settings icon
share icon
سوال

"جہنم کہاں پر ہے؟جہنم کا مقام کہاں پر ہے؟

جواب


جہنم کے مقام کے بارے میں مختلف قسم کے نظریات کو پیش کیا گیا ہے۔ ایک روایتی تصور کے مطابق جہنم اِس زمین کے مرکز میں ہے۔ دیگر کئی لوگ یہ تجویز پیش کرتے ہیں کہ جہنم بیرونی خلاء میں کسی بلیک ہول کے اندر واقع ہے۔ پرانے عہد نامے میں جس لفظ کا ترجمہ جہنم کیا گیا ہے وہ عبرانی لفظ شیول "Sheol" ہے، نئے عہد نامے کے اندرشیول/ Sheol لفظ کے لیے یونانی لفظ ہیڈیز/ Hades بمعنی (نظری نہ آنے والا) اور لفظ گیہنا/ Gehenna (عبرانی میں ہنم/Hinnom کی وادی) استعمال کیا گیا ہے۔ شیول کا ترجمہ گڑھا اور قبر بھی کیا گیا ہے۔ شیول اور ہیڈیز دونوں ہی مُردوں کی ایک عارضی قیام گاہ کا تصور دیتے ہیں جہاں پر مرنے والے اپنی آخری اور حتمی عدالت سے پہلے رہیں گے (9زبور17آیت مکاشفہ 1 باب18آیت)۔ لفظ Gehenna جہنم کی طرف اشارہ کرتا ہے جو ناراست لوگوں کی ابدی سزا /عذاب میں ہونے کی حالت ہے (مرقس 9 باب43)۔

یہ تصور کہ جہنم ہمارے نیچے غالباً زمین کے مرکز میں ہے لوقا 10باب15آیت جیسے حوالہ جات میں سے آتا ہے:"اور اَے کفر نحُوم کیا تُو آسمان تک بلند کِیا جائے گا؟ نہیں بلکہ تُو عالَمِ ارواح میں اُتارا جائے گا " 1 سموئیل 28باب13-15آیات میں عَین دور کے مقام پر رہنے والی جّن کی آشنا عورت نے سموئیل کو "زمین سے اوپر آتے دیکھا۔" یہاں پر ہمیں اِس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ یہاں پر بیان کی جانے والی کوئی بھی بات جہنم کے ارضیاتی مقام کے ساتھ نہیں جڑی ہوئی۔ کفرِ نحوم کا عالمِ ارواح میں اتارا جانا دراصل اُس کا رَد کیا جانا ہے نہ کہ اُس کا زمین کے اندر دھنسا دیا جانا۔ اور جنات کی آشنا عورت نے جو کچھ سموئیل کے بارے میں دیکھا وہ محض ایک رویا تھی۔

کنگ جیمز ورژن ترجمے کے اندر افسیوں 4باب9آیت بیان کرتی ہے کہ یسوع کے آسمان پر اُٹھائے جانے سے پہلے وہ "زمین کے نیچے کے علاقہ میں اُترا بھی تھا۔ "کچھ مسیحیوں کا خیال ہے کہ زمین کے نیچے کے علاقے سے مُراد جہنم ہےجہاں پر اُن کے مطابق یسوع گیا تھا اور اپنی موت اور جی اُٹھنے کے درمیان کا وقت اُس نے اُس مقام پر گزارا تھا۔ بہرحال نیو انٹرنیشنل ورژن اِس حوالے کا بہتر ترجمہ پیش کرتا ہےجس کو اُردو میں یوں بیان کیا جا سکتا ہے کہ "وہ زمین کے نیچے کے علاقوں /حصہ میں بھی اُترا۔" اور یہ آیت سادہ طور پر یہی کہتی ہے کہ یسوع اِس زمین پر آیا تھا۔ یہ حوالہ اُس کے مجسم ہو کر دُنیا میں آنے کے بارے میں ہے نہ کہ اُس کی موت کے بعد کسی اور مقام پر جانے کے بارے میں۔

اِس تصور کی بنیاد کہ جہنم بیرونی دُنیا کے اندر غالباً کسی بلیک ہول میں ہے سچائی پر مبنی نہیں ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بلیک ہول وہ مقامات ہیں جہاں پر بہت ہی زیادہ حرارت اور دباؤ ہے اور وہاں سے کچھ بھی ، حتیٰ کہ بجلی بھی باہر نہیں نکل سکتی۔ حیرت انگیز طور پر جہنم کا یہ تصور 1979 میں والٹ ڈزنی کی فلم" دا بلیک ہول" میں پیش کیا گیا تھا ۔ اِس فلم کے اختتام کے قریب فلم کے سبھی کردار بلیک ہول میں سے گزرتے ہیں۔دوسری طرف اِس کہانی میں منفی کردار ادا کرنے والا اپنے آپ کو ایک جہنم نما شدید تپش کے مقام پر پاتا ہے جبکہ دیگر کردار جسم کے مختلف اعضاء کے علیحدہ ہونے کا تجربہ کرتے ہیں۔ یہ بہت ہی دلچسپ بات ہے کہ ڈزنی کی کسی فلم کے اندر جہنم کا تصور پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، بہرحال ہمیں جہنم کے بارے میں اپنے عقیدے کی بنیاد کسی فلم کی کہانی پر نہیں رکھنی چاہیے۔

ایک اور مفروضہ یہ پیش کیا جاتا ہے کہ یہ زمین خود ہی "آگ کی جھیل" بن جائے گی جیسا کہ مکاشفہ 20باب10-15آیات کے اندر بیان کیاگیا ہے۔ یہ نظریہ کچھ اِس طرح سے بات کو آگے لیکر چلتا ہے کہ جس وقت یہ زمین آگ کے ذریعے سے تباہ کر دی جائے گی (2 پطرس 3باب10آیت؛ مکاشفہ 21باب 1آیت) تو خُدا اِسی کو تمام ناراستوں کو سزا دینے کے لیے ابدی عذاب کا مقام بنا دے گا۔ ایک بار پھر سمجھ لیں کہ یہ محض ایک مفروضہ یا تصور ہے۔

ابھی اگر ہم اِس کا خلاصہ کریں تو کلامِ مُقدس ہمیں کہیں پر بھی جہنم کے ارضیاتی ، خلائی یا کائناتی مقام کے بارے میں نہیں بتاتی۔ جہنم ابدی عذاب کا ایک بالکل حقیقی مقام ہے لیکن ہم نہیں جانتے کہ وہ کہاں پر ہے۔ عین ممکن ہے کہ اِس کائنات کے اندر جہنم کا مادی وجود موجود ہو، اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ ایک بالکل ہی مختلف حالت ہو، بہرحال بات جو بھی ہو، جہنم کا مقام اِس قدر زیادہ اہم نہیں ہے جتنا اہم اُس میں جانے سے بچنا ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

"جہنم کہاں پر ہے؟جہنم کا مقام کہاں پر ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries