settings icon
share icon
سوال

خدا کی سات رُوحیں کیا ہیں ؟

جواب


مکاشفہ 1باب 4آیت؛3باب 1آیت؛ 4باب 5آیت؛ اور 5باب 6آیت میں "خدا کی سات رُوحوں" کا ذکر کیا گیا ہے ۔ کیونکہ خدا کی اِن سات رُوحوں کی کوئی خاص شناخت نہیں کی گئی لہذ ا اُن کے بارے میں کسی نظریے کا قائم کیا جانا نا ممکن ہے۔ مکاشفہ 1باب 4آیت بیان کرتی ہے کہ یہ سات رُوحیں خدا کے تخت کے سامنے ہیں ۔ مکاشفہ 3باب 1آیت حوالہ دیتی ہے کہ خدا کی یہ سات رُوحیں یسوع مسیح کے پاس ہیں ۔ مکاشفہ 4باب 5آیت اِن سات رُوحو ں کو اُن سات جلتے چراغوں سے تشبیہ دیتی ہے جو خدا کے تخت کے سامنے ہیں ۔ مکاشفہ 5باب 6آیت اِن سات رُوحو ں کی نشاندہی برّہ کی " سات آنکھوں " کے طور پر کرتی ہے اور یہ آیت بیان کرتی ہے کہ اِن کو "تمام رویِ زمین پر بھیجا جاتاہے "۔


'خدا کی سات رُوحوں' کےاِس تصور کی کم از کم تین ممکنہ تفاسیر ہوسکتی ہیں ۔ پہلی تفسیریہ ہے کہ خدا کی یہ سات رُوحیں رُوح القدس کی علامت ہیں ۔ کاملیت اور تکمیل کاحوالہ دینے کےلیے بائبل اور خاص طور پر مکاشفہ کی کتاب سات کے عدد کا استعمال کرتی ہے ۔ اگر " سات رُوحوں" میں لفظ "سات" کا مطلب کاملیت اور تکمیل ہے تو پھر یہ لفظ یہاں پر خدا کی سات مختلف رُو حو ں کا نہیں بلکہ کامل اور مکمل رُوح القدس کا حوالہ دیتا ہے ۔ دوسرا خیال یہ ہے کہ خدا کی یہ سات رُوحیں فرشتہ نما شخصیات کا حوالہ ہیں ممکنہ طورپر یہ سرافیم یا کروبیم کا حوالہ ہے۔ یہ خیال مکاشفہ کی کتاب میں بیان کردہ دیگر متعدد فرشتہ نما شخصیات سے ہم آہنگ ہے ( مکاشفہ 4باب 6-9آیات؛ 5باب 6-14آیات؛ 19باب 4-5آیات)۔

تیسرا خیال یا تفسیر یسعیاہ 11باب 2 آیت کے ساتھ منسلک ہے جو بیان کرتی ہے کہ " خدا کی رُوح اُس پر ٹھہرے گی۔ حکمت اور خِرد کی رُوح ، مصلحت اور قدرت کی رُوح ، معرفت اور خداوند کے خوف کی رُوح" ۔ یہ خیال کافی حد تک خدا کی سات رُوحوں کی وضاحت کر سکتا ہے : (1) خدا کی رُوح،(2) حکمت کی رُوح،(3) خِرد کی رُوح،(4)مصلحت کی رُوح،(5) قدرت کی رُوح،(6) معرفت کی رُوح، (7) خدا کے خوف کی رُوح ۔ بائبل ہمیں خصوصی طور پر نہیں بتاتی کہ یہ سات رُوحیں کیا ہیں یا کون ہیں مگراِس حوالے سے پہلی تفسیر کہ "یہ کامل اور مکمل رُوح القدس ہے" زیادہ قابل اعتبار معلوم ہوتی ہے ۔



English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

خدا کی سات رُوحیں کیا ہیں ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries