settings icon
share icon
سوال

پہاڑ ی وعظ کیا ہے ؟

جواب


پہاڑ ی وعظ وہ پیغام ہے جو یسوع نے متی 5-7ابواب میں دیا ہے ۔ متی 5باب 1-2آیات اس بات کی وجہ بیان کرتی ہیں کہ یہ پہاڑی وعظ کے طورپر کیوں جانا جاتا ہے "وہ اِس بھیڑ کو دیکھ کر پہاڑ پر چڑھ گیا اور جب بیٹھ گیا تو اُس کے شاگرد اُس کے پاس آئے۔ اور وہ اپنی زُبان کھول کر اُن کو یُوں تعلیم دینے لگا۔۔۔۔۔"۔ پہاڑی وعظ یسوع کے وعظوں میں سے ایک مشہور ترین وعظ ہے ، شاید یہ کسی انسان کی طرف سے دیا گیا اب تک کا سب سے زیادہ مشہورترین وعظ ہے ۔

پہاڑی وعظ مختلف طرح کے کئی موضوعات کا احاطہ کرتا ہے ۔ اس مضمون کا مقصد ا س وعظ کے ہر جزو پر تبصرہ کرنا نہیں بلکہ اِس میں شامل باتوں کا خلاصہ پیش کرنا ہے ۔ اگر ہم پہاڑی وعظ کا خلا صہ ایک جملے میں کریں تو وہ کچھ یوں ہو گا : ایک ایسی زندگی کیسے گزریں جو خدا کے لیے وقف شُدہ اور اُس کی خوشنودی کے لیے ہو ، جو ریاکار ی سے پا ک، محبت اور فضل ، حکمت اور فہم سے بھر پور ہو ۔

متی 5باب3-12آیات: مبارکبادیاں۔

متی 5باب 13-16آیات: نمک اور نور۔

متی 5باب 17-20آیات:یسوع نے شریعت کی تکمیل کی ہے ۔

متی 5باب 21- 26آیات: غصے اور قتل کے بارے میں تعلیم ۔

متی 5باب 27-30آیات: شہوت اور زنا کے بارے میں تعلیم ۔

متی 5باب 31-32آیات: طلاق اور دوبارہ شادی کے بارے میں تعلیم ۔

متی 5باب 33-37آیات:قسم کے بارے میں تعلیم ۔

متی 5باب 38-42آیات: انتقام کے بارے میں تعلیم ۔

متی 5باب 43-48آیات: دشمنوں سے محبت کے بارے میں تعلیم ۔

متی 6باب 1-4آیات: خیرات کے بارے میں تعلیم۔

متی 6باب 5-15آیات:دُعا کے بارے میں تعلیم ۔

متی 6باب16-18آیات: روزے کے بارے میں تعلیم۔

متی 6باب 19-24آیات:آسمان پر خزانہ کے بارے میں تعلیم ۔

متی 6باب25-34آیات:فکر مند نہ ہونے کے بارے میں تعلیم

متی 7باب 1-6آیات : ریاکاری سے عیب جوئی نہ کرنے کے بارے میں تعلیم

متی 7باب 7-12آیات: مانگو، ڈھونڈو، کھٹکھٹاؤ۔

متی 7باب 13-14آیات: تنگ دروازے کے بارے میں تعلیم

متی 7باب 15-23آیات: جھوٹے نبیوں کے بارے میں تعلیم

متی 7باب 24-27آیات: عقل مندمعمارکی مثال

متی 7باب 28-29آیات پہاڑی وعظ کا اختتام اِن الفاظ کے ساتھ کرتی ہیں "جب یسوع نے یہ باتیں ختم کیں تو اَیسا ہوا کہ بھیڑ اُس کی تعلیم سے حیران ہوئی۔ کیونکہ وہ اُن کے فقیہوں کی طرح نہیں بلکہ صاحبِ اِختیار کی طرح اُن کو تعلیم دیتا تھا"۔کیا ہی اچھا ہوکہ ہم سب مسلسل طور پر اُس کی تعلیم سے حیران ہوتے اور اُن اصولوں پر عمل کرتے رہیں جو اُس نے پہاڑی وعظ میں سکھائے ہیں !



English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

پہاڑ ی وعظ کیا ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries