settings icon
share icon
سوال

کیا ٹورین شہر میں موجود کفن حقیقی ہے ؟

جواب


ٹورین شہر میں موجودکفن ایک سُوتی کپڑا ہے جس کے بارے میں بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ وہ کپڑا ہے جس میں یسوع مسیح کو دفن کیا گیا تھا۔ تینوں اناجیل ِ مماثلہ میں سے ہر ایک صلیب سے اُتارے جانے کے بعد یسوع کی لاش کے ایک کپڑے میں لپیٹے جانے کا ذکر کرتی ہے ( متی 27باب 59آیت؛ مرقس 15باب 46آیت؛ لوقا 23باب 53آیت)۔ ٹورین کا کفن چودھویں صدی بعد از مسیح میں"دریافت" ہو ا یا کم از کم منظرِ عام پر آیا تھا ۔ ٹورین کے کفن کانا م اٹلی میں موجود ٹورین شہر کے نام پر رکھا گیا ہے ۔


یہاں ایک ویب پیج: http://www.shroud.com/examine.htm ہے جس پر ٹورین کے کفن کی کچھ تصاویر ہیں ۔ جانچ پڑتال پر ٹورین کا کفن ایک ایسے شخص کا معلوم ہوتا ہے جسے مصلوب کیا گیا تھا۔ ہاتھوں اور پیروں میں ایسے نشانات موجود ہیں جو مصلوبیت کے عمل کے دوران لگنے والے زخموں سے میَل کھاتے ہیں۔ سر ، پیٹھ اور ٹانگوں کے ارد گرد زخموں کے ایسے نشانات بھی ظاہر ہوتے ہیں جو کہ اناجیل میں بیان کردہ جسمانی تشدد کی طرف اشارہ کرتے ہیں ۔

کیا ٹورین کا کفن واقعی وہ کپڑا ہے جس میں یسوع مسیح کو دفن کیا گیا تھا ؟ ٹورین کے کفن کی صداقت کے بارے میں بہت زیادہ بحث پائی جاتی ہے۔ کچھ لوگوں کا یقین ہے کہ یہ مسیح کی تدفین کا کپڑا ہے۔ دیگر لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ایک من گھڑت کہانی یا آرٹ کا کام ہے۔ اِس کی تاریخ معلوم کرنے کے کچھ معائنہ جات (ڈیٹنگ ٹیسٹ) بھی کئے گئے ہیں جو بتاتے ہیں کہ ٹورین کے کفن کی عمر/تاریخ دسویں صدی قبل مسیح یا اس کے بعد کی ہے۔ دیگر تجربات میں تخمی زردانے ملے ہیں جو کہ اسرائیل میں عام ہیں اور جن کی تاریخ پہلی صدی عیسوی ہو سکتی ہے ۔ لیکن کسی بھی لحاظ سے یہ اس کی کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے۔

ٹورین کے کفن کی صداقت کے خلاف دلیل کا سبب یہ ہے کہ بائبل اس طرح کے تدفین کے کپڑے کے بارے میں مکمل طور پر کوئی ثبوت مہیا نہیں کرتی ۔ جیسا کہ پہلے بھی ذکر کیا گیا ہے کہ بائبل سوتی کپڑے کے ایک مکمل ٹکڑے کا ذکر کرتی ہے جو یسوع کے بدن کو صلیب سے اتارنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ اس کتانی کپڑے کو غالباًیسوع کی لاش کو ارمتیاہ کے یوسف کی قریب موجود قبر تک لے جانے کے لیے بھی استعمال کیا گیا تھا۔ قبر پر تدفین کی جلد ی جلدی تیاریاں کی گئیں؛ اُن میں بدن کو دھونا اور اُسے دوبارہ لپیٹنا شامل ہو گا ۔ لوقا 24باب 12آیت میں "کفن ہی کفن" کا ذکر ہے جبکہ انگریزی ترجمے میں یہاں سوتی کپڑے کی پٹیوں کا حوالہ ملتا ہے ۔ یوحنا 20باب 5-6آیات میں ایسے سوٹی کپڑوں کا دو بار ذکر کیا جاتا ہے ۔ اوریوحنا 20باب 7آیت بیان کرتی ہے کہ وہاں ایک " رومال جو اُس کے سر سے بندھا ہوا تھا" الگ پڑا تھا ۔" تدفین کے اصل کپڑوں کی یہ تفصیل – ایک ہی بڑے ٹکڑے کی بجائے سوتی کپڑے (انگریزی ترجمے میں پٹیاں) اور سر ڈھانپنے کے لیے ایک علیحدہ کپڑا - اس دعوے کی تردید کرتی ہے کہ ٹورین کا کفن مسیح کی تدفین کا کپڑا ہے۔

پس ہمیں ٹورین کے کفن کی کیا تشریح کرنی چاہیے ؟ ہو سکتا ہے کہ یہ کسی مصلوب شدہ شخص کی تدفین میں استعمال ہونے والا کپڑا ہو مگر اس کا مسیح کی موت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حتی کہ اگر یہ مسیح کی تدفین میں استعمال ہونے والا اصل کپڑا بھی ہوتا تو ٹورین کے کفن کی پوجایا عزت و تعظیم کرنا درست نہیں ۔ٹورین کے کفن کی مشکوک نوعیت کے پیشںِ نظر اسے مسیح کے جی اٹھنے کے ثبوت کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے ایمان کا انحصار ٹورین کے کفن پر نہیں بلکہ خدا کے قلمبند کلام پر ہے۔



English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا ٹورین شہر میں موجود کفن حقیقی ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries