settings icon
share icon
سوال

ہمیں بائبل پڑھنے کا آغاز کہاں سے کرنا چاہیے؟

جواب


ایسے لوگ جو بائبل کےمطالعہ میں نئے ہیں اُن کےلیےیہ جاننا بہت ضروری ہے کہ بائبل ایک عام کتاب نہیں ہے جِسے یکسانیت کے ساتھ پہلے صفحے سے لے آخری صفحے تک با آسانی پڑھا جاسکے۔یہ کتابوں کا ایک ایسا مجموعہ یا ایک لائبریری ہے جِسے مختلف مصنفین نے 1500سال سے زیادہ عرصہ میں کئی زبانوں میں لکھا۔ مارٹن لوتھر نے کہا ہے کہ بائبل "مسیح کی گود" ہے کیونکہ بائبل کی تمام تاریخ اور نبوتیں صرف یسوع مسیح کی جانب اشارہ کرتی ہیں ۔ اِس لئے بائبل کے مطالعہ کا آغاز اناجیل سے کرنا چاہیے۔ مرقس کی انجیل جلد اور تیز رفتار ی سے پڑھی جا سکنے والی انجیل ہے اوراس لیے مطالعہ کے آغاز کے لئےیہ بہترین کتاب ہے۔ اس کے بعد آپ یوحنا کی انجیل پڑھ سکتے ہیں جو اُن باتوں پر توجہ دیتی ہے جن کا یسوع مسیح نے اپنے بارے میں دعویٰ کیا تھا۔ مرقس یسوع کے اُن کاموں اور باتوں کے بارے میں بتاتا ہے جو اُس نے کہی تھیں جبکہ یوحنا یسوع کی حقیقی شخصیت اور ذات کے بارے میں بتاتا ہےیعنی جو اصل میں وہ تھا ۔ یوحنا کی انجیل میں کچھ حوالہ جات بہت سادہ اور واضح ترین ہیں جب کہ دوسری جانب اِ س انجیل میں بہت گہرے اور عمیق حوالہ جات بھی موجود ہیں۔ اناجیل (متی، مرقس، لوقااور یوحنا) کا مطالعہ آپ کو مسیح کی زندگی اور خدمت سے واقفیت دلائے گا۔

اِس کے بعد کچھ خطوط (رومیوں، افسیوں، فلپیوں) پڑھیں۔ یہ خطوط سکھاتے ہیں کہ ہمیں زندگی کیسے گزارنی چاہیے تاکہ یہ خُدا کے جلال کا باعث ہو سکے ۔ جب آپ پرانے عہد نامے کے مطالعہ کا آغاز کرتے ہیں تو پیدائش کی کتاب سےشروع کریں۔ یہ کتاب بتاتی ہے کہ خُدا نے دُنیا کو کیسے خلق کیا ، انسان گناہ میں کیسے گِرا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ کس طرح گناہ کا اثر تمام دُنیا پر پڑا۔ خروج، احبار، گنتی، اور اِستثنا کی کتابیں پڑھنا اور سمجھنا مشکل ہو سکتی ہیں کیونکہ اِن میں خُدا کے تمام قوانین (شریعت )موجود ہےجس کی فرمانبرداری کرنے کا مطالبہ خُدا نے بنی اسرائیل سے کیا۔ بہرحال آپ کو اِن کتابوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ بہتر ہو گا اگر آپ اِن کو بعد میں مطالعہ کرنے کے لئے چھوڑدیں۔ کسی بھی صورت میں مطالعہ کے عمل کو بند نہ کریں ۔ بنی اسرائیل کی تاریخ کو جاننے کے لئے یشوع سےشروع کر کے تواریخ کی کتابیں پڑھیں۔ زبور سے غزل الغزلات کی کتابیں آپ کو عبرانی شاعری اور حکمت کے بارے میں اچھا احساس دلائیں گی۔ یسعیاہ سے ملاکی تک کی نبوتی کتابیں سمجھنے میں مشکل ہو سکتی ہیں ۔ یاد رکھیں بائبل کو سمجھنے کے لیے آپکو خُدا سے حکمت مانگنے کی ضرورت ہے (یعقوب1باب 5آیت)۔ بائبل کا مصنف خدا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ آپ اُس کے کلام کو سمجھیں۔

آپ کو پُریقین ہونا چاہیے کہ خدا اپنے کلام اور اپنی ذاتی کے بارے میں جاننے میں آپ کی کوشش کے باعث آپ کو ضرور برکت دے گااس بات کے قطع نظر کہ آپ کس کتاب سے شروع کرتے ہیں اور مطالعہ کےلیے آپ کا طریقہ کیا ہے ۔ ہمیں خدا کے کلام کی ضرورت ہے : "آدمی صرف روٹی ہی سے جیتا نہ رہے گا بلکہ ہر بات سے جو خدا کے منہ سے نکلتی ہے "( متی 4باب 4آیت)۔ خدا کی شریعت"کامل ہے۔وہ جان کو بحال کرتی ہے۔ خُداوند کی شہادت برحق ہے۔ نادان کو دانش بخشتی ہے ۔خُداوند کےقوانین راست ہیں وہ دل کو فرحت پہنچاتے ہیں ۔خُداوند کا حکم بے عیب ہے وہ آنکھوں کو روشن کرتا ہے ۔خُداوند کا خوف پاک ہے وہ ابد تک قائم رہتا ہے۔ خُداوند کے احکام برحق اور بالکل راست ہیں۔ وہ سونے سے بلکہ بہت کُندن سے زیادہ پسندیدہ ہیں۔ وہ شہد سے بلکہ چھتے کے ٹپکوں سے بھی شریں ہیں۔ نیز اُن سے تیرے بندے کو آگاہی ملتی ہے اُن کو ماننے کا اجر بڑا ہے۔ "( 19زبور 7-11آیات)۔ " انہیں سچائی کے وسیلہ سے مُقدس کر ۔تیرا کلام سچائی ہے " ( یوحنا 17باب 17)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

ہمیں بائبل پڑھنے کا آغاز کہاں سے کرنا چاہیے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries