settings icon
share icon
سوال

تِرافیم کیا ہیں؟

جواب


لفظ تِرافیم عبرانی لفظ ہٹرافیم سے آیا ہے جو کہ بائبل مقدس میں عام طور پر کسی کے اہلِ خانہ کے بتوں یا خاندانی دیوتاؤں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ ہم اس لفظ تِرافیم کاذکر قضاۃ، ہوسیع اور زکریاہ کی کتاب میں دیکھتے ہیں جبکہ خاندانی بُتوں کاذکر سب سے پہلے پیدایش 31باب 19آیت میں ملتا ہے جب راخل نے اُس وقت اپنے باپ کے گھر سے بُت چرا لیے تھے جس وقت وہ اپنے شوہر یعقوب اور خاندان کے ساتھ یعقوب کے آبائی وطن واپس جانے کے لیے اپنے باپ کے ہاں سے بھاگ آئی تھی۔ تمام بائبل مقدس میں ترافیم کو بُت پرستی اور بُت پرستانہ عبادت کے تعلق سے استعمال کیا جاتا ہے۔

قضاہ 17باب اُن دنوں میں تِرافیم کے استعمال کی ایک اور مثال بیان کرتا ہے جب "اِسرا ئیل میں کوئی بادشاہ نہ تھا اور ہر شخص جو کُچھ اُس کی نظر میں اچّھا معلُوم ہوتا وُہی کرتا تھا۔"(6آیت)۔ جب میکاہ نامی شخص کی ماں نے اُس کے لیے چاندی کا ڈھالا ہوا ایک بُت بنوایا تواُس نے ایک لاوی کو اپنے لیے ایک شخصی کاہن کے طور مقرر کیا اور پھر اعلان کیا کہ خداوندیقیناً اُس کے خود ساختہ مذہب سے خوش ہوگا ۔ (13آیت )۔

اگرچہ اسرائیلیوں کی جانب سے ترافیم کوکبھی کبھار خداوند خدا کی نمائندگی کے لئے استعمال کیا جاتا تھا مگر وہ پھر بھی بُت ہی تھے۔ ہیکل کی تعمیر سے پہلے اور ہیکل کے تباہ ہونے کے بعد کے دنوں میں کچھ ایک اسرائیلی اکثر اس خیال سے کہ یہ بُت خدا کی نمائندگی کرتے ہیں اپنے گھروں میں ترافیم کو لا کر رکھتے تھے۔ اپنی خود فریبی میں وہ دینداری کی وضع کو قائم رہنا چاہتے تھے (2 تیمتھیس 3باب 5آیت )جبکہ کھودی ہوئی مورتیں بنانے کے خلاف خُداوند کے احکام کی خلاف ورزی کر رہے تھے (احبار 26باب 1آیت ؛ استثنا 5باب 8آیت)۔ جب ہم مختلف لوگوں ،چیزوں ، تصاویر یا قوانین کی اس سوچ کے ساتھ تعظیم کرتے دیکھتے ہیں گویا وہ اپنے اندر مافوق الفطرت طاقتیں رکھتی ہیں تو ہم حالیہ ثقافت میں ترافیم کی پرستش کی ایک شکل کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ یہ قابل احترام یا قابل تعظیم چیزکروسیفکس(وہ صلیب جس پر خداوند یسوع کا بدن بھی ہوتا ہے) یا خداوندیسوع کی کوئی تصویر بھی ہو سکتی ہے لیکن خُداوند کو پیش کرنے والی اُن مادی چیز وں کا اس طور سے احترام کرنا کہ گویا وہ خود خُدا ہیں بُت پرستی ہے (دیکھیں 1-سلاطین 14باب 9آیت اور یسعیاہ 37باب 19آیت)

قدیم زمانوں سے انسان ایک ایسا طبعی خدا چاہتا ہے جسے وہ چھو اور دیکھ سکے۔ قدیم قصے کہانیوں میں پائے جانے والے خیالی دیوتا اور دیویاں اِسی جسمانی خواہش کی علامات ہیں۔ بائبل مقدس میں ترافیم کا استعمال اس بات کا ثبوت ہے کہ یہوواہ کے کاموں کا براہ راست مشاہدہ کرنے والے لوگ بھی کسی ایسے معبود کی گناہ آلود خواہش سے گمراہ ہو سکتے ہیں جس کو وہ اپنے قبضہ میں رکھ سکیں۔ جن بتوں کو ہم اپنے ہاتھوں میں پکڑ سکتے ہیں اُن کے حوالے سے محسوس ہوتا ہے کہ اُن تک باپ پہنچانا اور اُن سے بات منوانا زیادہ آسان ہے۔ ہم سوچتے ہیں کہ ہم جس معبود کو پکڑ سکتے ہیں اُسے سمجھ اور قابو کر سکتے ہیں۔ حتیٰ کہ کچھ لوگوں کے لیے اگر ترافیم قیاس کی حد تک خدا کی نمائندگی کرتے ہیں (زکریا ہ 10باب 2آیت) اس کے باوجود اُن کے پاس کوئی طاقت نہیں ہے ۔ خُدا رُوح ہے اور جو اُس کی عبادت کرتے ہیں اُن کو اُس کی پرستش رُوح اور سچائی سے کرنی چاہیے (یوحنا 4باب 24آیت)۔ اس کے علاوہ کسی بھی طرح کی عبادت بُت پرستی ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

تِرافیم کیا ہیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries