settings icon
share icon

2 تھسلنیکیوں کی کتاب

مصنف: 2تھسلنیکیوں کے 1باب کی1آیت بیان کرتی ہے کہ اِس کتاب کو پولس رسول نے تحریر کیا تھا اور اِس کو قلمبند کرنے کے دوران غالباً سیلاس اور تیمتھیس اُس کے ساتھ تھے۔

سنِ تحریر: 2 تھیسلنیکیوں کی کتاب غالباً51-52 بعد از مسیح میں تحریر کی گئی تھی ۔

تحریر کا مقصد: تھسنیکیوں کی کلیسیا میں خداوند کے روزِ عظیم کے بارے میں اب بھی کچھ غلط فہمیاں پائی جاتی تھیں۔ اُن کا خیال تھا کہ یہ دن پہلے ہی گزرچکا ہے لہذا اُنہوں نے اپنے خدمتی کام کو روک دیا تھا ۔ اِس کے ساتھ ساتھ اُن لوگوں کو سخت ایذا رسانی کا بھی سامنا تھا۔ پولس رسول نے یہ خط اُن کی غلط فہمیوں کو دور کرنے اور انہیں تسلی دینے کے لئے لکھا تھا۔

کلیدی آیات: 2تھسنیکیوں1باب 6-7آیات: " کیونکہ خُدا کے نزدِیک یہ اِنصاف ہے کہ بدلہ میں تم پر مصیبت لانے والوں کو مصیبت۔ اور تم مصیبت اُٹھانے والوں کو ہمارے ساتھ آرام دے جب خُداوند یسو ع اپنے قوی فرشتوں کے ساتھ بھڑکتی ہُوئی آگ میں آسمان سے ظاہر ہو گا۔"

2 تھسنیکیوں2باب 13آیت: "لیکن تمہارے بارے میں اَے بھائیو! خُداوند کے پیارو ہر وقت خُدا کا شکر کرنا ہم پر فرض ہے کیونکہ خُدا نے تمہیں اِبتدا ہی سے اِس لئے چن لیا تھا کہ رُوح کے ذریعہ سے پاکیزہ بن کر اور حق پر اِیمان لا کر نجات پاؤ۔"

2 تھسنیکیوں3باب 3آیت: "مگر خُداوند سچا ہے ۔ وہ تم کو مضبوط کرے گا اور اُس شرِیر سے محفوظ رکھے گا۔"

2 تھسنیکیوں3باب 10آیت: "اور جب ہم تمہارے پاس تھے اُس وقت بھی تم کو یہ حکم دیتے تھے کہ جسے محنت کرنا منظور نہ ہو وہ کھانے بھی نہ پائے۔"

مختصر خلاصہ: سب سے پہلے پولس رسول تھسنیکیوں کی کلیسیا کو سلام پیش کرتا ہے اور پھر اُن کی حوصلہ افزائی اور اُن کو نصیحت کرتا ہے ۔ وہ اُس خدمت کے بارے میں سُن کر اُن کی تعریف کرتا ہے جو وہ خداوند کےلیے کر رہے تھے اور اُن کےلیے دُعا کرتا ہے ( 2تھسنیکیوں 1باب 11-12آیات)۔ 2باب میں پولس رسول واضح طور پر بیان کرتا ہے کہ خداوند کے روزِ عظیم کے دن کیا ہو گا (2تھسنیکیوں 2باب 1-12آیات)۔اس کے بعد پولس ان کو ثابت قدم رہنے کی ترغیب دیتا اور اُن لوگوں سے دُور رہنے کی نصیحت کرتا ہے جو بے قاعدگی سے چلتے ہیں اور خوشخبری کی تعلیم پر عمل نہیں کرتے ۔ (2تھسلنیکیوں 3باب 6آیت)۔

پرانے عہد نامے کیساتھ ربط: آخری ایام کے تعلق سے بات کرتے ہوئے پولس رسول اپنے پیغام میں پرانے عہدنامے کے متعدد حوالہ جات کا ذکر کرتا ہے اور اس طرح پرانے عہد نامے کے صحائف کی تصدیق اور تائید کرتا ہے ۔ آخری ایام کے تعلق سے اس خط میں پولس رسول کی زیادہ تر تعلیم دانی ایل نبی اور اُس کی رویاؤں پر مشتمل ہے ۔ 2تھسلنیکیوں 2باب 3- 9آیات میں وہ اُس " بے دین " شخص کا ذکر کرتا ہے جس کے بارے میں دانی ایل کی کتاب میں پیشن گوئی پائی جاتی ہے (دانی ایل 7-8ابواب)۔

عملی ا طلاق: تھسلنیکیوں کے نام دوسرا خط اُس معلومات سے بھرا ہوا ہے جو آخری ایام کی وضاحت پیش کرتی ہے ۔ اس خط میں ہمارے لیے یہ بھی نصیحت پائی جاتی ہے کہ بیکار نہ رہیں بلکہ اُس کام کو سر انجام دیں جو ہمارے ذمے لگا یا گیا ہے۔ 2تھسلنیکیوں میں کچھ اہم دعائیں بھی پائی جاتی ہیں جو اس لحاظ سے ہمارے لیے نمونہ بن سکتی ہیں کہ آج کل ہمیں دوسرے ایمانداروں کے لیے کس طرح دُعاکرنی چاہیے ۔

English



بائبل کا خلاصہ/جائزہ

نئے عہد نامے کا جائزہ



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

2 تھسلنیکیوں کی کتاب
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries