settings icon
share icon
سوال

" زندگی کا دریا کیا ہے؟

جواب


یہ اصطلاح "زندگی کا دریا" ہمیں تمام بائبل کے اندر بالکل نظر نہیں آتی۔تاہم مکاشفہ 22باب 1-2آیات میں حوالہ ملتا ہے کہ "پھر اُس نے مجھے بَلّور کی طرح چمکتا ہوا آبِ حیات کا ایک دریا دِکھایا جو خُدا اور برّہ کے تخت سے "نکلتا تھا۔ یوحنا رسول نئے یروشلیم سے متعلق اپنی رویا میں بیان کرتا ہے کہ وہ دریا " اُس شہر کی سڑک کے بیچ میں بہتا تھا"۔

یہاں جس " آبِ حیات " کا ذکر کیا گیا ہے اُسے عام ظاہر ی پانی خیال نہیں کیا جانا چاہیے جسے ہم اِس زندگی میں جانتے ہیں۔ بلکہ تخت سے بہنے والا پانی ممکنہ طور ابدی زندگی کے پانی کی علامت ہے جو اپنی چمک میں خدا کے جلال کو منعکس کرنے کےلیے بلور کی مانند شفاف اور مسلسل جاری ہے ۔ دریا کے تخت سے نکلنے کی حقیقت ہمیں آگاہ کرتی ہے کہ ابدی زندگی خدا سے اُس کے لوگوں کی طرف بہتی ہے ۔

بائبل مقدس میں پانی ابدی زندگی کی ایک علامتی تصویر ہے ۔ یسعیاہ خوشی سے "نجات کے چشموں " سے پانی بھرنے کا ذکر کرتا ہے ( یسعیاہ 12باب 3آیت)۔ پرانے عہد نامے میں یرمیاہ نبی اسرائیلیوں کو خدا کے " آبِ حیات کے چشموں" کو ترک کرنے اور اپنے لیے ایسے حوض کھودنے پر ملامت کرتا ہے جن میں پانی ٹھہر نہیں سکتا ( یرمیاہ 2باب 13آیت)۔ اسرائیلیوں نے جھوٹے معبودوں، دنیا داری ، اور اعمال پر مبنی مذاہب کی پیروی کرنے کی خاطر اُس زندگی بخشنے والا خدا کو چھوڑ دیا تھا جس کے سوا کسی اور کے پاس ہمیشہ کی زندگی نہیں ۔لوگ آج بھی بالکل ایسا ہی کرتے ہیں۔وہ اپنی مادہ پرستی اور خود پسندی کی بد حال اور بے مزہ زندگی میں خُداوند یسوع مسیح کی طرف سے عطا کردہ زندگی کے پانی کو رَد کر دیتے ہیں۔

یسوع کنویں پر موجود سامری عورت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اُس سے (ابدی) زندگی کا پانی لے لے تاکہ وہ رُوحانی طور پر پھر کبھی پیاسی نہ ہو (یوحنا4باب 13-14آیات)۔ یسوع یوحنا 7باب 38 آیت میں فرماتا ہے کہ جو لوگ اُس پر ایمان رکھتے ہیں اُن میں سے زندگی کے پانی کی ندیاں جاری ہو ں گی ۔ پانی زندگی کے لیے ایک درست اور آسانی سے سمجھ میں آنے والی علامت ہے۔ جس طرح زمین پر جسمانی زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے عام پانی ضروری ہے اُسی طرح نجات دہندہ کی طرف سے ملنے والا زندگی کا پانی اُس کے ساتھ ابدی زندگی برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ اپنے لوگوں کو ہمیشہ زندہ رکھنے کےلیے یسوع مسیح کی ذات زندگی کی روٹی ( یوحنا 6باب 35آیت) اور زندگی کے پانی کا ماخذ ہے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

" زندگی کا دریا کیا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries