settings icon
share icon
سوال

شہوت کیا ہے؟بائبل شہوت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

جواب


لغت شہوت کی تعریف کچھ یوں کرتی ہے" (1) شدید یا غیر قابو جنسی اشتہا، یا (2) قوی یا غالب آ جانے والی جنسی خواہش یا اشتہا۔"بائبل شہوت کے بارے میں کئی ایک مختلف طریقوں سے بات کرتی ہے۔ خروج 20باب14، 17آیات، "تُو زنا نہ کرنا۔ تُو اپنے پڑوسی کے گھر کا لالچ نہ کرنا ۔ تُو اپنے پڑوسی کی بیوی کا لالچ نہ کرنا اور نہ اُس کے غُلام اور اُس کی لَونڈی اور اُس کے بَیل اور اُس کے گدھے کا اور نہ اپنے پڑوسی کی کسی اَور چیز کا لالچ کرنا۔"یا پھر متی 5باب28آیت، " لیکن مَیں تم سے یہ کہتا ہوں کہ جس کسی نے بُری خواہش سے کسی عورت پر نِگاہ کی وہ اپنے دِل میں اُس کے ساتھ زِنا کر چکا۔ " ایوب 31باب 11-12آیات شہوت کا بڑی خوبصورتی کے ساتھ خلاصہ کرتی ہیں: " کیونکہ یہ نہایت بُرا جُرم ہوتا بلکہ اَیسی بدی ہوتی جس کی سزا قاضی دیتے ہیں۔کیونکہ وہ اَیسی آگ ہے جو جلا کر بھسم کر دیتی ہے اور میرے سارے حاصل کو جڑ سے نیست کر ڈالتی ہے ۔ "

شہوت کی پوری توجہ اپنی ذات کو خوش کرنے پر لگی ہوتی ہے اور یہ اکثر نتائج کی پرواہ کئے بغیر اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے کسی بھی انسان کو غیر صحت مند اقدامات کی طرف لے جاتی ہے۔ شہوت و ہوس چیزوں پر قابض ہونے اور لالچ کرنے کے درپے ہوتی ہے مسیحی ایمان بے غرض زندگی کی تعلیم دیتا ہے اور زندگی میں پاکیزگی مسیحی زندگی کی خاص علامت ہے(رومیوں 6باب19آیت، 12باب 1-2آیات؛ 1 کرنتھیوں 1باب2، 30 آیات، 6باب19-20آیات؛ افسیوں 1باب4 آیت، 4باب 24آیت؛ کلسیوں 3باب12آیت؛ 1 تھسلنیکیوں 4باب3-8آیات، 5 باب23 آیت؛ 2 تیمتھیس 1باب9آیت؛ عبرانیوں 12باب14آیت؛ 1 پطرس 1باب15-16آیات)۔ ہر وہ شخص جس نے اپنا ایمان خُداوند یسوع مسیح پر رکھا ہے اُس کی زندگی کا مقصد دن بدن اُس کا ہمشکل بننا ہے۔ اِس کا مطلب پرانی زندگی کو خیر باد کہنا ہے جس پر گناہ کی حکمرانی تھی اور اپنے خیالات اور اعمال کو دن بدن اُس معیار کے مطابق تشکیل دینا ہے جو کلامِ مُقدس بیان کرتا ہے۔ شہوت اور ہوس بائبل کے اِس معیار اور تصور کے خلاف ہے۔

کوئی بھی شخص اِس دُنیا میں رہتے ہو کامل نہیں ہو سکتا یا گناہ سے مکمل طور پر چھٹکارہ نہیں پا سکتا، لیکن اِس کے باوجود یہ ایک ایسی منزل ہے جس کے لیے ہم مسیحی مسلسل طور پر کوشش کرتے ہیں ۔ بائبل مُقدس اِس بارے میں 1 تھسلنیکیوں 4باب 7-8آیات کے اندر ایک بہت قوی بیان دیتی ہے"اِس لئے کہ خُدا نے ہم کو ناپاکی کے لئے نہیں بلکہ پاکیزگی کے لئے بُلایا۔پس جو نہیں مانتا وہ آدمی کو نہیں بلکہ خُدا کو نہیں مانتا جو تم کو اپنا پاک رُوح دیتا ہے " اگر شہوت اور ہوس نے آپ کے دِل و دماغ کو اپنے شکنجے میں نہیں جکڑا ہے تو اپنی زندگی کو ہر طرح کی ملامت سے برتر انداز سے گزارتے ہوئے شہوت کی ہر طرح کی آزمائشوں سے لڑنے کے لیے تیار ہوں۔ اگر حالیہ طور پر آپ شہوت کی آزمائش کے ساتھ نبرد آزما ہیں تو ضروری ہے کہ آپ اِس میں سے صاف ستھرے نکل آئیں، خُدا کے سامنے پیش ہوں اور اُس سے گزارش کریں کہ وہ آپ کی زندگی میں اپنی قدرت کیساتھ مداخلت کرے تاکہ آپ کی مسیحی زندگی کی علامت بھی پاکیزگی ہو۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

شہوت کیا ہے؟بائبل شہوت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries