settings icon
share icon
سوال

سٹگماٹاکیا ہیں؟ کیا یہ بائبل کی تعلیمات کے مطابق درست ہیں؟

جواب


سٹگماٹاکی واحد سٹگما کا مطلب داغ یا نشان ہے ۔ یہاں اس سے مراد کسی شخص کے جسم پر یسوع مسیح کے زخموں کے نشانوں کا ظہور ہے۔ اُن میں سے کچھ نشانوں میں کوڑوں کی وجہ سے مسیح کی پیٹھ پر اور/ یا کانٹوں کے تاج کی وجہ سے سر پر زخموں کے نشانوں کا ظہور شامل ہے ۔ لیکن روایتی طور پر سٹگماٹا پانچ بنیادی نشانوں پر مشتمل ہوتے ہیں : پہلو (جہاں یسوع کو اس بات کی تصدیق کے لیے نیزے سے چھیدا گیا تھا کہ آیا وہ مر گیا ہے) اور دونوں ہاتھ اور دونوں پاؤں (مصلوبیت کے دوران کیلوں کے سبب سے زخم)۔ سٹگماٹا کو "پانچ زخم" یا "ہمارے خداوند کے مُقدس زخموں" کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

کلیسیائی تاریخ میں کئی افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں معجزانہ طور پر یسوع کے زخموں کے نشان ملے ہیں۔ تاہم اُن مشتبہ ظہوروں کی صداقت کو سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ جعلی معجزاتی نشانوں کو پیش کرنے کی کوشش میں بہت سے لوگوں کی اصلیت کھل کر سامنے آ چکی ہے اور ثابت ہو چکا ہے کہ اُنہوں نے ایسے نشان خود بنائے ہیں۔ بائبل کہیں بھی کسی کو ایسے نشان یا ایسے مقام پر پہنچنے کی نصیحت نہیں کرتی جہاں خدا کسی کو ایسے نشان بخشے گا ۔ گلتیوں 6باب 17آیت میں پولس بیان کرتا ہے کہ "۔۔۔۔۔مَیں اپنے جسم پر یسوعؔ کے داغ لئے ہوئے پھرتا ہوں"۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پولس کے بدن پر حقیقی طور پر مصلوبیت کے نشان تھے۔ بلکہ یہ بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پولس کا بدن مسیح کی پیروی کے عزم کے سبب سے زخموں کے نشانوں سے داغدار تھا۔ یسوع نے رخم اس لیے برداشت کئے تھے تاکہ ہمیں ایسا نہ کرنا پڑے۔ کسی ایماندارکے بدن پر مصلوبیت کے زخموں کا معجزانہ طور پر ظاہر ہونا اس حقیقت سے متصادم ہے کہ " وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھایل کِیا گیا اور ہماری بدکرداری کے باعث کچلا گیا۔ ہماری ہی سلامتی کے لئے اُس پر سیاست ہوئی تاکہ اُس کے مار کھانے سے ہم شفا پائیں" ( یسعیاہ 53باب 5آیت)۔



English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

سٹگماٹاکیا ہیں؟ کیا یہ بائبل کی تعلیمات کے مطابق درست ہیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries