settings icon
share icon
سوال

شادی سے پہلے بے تکلفی اور جسمانی وابستگی کی حدود کیا ہیں؟

جواب


افسیوں 5باب3 آیت بیان کرتی ہے کہ "جیسا کہ مقدسوں کو مناسب ہے تم میں حرامکاری اور کسی طرح کی ناپاکی یا لالچ کا ذکر تک نہ ہو۔" اِس آیت کی روشنی میں ناپاکی یا حرامکاری کا ذکر تک مسیحیوں کے لیے مناسب نہیں ہے۔ بائبل مُقدس ہمیں اِس بارے میں کوئی واضح آگاہی نہیں دیتی کہ یہاں پر جو لفظ "ذکر" استعمال کیا گیا ہے اُس کی فہرست میں کیا کیا کچھ آتا ہے، اور نہ ہی بائبل ہمیں یہ تفصیل کے ساتھ بتاتی ہے کہ غیر شادی شُدہ جوڑے اپنی شادی سے پہلے کس طرح کی یا کس حد تک باہمی بے تکلفی یا جسمانی وابستگی رکھ سکتے ہیں۔ بہرحال ہمیں اِس بات کو مدِ نظر رکھنا چاہیے کہ اگر بائبل اِس حوالے سے واضح طور پر بات نہیں کر رہی اور کچھ نہیں کہہ رہی تو اِس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ بائبل شادی سے پہلے جنسی تعلق تک کی جسمانی وابستگی کی اجازت دیتی ہے۔ شادی شُدہ جوڑوں میں جسمانی وابستگی کے لحاظ سے بوس و کنار اکثر اُنہیں جنسی ملاپ یعنی مباشرت کے لیے تیار کرتا ہے۔ اِس لیے منطقی لحاظ سے بوس و کنار بھی صرف شادی شُدہ جوڑوں کی حد تک ہی محدود ہونا چاہیے۔ کوئی بھی ایسی چیز جو مجامعت یا مباشرت سے پہلے مساس کے زمرے میں آتی ہے اُس سے ہر ایک مسیحی کو شادی سے پہلے اجتناب کرنا چاہیے۔

اگر کسی بھی مسیحی شخص کے ذہن میں کسی بھی سرگرمی کے حوالے سے شک پایا جاتا ہو کہ آیا وہ شادی سے پہلے جائز ہے یا نہیں تو ایسی صورت میں اُسے اُس سرگرمی سے اجتناب کرنا چاہیے (رومیوں 14باب23 آیت)۔ ہر طرح کی جنسی سرگرمیاں اور جنسی عمل سے پہلے کی سرگرمیاں صرف شادہ شُدہ جوڑوں تک ہی محدود ہونی چاہییں۔ ہر ایک غیر شادی شُدہ جوڑے کو ہر اُس سرگرمی سے بچنے کی ضرورت ہے جو اُن کے لیے جنسی وابستگی کی آزمائش بنے، جو ظاہراً غیر اخلاقی ہو یا وہ جو جنسی ملاپ یا مباشرت سے پہلے بوس و کنار یا مساس کے زُمرے میں آتی ہو۔ بہت سارے خُدام اور شادی کے لیے صلاح کاری کی خدمت سر انجام دینے والے جب غیر شادی شُدہ لوگوں کی صلاح کاری کرتے ہیں تو وہ اُنہیں ہدایت کرتے ہیں کہ وہ اپنی شادی سے پہلے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑنے اور سرسری گلے ملنے سے آگے ہرگز نہ جائیں۔ جب ایک جوڑا شادی کے بعد اپنے جذبات اور اپنی ذات کو اپنے جیون ساتھی کے ساتھ بانٹتا ہے تو یہ دونوں ہی لوگوں کے لیے اُتنا ہی زیادہ خاص اور انمول ہوتا ہے اوراِس کی بدولت اُن کے باہمی تعلق اور شادی شدہ زندگی میں ہر ایک سرگرمی ایسے ہی انمول بن جاتی ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

شادی سے پہلے بے تکلفی اور جسمانی وابستگی کی حدود کیا ہیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries