settings icon
share icon
سوال

فرشتوں کی مختلف اقسام کونسی ہیں ؟

جواب


فرشتوں کو دو زُمروں میں رکھا جاتا ہے: "گرائے نہ جانے والے " فرشتے اور "گرائے جانے والے فرشتے۔"گرائے نہ جانے والے فرشتے وہ ہیں جو اپنی تخلیق کے وقت سے لیکر پاک ہی رہے اور اِسی وجہ سے اُنہیں "پاک فرشتے" کہا جاتا ہے۔ کلامِ مُقدس میں عام طو رپر جب فرشتوں کا ذکر کیا جاتا ہے تو اُس وقت پاک فرشتوں کو مدِ نظر رکھ کر بات کی جا رہی ہوتی ہے۔ اِس کے برعکس گرائے ہوئے فرشتے وہ ہیں جنہوں نے اپنی پاکیزگی کو برقرار نہیں رکھتا تھا۔

پاک فرشتوں کے بھی کچھ خاص طبقات ہیں اور کئی ایک فرشتوں کا نام اور ذکر انفرادی طور پر کیاگیا ہے۔مقرب فرشتہ میکائیل غالباً تمام پاک فرشتوں کا سربراہ ہے۔ اور اُس کے نام کے معنی ہیں "خُدا کی مانند کون ہے؟ " دانی ایل 10باب21آیت؛ 12باب 1 آیت؛ 1 تھسلنیکیوں 4باب16آیت؛ یہوداہ 1باب 9آیت؛ مکاشفہ 12باب7-10آیات)۔ جبرائیل خُدا کے بڑے پیامبروں میں سے ایک ہے ، اُس کے نام کے معنی ہیں "خُدا کا بہادر/سورما"، اور اُس کے ذمے اہم پیغامات کی ترسیل کا کام دیا گیا جیسے کہ دانی نبی (دانی ایل 8باب16آیت؛ 9باب21 آیت)، حزقی ایل (زکریاہ 1باب18-19آیات؛ اور مریم (لوقا 1باب26-38آیات) تک پہنچائے گئے پیغاما ت۔

زیادہ تر پاک فرشتوں کا بائبل کے اندر نام نہیں لکھا گیا بلکہ اُنہیں خُدا کے "برگزیدہ فرشتوں" کے طور پر بیان کیا گیا ہے (1 تیمتھیس 5باب 21 آیت)۔ قوتیں، اختیارات ، قدرتیں جیسے تاثرات گرائے گئے اور نہ گرائے گئے سبھی طرح کے فرشتوں کے لیے استعمال کئے جاتے ہیں (لوقا 21باب26آیت؛ رومیوں 8باب38آیت؛ افسیوں 1باب21آیت؛ 3باب10آیت؛ کلسیوں 1باب16ایت؛ 2باب10، 15 آیات؛ 1 پطرس 3باب22آیت)۔ کچھ فرشتوں کو "کروبیم " کہا جاتا ہے جو جاندار مخلوقات ہیں اور خُدا کے تقدس کے خلاف ہر طرح کے گناہ کا مقابلہ کرنے کے لیے خدمت سر انجام دیتے ہیں (پیدایش 3باب24آیت؛ خروج 25باب18، 20 آیات)۔ "سرافیم " فرشتوں کا ایک اور طبقہ ہے، جس کا ذکر کلام مُقدس کے اندر یسعیاہ 6باب2-7آیات میں صرف ایک ہی بار کیا گیا ہےاور اُنہیں دو پَروں کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ ظاہری طور پر اُن کی ذمہ داری خُدا کی حمد وستائش کرنا، اِس زمین پر خُدا کے پیامبر ہونا اور خاص طو ر پر خُدا کے تقدس کے تعلق سے کام کرنا ہے۔ کلامِ مُقدس کے زیادہ تر حوالہ جات پاک فرشتوں کی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو کہ بہت زیادہ وسیع ہیں۔ پاک فرشتے اِس دُنیا کی تخلیق ، شریعت کے دئیے جانے، یسوع مسیح کی پیدایش ، مُردوں میں سے جی اُٹھنے اور اُس کے آسمان پر اُٹھائے جانے کے وقت موجود تھے اور وہ کلیسیا کے اُٹھائے جانے اور مسیح کی آمدِ ثانی کے وقت بھی موجود ہونگے۔

مُقدس فرشتوں کے گروہوں کے برعکس گرائے گئے فرشتے بھی بے شمار ہیں ، ہاں اگرچہ اُن کی تعداد پاک فرشتوں سے کسی حد تک کم ہے اور اُنہیں اُن کے پہلے مقام سے گرا ہوا بیان کیا گیا ہے۔ شیطان (جو کہ پہلے ایک کروبی تھا ) کی قیادت میں چلتے ہوئے اُنہوں نے گناہ کیا، خُدا کے خلاف بغاوت کی اور اپنی فطرت اور کام میں گناہ آلود بن گئے۔ گرائے گئے فرشتوں کو دو طبقات میں تقسیم کیا گیا ہے: وہ جو ابھی تک آزاد ہیں اور وہ جو قید کی حالت میں ہیں۔ اُن گرائے گئے فرشتوں میں سے اکیلے شیطان کا ہی نام کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے۔ جب شیطان گرایا گیا (یوحنا 8بب44آیت؛ لوقا 10باب18 آیت)، اُس نے اپنے پیچھے ایک تہائی دوسرے فرشتوں کو بھی کھینچ لیا۔ اُن میں سے کچھ قید کی حالت میں زنجیروں کے ساتھ بندھے ہوئے عدالت کا انتظار کر رہے ہیں (1 کرنتھیوں 6باب3آیت؛ 2 پطرس 2باب4آیت؛ یہوداہ 1باب6آیت)، اور باقی کے آزاد ہیں جو کہ بد اَرواح اور شیطانی رُوحیں ہیں جن کا ذکر پورے نئے عہد نامے کے اندر کیا گیا ہے (مرقس 5باب9، 15 آیات؛ لوقا 8باب30آیت؛ 1 تیمتھیس 4باب1آیت)۔ و ہ شیطان کے ہر ایک کام میں اُس کے خادم ہیں اور اُن کا انجام بھی شیطان جیسا ہی ہوگا (متی 25باب41آیت؛ مکاشفہ 20باب10آیت)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

فرشتوں کی مختلف اقسام کونسی ہیں ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries