settings icon
share icon
سوال

بائبل ووڈو کے بارے میں کیا فرماتی ہے؟ کسی مسیحی کو ووڈو کو کس نظر سے دیکھنا چاہیے ؟

جواب


ووڈو اُن متعدد مذہبی مشقوں کا نام ہے جو مغربی افریقی ووڈو مذہب سے ماخوذ ہیں ۔ اصل مغربی افریقی ووڈو ایک کثرت پرستانہ مذہب ہے جو وُوڈان (جسے Vodun, Voudoun, Vodou, Vaudoux, Vodoun or Voudou بھی پکارا جاتا ہے)کہلاتا ہے یہ مذہب دونوں مذکر اور مونث دوہری فطرت کے حامل دیوتا اور اُن رُوحوں کے ساتھ ساتھ پتھروں، دریاؤں، درختوں وغیرہ کی رُوحوں کی عزت و تعظیم کرتا ہے جو فطرت پر حکمرانی کرتی ہیں ۔ یہ رُوحیں وُوڈان یا ووڈو ہیں۔ ووڈو مذہب کی اِس قسم میں جانوروں کی قربانی اور آباؤ اجداد کی عبادت بھی شامل ہے۔

ہیٹی اور لوئیزیانا (نیز میامی اور نیو یارک شہر میں ہیٹی سماجوں ) میں موجود ووڈو مذہب مغربی افریقی ووڈو سے ماخوذ ہے لیکن یہ رومن کیتھولک ازم کے سطحی پہلوؤں کے ساتھ آمیزش کی حالت میں ہے۔ ایسا اُس وقت رونما ہوا تھا جب افریقی غلاموں کو امریکہ میں لایا گیا اور انہیں رومن کیتھولک مذہب اختیار کرنے کے لیے مجبور کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مغربی افریقی ووڈو اور رومن کیتھولک مذہب کو باہمی طور پر ملادیا اور اس طرح لاطینی امریکی ، کیوبا، ہیٹی اور لوئیزیانا میں پائے جانے والے ووڈومذہب کی ایک نئی شکل مرتب ہوئی ۔ کیوبا میں اس نئے مذہب کو عام طور پر سانٹیریا کہا جاتا ہے جبکہ برازیل میں یہ کینڈومبل (دیگر اصطلاحات بھی استعمال کی جا سکتی ہیں) کہلاتاہے ۔ ہیٹی ووڈو مذہب میں عبادت لوا(loa) یعنی وہ رُوحیں جو ایک دیوتا کے طور پر کام کرتی ہیں سے منسوب کی جاتی ہے ۔ یوں لوا کیتھولک بزرگوں میں شامل ہو گیا۔

لوئیزیانا ووڈو مذہب اُن رُوحوں کے عقیدے پر بڑا زور دیتا ہے جو ہر چیز کی نگرانی کرتی ہیں ۔ مغربی افریقی ووڈومذہب رومن کیتھولک ازم کے ساتھ آمیزش کے ایک حصہ کے طور پر غلاموں نے اُن رُوحوں کے افریقی ناموں کو کیتھولک بزرگوں کے ناموں کے ساتھ تبدیل کر دیا ۔ لوئیزیانا ووڈو مذہب میں وہ عورتیں جو رسومات اور تقاریب کی صدارت کرتی تھیں اور جادو اور جادوئی عرق استعمال کرتی تھیں ووڈو ملکاؤں کے نام سے مشہور ہوگئیں۔ سب سے مشہور ووڈو ملکہ نیو اورلینز کی میری لاویو تھی جو خود کو ایک عقیدت مند کیتھولک بھی سمجھتی تھی۔ اس سبب سے ووڈو مذہب اور رومن کیتھولک کے درمیان مزید ہم آہنگی رونما ہوتی گئی۔

کیونکہ یہ بنیادی طور پر زبانی روایت پر مبنی ہےلہذا ووڈو مذہب ہر شخص کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔ اس میں واحد خدا جسے بونڈے کہتے ہیں پر ایمان رکھتا جاتا ہے لیکن یہ بعید خدا ہے جو روزمرّہ کی زندگی میں فعال نہیں ہے۔ ووڈو مذہب میں پجاری گانے گانے ،اُس وجدانی کیفیت والے رقص کرنے جس میں عبادت کرنے والے رُوحوں کواُن پر "اُترنے " کی دعوت دیتے ہیں اور سانپوں کے استعمال کے ذریعے رُوحوں سے جُڑتے ہیں ۔ مزید برآں، پیروکاروں کی شفا یابی اور مدد کے لیے خصوصی غذائیں، تقاریب، رسومات، جادو منتر، عرقیات اور تعویذگنڈے ہوتے ہیں۔

ووڈو مذہب میں رُوحوں کی عبادت اورپیش گوئی (فال گیری) اور جادو گری جیسی پُر اسرار مشقیں شامل ہیں ۔ تمام بائبل میں خدا کی طرف سے ان مشقوں کی سختی سے مذمت کی گئی ہے،جیسا کہ استثنا 18باب 9-13آیات میں خدا کسی بھی ایسے شخص سے رجوع کرنے سے منع کرتا ہے جو " فالگِیر یا شگُون نِکالنے والا یا افسُون گر یا جادُوگر۔ یا منتری یا جِنّات کا آشنا یا رمّال یا ساحِر ہو" (احبار 19باب 26، 31آیت؛ 20باب 6آیت؛ 2سلاطین 17باب 17آیت؛ اعمال 19باب 18-19آیات؛ مکاشفہ 21باب 8آیت؛ 22باب 15آیت بھی دیکھیں)۔

ووڈو مذہب کا خدا بائبل کا خدا نہیں ہے بلکہ یہ ایک بعید خدا ہے جو انسانیت یا فطرت سے تعلق نہیں رکھتا۔ ووڈو مذہب میں رُوحوں کی پرستش جھوٹے دیوتاؤں کی پرستش ہے اور اس لیے تمام بائبل میں اس کی مذمت کی گئی ہے۔ ووڈو نہ صرف ایک ایسا مذہب ہے جو مسیحیت سے مطابقت نہیں رکھتابلکہ اِس کی رسومات اور عقائد خدا کے کلام کے خلاف ہیں۔ مزید برآں ووڈو مذہب کی پُر اسرار مشقیں خطرناک ہیں کیونکہ وہ لوگوں کو بداَرواح کے اثر ورسوخ کے لیے غیر محفو ظ بناتی ہیں۔

کثرت پرستانہ رُوحوں کی عبادت کو مسیحیت کی سطحی شکل کے ساتھ ملانے کے وسیلہ سے ووڈو مذہب نے یسوع مسیح کی اوّلین حیثیت اور صلیب پر اُس کے کفارہ بخش کام اور صرف مسیح میں ایمان کے وسیلہ سے نجات کی ضرورت کو مؤثر طور پر مسترد کر دیا ہے۔ لہذا ووڈو مذہب اِن تین طرح سے خدا کے کلام سے مطابقت نہیں رکھتا: اس میں حقیقی خدا کی عبادت نہیں کی جاتی، خداوند یسوع رُوحوں کے مقابلے میں ثانوی درجہ رکھتا ہے اور اِس میں پُراسرار مشقیں غالب ہیں۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

بائبل ووڈو کے بارے میں کیا فرماتی ہے؟ کسی مسیحی کو ووڈو کو کس نظر سے دیکھنا چاہیے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries