settings icon
share icon
سوال

مَیں اپنی مسیحی گواہی کو دوسروں کے ساتھ کیسے بانٹ سکتا ہوں ؟

جواب


ایک موثر گواہی وہ ہے جو آپ کے اپنے تجربے اور مسیح کی انجیل دونوں کو دوسروں تک منتقل کرتی ہے اور یوں سُننے والے شخص کو نجات کے عمل کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہے ۔ (1) اس حوالے سے تفصیلات کو قلمبند کرنے کیساتھ ابتدا کریں کہ آپ اپنی نجات کے لیے مسیح پر کیسے ایمان لائے تھے ۔ آپ کی مدد کے لیے درج ذیل سوالات دئیے گئے ہیں اِن کے جوابات دینا آپکے لیے مددگار ثابت ہوگا:

أ. مجھے مسیح کے بارے میں کس نے بتایا؟

ب. کن واقعات نے مجھے مسیح پر بھروسہ کرنے یا ایمان لانے میں رہنمائی کی تھی ؟

ج. مَیں مسیح پر کب ایمان لایا تھا؟

د. جب مَیں پہلی بار ایمان لایا تو مَیں کہاں تھا؟

ه. مسیح پر ایمان لانا میرے لیےباعثِ برکت کیسے ثابت ہوا ہے؟

(2) اس کے بعد یہ سب لکھ لیں تاکہ یہ ایک کہانی کی شکل اختیار کر جائے۔ جہاں تک ممکن ہو اِسے مختصر بیان کرنے کی کوشش کریں۔ ایک مقصد کے تحت اپنی گواہی کی طوالت کا حساب رکھیں تاکہ اسے مؤثر طریقے سے تین منٹ یا اس سے کم وقت میں بیان کیا جا سکے۔

(3) اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنی گواہی میں مخصوص حوالہ جات شامل کیے ہیں ۔ یاد رکھیں کہ اصل میں یہ حوالہ جات ہی ہیں جو مستند ہیں کیونکہ یہ خدا کا کلام ہے۔ مثال کے طور پرآپ کی گواہی میں اِس بات کی آگاہی شامل ہونی چاہیے کہ اپنے گناہ کی وجہ سے آپ خُدا سے جُداتھے (رومیوں 3باب 23آیت) ، اگر آپ کو معافی نہ ملتی تو آپ خدا سے دُور عذاب میں ابدیت گزارتے (رومیوں 6باب 23آیت )،آپ کو یہ ادراک ہوا ہے کہ خُدا نے اپنے اکلوتے اورکامل بیٹے یسوع کو مرنے اور آپ کے گناہ کی قیمت کی ادائیگی کے لیے بھیجا تھا (رومیوں 5باب 8آیت) اور آخر میں اِس بات کی آگاہی بھی ہونی چاہیے کہ اپنے گناہ کے لیے صرف مسیح کی طرف سے ادا کردہ قیمت پر بھروسہ کرکے معافی حاصل کی جا سکتی ہے۔ (اعمال 16باب 31آیت)۔

ایک مثال کے طور پر ذیل میں میری گواہی پیش کی گئی ہے کہ اپنے نجات دہندہ کے طور پر مَیں مسیح پر کیسے ایمان لایا تھا ۔

اگرچہ بچپن اور نوعمر ی کے دوران مَیں نے ایک پادری سے اس حوالے سے تین یا چار بار بات کی تھی کہ مرنے پر مَیں فردوس میں کیسے جا سکتا ہوں لیکن مَیں مسیح کی انجیل کو اس وقت تک پوری طرح سمجھ نہ سکا تھا جب تک کہ مَیں 20 کی دہائی میں ایک نوجوان بالغ نہ بن گیا تھا۔ آئندہ کچھ سالوں کے دوران مَیں نے بائبل کو پڑھنا ، ٹیلی ویژن پر چند اچھے اعتدال پسند بائبل کے اساتذہ کو سننا، اور اپنے کام کی جگہ پر دوسرے مسیحیوں کے ساتھ اُن باتوں پر گفتگو کرنا شروع کیا جو مَیں نے سُنی تھیں ۔ اس کے ذریعے سے مَیں نے جانا کہ مَیں ایک گنہگار ہوں جو خُدا سے جُدا ہو گیا ہے اور خُدا سے ابد تک دُور رہنے کا مستحق ہے ۔ یہ رومیوں 3باب 23آیت "سب نے گناہ کیا اور خدا کے جلال سے محروم ہیں" اور رومیوں 6باب 23آیت "گناہ کی مزدوری موت ہے" پر مبنی ہے ۔ مَیں یہ بھی سمجھ گیا کہ خدا مجھ سے اتنا پیار کرتا ہے کہ اُس نے اپنے بیٹے خُداوند یسوع کو بھیجا ہے اور خُداوند یسوع خصوصاً میرے (اور پوری دنیا کے) گناہوں کی خاطر جان دینے کے لیے زمین پر آیا تاکہ مجھے معاف کیا جا سکے (رومیوں 5باب 8آیت ؛ یوحنا 3باب 16آیت)۔

آخر میں، مَیں سمجھ گیا کہ مَیں اس قدرنیک نہیں ہو سکتا یا ایسے نیک اعمال نہیں کرسکتا کہ فردوس تک رسائی حاصل کر سکوں۔رومیوں 3باب 10آیت فرماتی ہے کہ " کوئی راست باز نہیں ۔ ایک بھی نہیں" اور افسیوں 2باب 8-10آیات یہ اعلان کرتی ہیں کہ نجات کوئی ایسی چیز نہیں جسے کمایا جا سکے بلکہ یہ خدا کی بخشش ہے اور یہ صرف ایمان سے خُدا کے فضل کی بدولت ہی حاصل ہوتی ہے ، جس سے مراداپنے گناہوں کی قیمت کی ادائیگی کے لیے صرف اور صرف مسیح کی موت، تدفین اور مُردوں میں سے جی اُٹھنے پر ایمان لانا یا مکمل بھروسہ کرنا ہے۔ جب مَیں نے کلام ِ مقدس سے اِن سچائیوں کی سمجھ پائی تو مجھے اس بات کی یقین دہانی کا احساس ہوا کہ جبکہ مَیں اپنی نجات کے لیے کام نہیں کر سکتا اس لیے مَیں اسے کھو بھی نہیں سکتا کیونکہ یہ خدا کی طرف سے بخشش ہے۔

یہ جاننا میرے لیے بڑی راحت کا باعث تھا کہ مجھے معاف کر دیا گیا ہے اور یہ کہ خدا میری طرف تھا اور میرے لیے اُن چیزوں کو چاہتا تھا اور چاہتا ہے جو میرے لیے بہتر ہیں ۔جب سے مسیح کے ساتھ میری زندگی کا آغاز ہوا ہے تب سے وہ رُوح القدس کی قوت سے جو میرے دل میں بستا ہے ، میری تقدیس کو اپنے کلام اور میری زندگی میں اپنے کام کے ذریعے جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اگر آپ اپنے گناہوں کی معافی کے لیے صرف اور صرف مسیح پر ایمان لائیں گے تو یہ معافی اور ضمانت جو خدا کی طرف سے مجھے حاصل ہوئی ہے آپ کو بھی مل سکتی ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مَیں اپنی مسیحی گواہی کو دوسروں کے ساتھ کیسے بانٹ سکتا ہوں ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries