settings icon
share icon
سوال

اسرائیل کے بارہ قبیلے کون کون سے ہیں؟

جواب


اسرائیل کے بارہ قبیلے اسرائیل یعنی یعقوب کے بارہ بیٹوں کی اولاد ہیں ۔ "اسرائیل" یعقوب کا وہ نام ہے جو خدا نے اُسے دیا تھا (پیدایش 32باب 28آیت )۔ اُس کے بارہ بیٹے روبن، شمعون، لاوی، یہوداہ، دان، نفتالی، جد، آشر، اشکار، زبولون، یوسف اور بنیمین ہیں (پیدایش 35باب 23-26 آیات ؛ خروج 1باب 1-4آیات ؛ 1 تواریخ 2باب 1-2آیات )۔ جب موعودہ سرزمین کو قبائل میں تقسیم کیا گیا تو لاوی کی اولاد کو اُن کے لیے کوئی مخصوص علاقہ نہ دیا گیا (یشوع 13باب 14آیت )۔ اِس کی بجائےوہ کاہن بن گئے اور اُن کے کئی شہر پورے اسرائیل میں بکھر ے ہوئے تھے ۔ یوسف کے قبیلے کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا - یعقوب نے یوسف کے دو بیٹوں، افرائیم اور منسی کو گود لیا تھا اور بنیادی طور پر یوسف کو اپنے خاندان کو قحط سے بچانے میں اُس کی وفاداری کے لیے دوگنا حصہ دیا تھا (پیدایش 47باب 11-12آیات )۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جن قبائل کو موعودہ سرزمین میں حصہ ملا تھا وہ روبن، شمعون، یہوداہ، دان، نفتالی، جد، آشر، اشکار، زبولون، بنیمین، افرائیم اور منسی تھے ۔ کلام مقدس میں بعض مقامات پر افرائیم کے قبیلے کا یوسف کے قبیلے کے طور پر ذکر کیا جاتا ہے (گنتی 1باب 32-33آیات)۔

سلیمان بادشاہ کی وفات کے بعد اسرائیل دو سلطنتوں میں تقسیم ہو گیا۔ یہوداہ کی جنوبی سلطنت میں یہوداہ اور بنیامین کے قبیلے شامل تھے۔ دوسرے قبائل شمال میں اسرائیل نامی سلطنت کو تشکیل دینے کے لیے متحد ہو گئے ۔ آئندہ سالوں میں شمال میں موجود بہت سے اسرائیلیوں نے جنوب میں یہوداہ کی طرف ہجرت کی تاکہ وہ اپنی سلطنت میں پائی جانے والی گمراہی سے بچ سکیں (دیکھیں 2 تواریخ 11باب 16آیت ؛ 15باب 9آیت )۔ اسرائیل کو بالآخر اسوریوں نے تباہ کر دیا اور زیادہ تر اسرائیلی یا تو مارے گئے یا جلاوطن کر دئیے گئے؛ اسرائیل کی سلطنت میں باقی بچ جانے والے لوگ غالباً یہوداہ میں جا ملے جیسا کہ اُن سے پہلے بہت سے ایماندار لوگوں نے کیا تھا ۔

خداوند یسوع یہوداہ کے قبیلے سے تھا، پولس رسول بنیامین کے قبیلے سے تھااور یوحنا بپتسمہ دینے والا ایک لاوی تھا لیکن 70 بعد از مسیح میں یہودی جلا وطنی کے بعد سے کسی جدید یہودی قبیلے کی شناخت کرنا کچھ زیادہ مشکل ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ قبائلی تقسیم غیر متعلقہ ہیں۔عظیم مصیبت کے دوران جب دنیا کا بیشتر حصہ خدا کو چھوڑ کر مخالفِ مسیح کی پیروی کر رہا ہوگااُس وقت 144000 یہودیوں پر خدا کی طرف سے مہر کی جائے گی۔ یہ تعداد ہر قبیلے سے 12000 لوگوں پر مشتمل ہے۔ لہذا، گوکہ ہم نہیں جانتے کہ کون کس قبیلے سے ہے خدا سب کا حساب رکھے ہوئے ہے ۔ اِن قبائل کا دوبارہ ذکر مکاشفہ 7باب 5-8آیات میں ملتا ہے لیکن یہ وہی قبائل نہیں ہیں جنہیں یشوع کی کتاب میں میراث دی گئی تھی۔ وہاں منسی اور افرائیم (یوسف کے نام کے بعد ) ہیں ۔ لیکن دان کی بجائے لاوی کو شامل کیا گیا ہے۔بائبل میں اس بارے میں کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی کہ ایسا کیوں کیا گیا ہے ۔



English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

اسرائیل کے بارہ قبیلے کون کون سے ہیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries