settings icon
share icon
سوال

ایک مبشر کیا ہوتا ہے ؟

جواب


مبشر وہ شخص ہے جو خوشخبری کا اعلان کرتا ہے؛ دوسرے الفاظ میں انجیل کا مبلغ یا مشنری ہے ۔ انجیل کی بشارت کی نعمت کا حامل اکثر وہ شخص ہوتا ہے جو خوشخبری کی منادی کرنے اور توبہ کی دعوت دینے کے لیے جگہ جگہ سفر کرتا ہے۔ چار وں اناجیل کے انسانی مصنفین - متی ، مرقس ، لوقا اور یوحنا —بعض اوقات "مبشرین" کہلاتے ہیں کیونکہ انہوں نے یسوع مسیح کی خدمت-بلاشبہ " خوشخبری " کو قلمبند کیا تھا ۔

افسیوں 4باب 11-13آیات بیان کرتی ہیں کہ "اُسی نے بعض کو رسُول اور بعض کو نبی اور بعض کو مبشر اور بعض کو چرواہا اور اُستاد بنا کر دے دِیا۔ تاکہ مُقدّس لوگ کامِل بنیں اور خِدمت گُذاری کا کام کِیا جائے اور مسیح کا بدن ترقّی پائے۔ جب تک ہم سب کے سب خُدا کے بیٹے کے اِیمان اور اُس کی پہچان میں ایک نہ ہو جائیں اور کامِل اِنسان نہ بنیں یعنی مسیح کے پُورے قَد کے اندازہ تک نہ پہنچ جائیں"۔ اعمال 21باب 8آیت میں فلپس کو ایک مبشر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے اور 2 تیمتھیس 4باب 5آیت میں پولس رسول تیمتھیس کو بشارتی کام سرانجام دینے کی تلقین کرتا ہے۔ پوری بائبل میں مبشر لفظ کا صرف دو مرتبہ استعمال ہوا ہے ۔ اس لحاظ سے خود خداوند یسوع (لوقا 20باب 1آیت ) اور پولس (رومیوں 1باب 15آیت ) سمیت دیگر لوگوں کو "مبشر" خیال کیا جا سکتا ہے کیونکہ انہوں نے خوشخبری کی منادی کی، لیکن فلپس وہ واحد شخص ہے جسے کلام مقدس میں خاص طور پر مبشر کہا جاتا ہے۔

فلپس اُن سات خادمین میں سے ایک تھا جنہیں کلیسیائی انتظام کے لیے چنا گیا تھا تاکہ رسول تعلیم دینے اور دُعا کرنے کی اپنی خدمت جاری رکھ سکیں (اعمال 6باب 3آیت )۔ فلپس یقیناً قیصریہ میں رہائش پذیر تھا اور تقریباً 20 سال سے وہاں تھا اِس سے پہلے کہ پولس رسول اعمال 21باب میں وہاں پہنچتا ۔ فلپس کا پچھلا بشارتی کام سامریہ میں تھا (اعمال 8باب 4-8آیات )۔ اُس نے سامریہ کے لوگوں کے سامنے "مسیح کی منادی " کی اور بدرُوحوں کو نکالنے اور مفلوجوں اور لنگڑوں کو شفا دینے سمیت بہت سے معجزات دکھائے۔ یہ قابل ِ غور بات ہے کہ فلپس نے یسوع کے نام پر پانی کا بپتسمہ دیا تھا مگر رُوح القدس کا بپتسمہ رسولوں کے سامریہ میں آنے تک رونما نہیں ہوا تھا ۔

پطرس رسول اور یوحنا رسول کی سامریہ میں موجودگی اور سامری ایمانداروں کی زندگی میں رُوح القدس کے قیام (اعمال 8باب 17آیت ) نے وہاں فلپس کی خدمت کی تصدیق کی تھی۔ ایک مبشر کے طور پر فلپس نے انجیل کی منادی کی اور جب سامری اُس انجیلی پیغام پر ایمان لائے اور رُوح القدس پایا تو اُنہیں کلیسیا میں قبول کیا گیا۔ جس جگہ پہلے پہل یہودیوں اور سامریوں کے درمیان فرقہ بازی اور دشمنی پائی جاتی تھی اب وہاں محبت کا رُوحانی رشتہ قائم ہو گیا تھا (کلسیوں 3 باب 14آیت )۔ فلپس کی انقلابی کوششوں نے اُس کے سننے والوں کے لیے اس بات کی بنیاد رکھی کہ وہ ایمان لانے کے وسیلہ سے رُوح القدس پائیں ۔ مبشر کا نجات کے لیےتیاری کا کام ہی وہ عمل ہے جو مبشر کہلانے والے لوگ شروع سے کرتے آ رہے ہیں۔

فلپس کی ایک مبشر کے طور پر ا عمال 8باب سےخدمت جاری ہے جب ایک فرشتے کے ذریعے اُس کی رہنما ئی کی جاتی ہے کہ وہ یروشلیم سے غزہ کی طرف اُس راہ پر جائے جو جنگل میں موجود ہے ۔ راستے میں اُس کی ملاقات ایک حبشی خوجے سےہوتی ہے جو حبشہ کی ملکہ کا ایک وزیر تھا۔ فلپس خدا کے کلام کے بارے میں اُس آدمی کے ذہن کو کھولتا ہے اور وہ نجات پاتا ہے۔ فلپس اُس آدمی کو بپتسمہ دیتا ہے اور رُوح القدس فلپس کو وہاں سے کہیں اور لے جاتا ہے (اعمال 8باب 39آیت )۔ فلپس بعد میں "اشدود میں آنکلا اور قیصریہ میں پہنچنے تک سب شہر وں میں خوشخبری سُناتا گیا (40آیت)۔ فلپس جہاں بھی گیا اُس نے خوشخبری کو پھیلایا اورمبشرین یہی کام کرتے ہیں۔

تیمتھیس کو نجات کے لیے تیار ی کی خدمت کرنے کے لیے کہا گیا تھا اور یہی " بشارت کا کام" ہے (2 تیمتھیس 4باب 5آیت )۔ ارشادِ اعظم میں اسی خوشخبری کی بشارت دینے کا عام حکم شاگردوں کے ساتھ ساتھ ہم سب کے لیے ہے کہ ہم اُسے دنیا کی انتہا تک پہنچائیں (متی 28باب 16-20 آیات)۔ یہوداہ 1باب 3آیت میں تمام مقدسین کو اُس ایمان کے واسطے جانفشانی کرنے کے لیے کہا گیا ہے جو اُنہیں سونپا گیا تھا اور 23آیت میں درج ہے کہ ہمیں " بعض کو جھپٹ کر آگ میں سے " نکالنا ہے ۔

جب تک کلیسیا مسیح کی پہچان میں کامل نہیں ہوتی (افسیوں 4باب 13آیت ) مبشر کی خدمت کی تب تک ضرورت رہے گی ۔ خوشخبری بانٹنے کے لیے ہی ہوتی ہے۔ اور ہمارے پاس سب سے اچھی خبر ہے-خُداوندیسوع مؤا اور دوبارہ جی اُٹھا ہے اور اُن سب کو نجات دیتا ہے جو اُس کا اقرار کرتے ہیں (رومیوں 10باب 9-13آیات)۔



English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

ایک مبشر کیا ہوتا ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries