ہم پوری امید کرتے ہیں کہ پرانے عہد نامے کا یہ مختصر جائزہ آپ کے لیے مسیح کے ساتھ چلنے میں بھرپورمددگار اور فائدہ مند ثابت ہوگا۔

English



پیدایش کی کتاب

خروج کی کتاب

احبار کی کتاب

گنتی کی کتاب

اِستثناکی کتاب

یشوع کی کتاب

قضاۃ کی کتاب

رُوت کی کتاب

1سموئیل کی کتاب

2 سموئیل کی کتاب

1 سلاطین کی کتاب

2 سلاطین کی کتاب

1 تواریخ کی کتاب

2 تواریخ کی کتاب

عزرا کی کتاب

نحمیاہ کی کتاب

آستر کی کتاب

ایوب کی کتاب

زبور/مزامیر کی کتاب

امثال کی کتاب

واعظ کی کتاب

غزل الغزلات

یسعیاہ کی کتاب

یرمیاہ کی کتاب

نوحہ کی کتاب

حزقی ایل کی کتاب

دانی ایل کی کتاب

ہوسیع کی کتاب

یوایل کی کتاب

عاموس کی کتاب

عبدیاہ کی کتاب

یوناہ کی کتاب

میکاہ کی کتاب

ناحُوم کی کتاب

حبقوق کی کتاب

صفنیاہ کی کتاب

حجی کی کتاب

زکریاہ کی کتاب

ملاکی کی کتاب



بائبل کا خلاصہ/جائزہ

پُرانے عہد نامے کا جائزہ

نئے عہد نامے کا جائزہ



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

پُرانے عہد نامے کا جائزہ
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries