settings icon
share icon

بائبل کا خلاصہ/جائزہ

بائبل کے ایک اچھے خلاصے/موزوں جائزے کا حصول کافی مشکل کام ہے۔ بائبل میں 2 عہد نامے ،مختلف طرح کی66 کتابیں ، 1189 ابواب ، 31173 آیات اور 773692 الفاظ شامل ہیں۔ بائبل کی مختلف کتابیں متعدد قسم کے موضوعات کا احاطہ کرتی اور مختلف سامعین سے مخاطب ہوتی ہیں ۔ بائبل کی کتابوں کو مختلف طرح کے پسِ منظر سے تعلق رکھنے والے قریباً 40 لوگوں نے لگ بھگ 1500 سالوں کے عرصے میں قلمبند ہے ۔ لہذا پوری بائبل کا خلاصہ / جائزہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

اِن باتوں کے ساتھ ساتھ بائبل کا "الہامی " مصنف رُوح القدس ہے ۔ خدا کا کلام اُس کے منہ سے نکلنے والی باتیں ہیں جن کو تحریر کرنے کےلیے اُس نے نبیوں اور رسولوں کو استعمال کیا ہے (2تیمتھیس 3باب 16-17آیات؛2پطرس 1باب 21آیت ) مزید یہ کہ اُن تمام لوگوں میں جو یسوع پر ایمان لائے ہیں رُوح القدس بسا ہواہے۔ (رومیوں 8باب 9آیت ؛1کرنتھیوں 12باب 13آیت )۔ بائبل کو سمجھنے میں رُوح القدس ہماری مدد کرنا چاہتا ہے (1کرنتھیوں 2باب 10-16آیات)۔

بائبل کے خلاصے / مختصر جائزے کے اس حصے کے تعلق سےہمارا مقصد بائبل کی ہر کتاب کا بنیادی پس منظر پیش کرنا ہے۔ اس کےلیے ہم بائبل کی ہر کتاب، مصنف ، سنِ تحریر ، تحریری مقصد ، کلیدی آیات اور ایک مختصر خلاصہ پیش کریں گے ۔ ہمیں پوری امید ہے کہ بائبل کے خلاصے/ جائزے کا یہ حصہ نہ صرف آپ کے لیے بائبل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مددگار ثابت ہو گا بلکہ آپ کو گہرائی سے بائبل کا مطالعہ کرنے کی ترغیب بھی دے گا۔

English



پُرانے عہد نامے کا جائزہ

نئے عہد نامے کا جائزہ



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

بائبل کا خلاصہ/جائزہ
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries