settings icon
share icon
سوال

خُدا کون ہے؟

جواب


خُدا کیا ہے؟ خُدا کو ہے؟ ہم خُدا کو کیسے جان سکتے ہیں؟"

خدا کون ہے؟ – حقیقت:

خدا کے وجود کی حقیقت تخلیق اور انسان کے ضمیر دونوں ہی کے ذریعے سے اتنی واضح ہے کہ بائبل ملحد/دہریے کو "احمق " (14زبور 1آیت) قرار دیتی ہے۔ اس لیے بائبل کبھی بھی خدا کے وجود کو ثابت کرنے کی کوشش نہیں کرتی ہے بلکہ وہ ابتدا ہی سے خدا کے وجود کا بیان کرتی ہے (پیدایش 1باب 1آیت ) بائبل جو کچھ بیان کرتی ہے وہ خدا کی فطرت ، کردار اور کام کا اظہارہے۔

خدا کون ہے؟ – تعریف:

خدا کے بارے میں درست سوچ انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ خدا کے بارے میں غلط تصور بُت پرستی کے مترادف ہے۔ 50زبور 21آیت میں خدا شریر آدمی کی اس الزام کے ساتھ سرزنش کرتا ہے کہ : "تُو نے گمان کِیا کہ مَیں بالکل تجھ ہی ساہوں "۔ خدا کی ذات کی تعریف کا مختصر خلاصہ کچھ یوں ہے " ایک عظیم ترین ذات ؛ جو تخلیق کردہ تمام چیزوں کی خالق اوراُن پر حکمران؛ واجب الوجود اور قدرت، نیکی اور حکمت میں کامل ہے۔"

خدا کون ہے؟ – اُس کی فطرت:

کچھ ایسی باتیں ہیں جو ہم جانتےہیں کہ خدا کے بارے میں سچی ہے ، اور اس کی ایک خاص وجہ یہ ہے کہ وہ ا پنی رحمت میں اپنی کچھ خوبیوں کو ہم پر عیاں کرنے پر راضی ہوا ہے ۔خدا رُوح ہے جو فطرت کے لحاظ سے غیر مادی ہے اور ہم اپنے جسمانی حواس کے ذریعے سے اُسکی ذات کو محسوس نہیں کر سکتے (یوحنا 4باب 24آیت)۔ خدا ایک ہے لیکن خدا باپ ، خدا بیٹے ، اور خدا رُوح القدس کی حیثیت سےوہ تین شخصیات/اقنوم کا حامل ہے ( متی 3باب 16-17آیات)۔ خدا لا محدود ہے ( 1تیمتھیس 1باب 17آیت)،وہ بے مثال ہے ( 2سموئیل 7باب 22آیت) اور لا تبدیل ہے ( ملاکی 3باب 6آیت)۔ وہ ہر جگہ موجود ہے ( 139زبور 7-12آیات)، سب کچھ جانتا ہے ( متی 11باب 21آیت) اور تمام قوت اور اختیار کا مالک ہے ( افسیوں 1باب؛ مکاشفہ 19باب 6آیت)۔

خدا کون ہے؟ – اُس کا کردار:

بائبل میں بیان کردہ خدا کی کچھ خصوصیات یہ ہیں : خدا راست (اعمال 17باب 31آیت) ، محبت کرنے والا (افسیوں 2باب 4-5آیات) ، سچا (یوحنا14باب 6آیت ) اور نور ہے (1یوحنا 1باب 5آیت)۔ خدا شفقت(2کرنتھیوں 1باب 3آیت ) ، رحم (رومیوں9باب 15آیت) اور فضل کا اظہار کرتا ہے (رومیوں5باب 17آیت)۔ خدا گنہگار کی عدالت کرتا ہے ( 5باب 5آیت) مگر معاف بھی کرتا ہے (130زبور 4آیت)۔

خدا کون ہے؟ – اُس کے کام:

ہم خدا کی ذات کو اس کے کاموں کے بغیر نہیں سمجھ سکتےکیونکہ خدا کے کام اُس کی ذات کا اظہار ہیں ۔ یہاں خدا کے ماضی ، حال اور مستقبل میں کئے جانے والے کاموں کی مختصر فہرست پیش کی جاتی ہے : خدا نے دنیا کو تخلیق کیا ہے ( پیدایش 1باب 1آیت؛ یسعیاہ 42باب 5آیت)؛ وہ اسے فعال حالت میں برقرار رکھے ہوئے ہے ( کلسیوں 1باب 17آیت)؛ وہ اپنے اُس ابدی منصوبے کو انجام دے رہا ہے جو انسان کے گناہ اور موت کی لعنت سے چھٹکارے پر مشتمل ہے ( گلتیوں 3باب 13-14آیات)؛ وہ لوگوں کو مسیح کے پاس لاتا ہے ( یوحنا 6باب 44آیت)؛ وہ اپنے بچّوں کی تربیت کرتا ہے (عبرانیوں 12باب 6آیت) اور وہ دنیا کی عدالت کرے گا ( مکاشفہ 20باب 11-15آیات)۔

خدا کون ہے؟ – اُس کے ساتھ رفاقت:

بیٹے کی ذات میں خدا مجسم ہوا تھا ( یوحنا 1باب 14آیت)۔ ابنِ خدا نے ابنِ آدم بننے کے ذریعے خدا اور انسان کے درمیان ملاپ کرایا ہے ( یوحنا 14باب 6آیت؛ 1تیمتھیس 2باب 5آیت)۔ یہ بیٹا ہی ہے جس کے وسیلہ سے ہم گناہوں کی معافی (افسیوں 1باب 7آیت)، خدا کے ساتھ صلح (یوحنا 15باب 15آیت؛ رومیوں 5باب 10آیت) اور ابدی نجات پا سکتے ہیں ( 2تیمتھیس 2باب 10آیت)۔ اس لیے کہ "الوہیت کی ساری معموری اُسی (یسوع مسیح)میں مُجسم ہو کر سکونت کرتی ہے"( کلسیوں 2باب 9آیت)۔ لہذا حقیقی طور پر یہ جاننے کےلیے کہ خدا کون ہے ہمیں صرف اور صرف یسوع کی ذات پر غور کرنا ہو گا ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

خُدا کون ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries