settings icon
share icon
سوال

آپ کس قدر کم عمری میں یسوع کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کر سکتے ہیں؟

جواب


عمر کے لحاظ سے نجات کے لیے بلاشبہ کوئی لازمی شرط موجو د نہیں ہے ۔ یسوع نے خود فرمایا ہے کہ " بچّوں کو میرے پاس آنے دو اور اُنہیں منع نہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہی اَیسوں ہی کی ہے" ( متی 19باب 14آیت)۔ جیسے ہی بچّے اس بات کو سمجھنے کےقابل ہو جاتے ہیں کہ اُنہوں نے گناہ کیا ہے (رومیوں 3باب 23آیت)، یسوع اُن کے گناہ کی قیمت چکانے کےلیے موا ءتھا ( رومیوں 5باب 8آیت؛ 6باب 23 ) اور یہ کہ اُنہیں نجات کےلیے یسوع پر ایمان لانا چاہیے ( یوحنا 3باب 16آیت)، اُس وقت وہ نجات پانے کے قابل ہو تے ہیں ۔

ایک بچّے کو اُن تمام پیچیدہ اُمور کو سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے جو نجات کے عقیدے کا حصہ ہیں ۔ بائبل اکثر بچّوں کی مانند ایمان رکھنے کےلیے ہماری حوصلہ افزائی کرتی ہے ( متی 18باب 4آیت؛ مرقس 10باب 15آیت؛ لوقا 18باب 17آیت)۔ یہ ضروری ہے کہ والدین اس بات کو یقینی بنائیں کہ اُن کے بچّے بنیادی امور ( جیسا کہ گناہ، یسوع کی صلیبی موت، اور نجات دہندہ کی ضرورت ) کو سمجھیں مگر اعمال 16باب 31آیت کا وعدہ کسی بھی بالغ اور بچّے کے حوالے سے بھی یکسا ں طور پر سچا ہے : "خُداوند یسوع پر اِیمان لا تو تُو ۔۔۔۔نجات پائے گا۔"

چھوٹے بچّے چاہے وہ نئی پیدایش کے حامل ہیں یا نہیں ممکنہ طور پر خدا کی طرف سے چُنے گئے اور مسیح کے خون سے نجات یافتہ ہو سکتے ہیں اور اُن کے دِلوں میں رُوح القدس کا عمل دخل ہو سکتا ہے اور اس طرح وہ فردوس میں داخل ہوسکتے ۔اب وہ زندگی کے کس مقام پر ان باتوں کو سمجھنا شروع ہوتے ہیں یہ عمل مختلف بچّوں میں مختلف عمر میں رونما ہو تا ہے ۔ کچھ چھوٹے بچّوں کا دل ان باتوں کو سُننے کا خصوصی رجحان رکھتا ہے کہ یسوع نے اُن کے لیے صلیب پر جان دی تھی اور اس طرح جلد ہی وہ اپنی گناہ آلودہ فطرت کے بارے میں آگا ہ ہو جاتے ہیں اور ردّعمل کے پابندہو جاتے ہیں ۔ زیادہ پُر اعتماد شخصیت کے حامل دیگر بچّے اُس وقت تک اس بات سے آگا ہ نہیں ہوتے جب تک وہ کچھ زیادہ بڑی عمر کے نہیں ہو جاتے ۔ صرف خداوند ہی دِلوں کے خیالات کو جانتا ہے اور ہم اُس کی کامل مرضی اور وقت کے مطابق "کھوئے ہوؤں کو ڈُھونڈنے اور نجات دینے " (لوقا 19باب 10آیت) کےلیے اُس پر بھروسہ کرتے ہیں ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

آپ کس قدر کم عمری میں یسوع کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کر سکتے ہیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries