settings icon
share icon
سوال

بے خمیری روٹی کی کیا اہمیت ہے؟

جواب


بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ اسرائیلیوں کو مصرکی غلامی سےآزادی اور مصر سے خروج کی یادگاری کے طور پر ہر سال فسح کے موقع پر صرف بے خمیری روٹی کھانا تھی۔ چونکہ اسرائیلی مصر سے جلد بازی میں نکلے تھے اس لیے اُن کے پاس موجود آٹے میں خمیر اٹھنے کا وقت نہیں تھا اور یوں پہلی فسح پر روٹی کو خمیر کے بغیر بنایا گیا۔ بائبل اِس روٹی کے بارے میں اور اِس بارے میں کہ اسے کیوں کھایا گیا بیان کرتے ہوئے ہمیں مندرجہ ذیل باتوں کے بارے میں بتاتی ہے: "تُو اُس کے ساتھ خمیری روٹی نہ کھانا بلکہ سات دِن تک اُس کے ساتھ بے خمیری روٹی جو دُکھ کی روٹی ہے کھانا کیونکہ تُو مُلکِ مِصرؔ سے ہڑبڑی میں نِکلا تھا۔ یُوں تُو عُمر بھر اُس دِن کو جب تُو مُلکِ مِصرؔ سے نِکلا یاد رکھ سکے گا"(استثنا 16باب 3آیت )۔ بے خمیری روٹی کھانے کے بارے میں مزید احکام خروج 12باب 8آیت ؛29باب 2آیت اور گنتی 9باب 11آیت میں پائے جاتے ہیں ۔ یہودی گھروں میں آج تک فسح کی تقریب میں بے خمیری روٹی شامل کی جاتی ہے۔

عبرانی لغت کے مطابق، بے خمیری روٹی کی اصطلاح ماٹزوہ / matzoh سے ماخوذ ہے جس کا مطلب "خمیر کے بغیر روٹی یا کُلچہ "ہے۔ لغت یہ بھی بتاتی ہے کہ ماٹزوہ اسی طرح سے ایک اور ایسے لفظ سے ماخوذ ہے جس کا مطلب "نکالنا یا چوسنا"ہے۔ اس دوسرے عبرانی لفظ کا حوالہ دیتے ہوئے لغت اُس کے معنی "مٹھاس کے لیے کسی چیز کوجلد بازی سے نگلنے "کے بیان کرتی ہے ۔ لہٰذا یہ پوری طرح ممکن ہے کہ بے خمیری روٹی گوکہ بھاری اور چپٹی ہوتی ہوگی لیکن وہ ذائقے میں میٹھی بھی ہو تی ہوگی۔

بائبل میں خمیر قریباً ہمیشہ سے گناہ کی علامت رہا ہے۔ جس طرح خمیر "سارے گُندھے ہوئے آٹےکو خمیر کر دیتا ہے" اسی طرح گناہ کسی شخص، کسی گرجا گھر یا قوم میں پھیل جائے گا اور بالآخر اس کے اراکن پر غالب آتے اور انہیں اپنا غلام بناتے ہوئے اُن کو موت تک پہنچائے گا (گلتیوں 5باب 9آیت )۔ رومیوں 6باب 23آیت ہمیں بتاتی ہے کہ "گناہ کی مزدوری موت ہے" جو کہ گناہ کے لیے خُدا کی عدالت ہے اور یہی وجہ ہے کہ مسیح نے گناہ کے لیےمقرر اِس عدالت سے بچنے کا راستہ فراہم کرنے کے لیے اپنی جان دی تاکہ انسان اپنے گناہوں سے توبہ کریں، مسیح کو اپنی فسح کی قربانی کے طور پر قبول کریں اور اپنے دل کو اِس لحاظ سے تبدیل ہونے دیں کہ وہ اپنی زندگی کو اُن باتوں کے مطابق ڈھا ل سکیں جن کا خدا حکم دیتا ہے ۔



English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

بے خمیری روٹی کی کیا اہمیت ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries