settings icon
share icon
سوال

توہم پرستی کے بارے میں بائبل کیا کہتی ہے ؟

جواب


توہم پرستی کی بنیاد اِس جاہلانہ عقیدے پر ہے کہ مختلف چیزوں میں جادوئی طاقتیں موجود ہوتی ہیں ۔ توہم پرستی کے لیے ایک اور لفظ "بت پرستی" ہے۔ بائبل اتفاقاً ہونے والی چیزوں کے تصور کی حمایت نہیں کرتی کیونکہ کوئی بھی بات خدا کے خود مختار اختیار سے باہر رونما نہیں ہوتی ۔ وہ اپنے الٰہی منصوبے کے مطابق ہر بات کا سبب بنتا یا اُس کی اجازت دیتا ہے (اعمال 4باب 28آیت؛ افسیوں 1باب 10آیت)۔

دنیا میں کئی قسموں کی توہمات ہیں جن کے دائرہ کار میں سیڑھی کے نیچے سے نہ گزرنے کے ایک بے ضرر عمل سے لے کر علم ِ نجوم ، کالے جادو ، پیشن گوئی ،جادو منتر اور جادوگری کے علم ِ الاسرار کی مشقیں شامل ہیں ۔ کلام مقدس اُن لوگوں کی مذمت کرتا ہے جو علم ِ نجوم ( استثنا 4باب 19آیت)، جادو، پیشن گوئی اور جادو گری ( 2سلاطین 21باب 6آیت؛ یسعیاہ 2بب 6آیت ) کی مشق کرتے ہیں ۔ بت پرستی بھی منع ہے اور کوئی بھی انسان جو اس کو عمل میں لاتا ہے وہ خدا کی بادشاہی میں داخل نہیں ہوگا (مکاشفہ21باب 27آیت)۔ اس قسم کی مشقیں اور سرگرمیاں انتہائی خطرناک ہیں کیونکہ ایسی مشقیں اِن میں ملوث لوگوں کے ذہنوں کو شیطان کے اثر و رسوخ کے لیے کھول دیتی ہیں ۔ 1پطرس 5باب 8آیت ہمیں خبردار کرتی ہے کہ " تم ہوشیار اور بیدار رہو۔ تمہارا مخالِف اِبلیس گرجنے والے شیرِ بَبر کی طرح ڈُھونڈتا پھرتا ہے کہ کس کو پھاڑ کھائے "۔

ہمیں اپنا ایمان انسانوں کی بنائی ہوئی باتوں یا رسومات سے نہیں بلکہ اُس سچے خدا سے حاصل کرنا چاہیے جو ہمیشہ کی زندگی بخشتا ہے۔ " خبردار کوئی شخص تم کو اُس فیلسُوفی اور لاحاصل فریب سے شکار نہ کر لے جو اِنسانوں کی روایت اور دُنیوی اِبتدائی باتوں کے موافق ہیں نہ کہ مسیح کے موافق۔ کیونکہ اُلُوہِیّت کی ساری معمُوری اُسی میں مُجسّم ہو کر سکونت کرتی ہے۔ اور تم اُسی میں معمور ہو گئے ہو جو ساری حکومت اور اِختیار کا سر ہے"(کلسیوں2باب 8-10 آیات)

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

توہم پرستی کے بارے میں بائبل کیا کہتی ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries