settings icon
share icon
سوال

پہلی قیامت کیا ہے؟ دوسری قیامت کیا ہے ؟

جواب


دانی ایل 12باب 2آیت انسانیت کو درپیش دو مختلف طرح کے ابدی انجام کا خلاصہ پیش کرتی ہے : جو خاک میں سو رہے ہیں اُن میں سے بہتیرے جاگ اُٹھیں گے۔ بعض حیاتِ ابدی کے لئے اور بعض رُسوائی اور ذِلّتِ ابدی کے لئے" ۔ ہر انسان مُردوں میں سے جی اُٹھے گا مگر ہر انسان کا انجام ایک جیسا نہیں ہو گا ۔ نیا عہد نامہ راستباز اور ناراست کےلیے الگ الگ قیامت کے بارے میں مزید تفصیل پیش کرتا ہے ۔

مکاشفہ 20باب 4-6آیات " پہلی قیامت " کا ذکر کرتی اور اس میں شامل لوگوں کے " مبارک اور مقدس " ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔ دوسری موت (آگ کی جھیل ، مکاشفہ 20باب 14آیت) کا اُن لوگوں پر کچھ اختیار نہیں ۔ پس تمام ایمانداروں کا مُردوں میں سے جی اُٹھنا پہلی قیامت ہے ۔ یہ بات "راستبازوں کی قیامت " ( لوقا 14باب 14آیت) اور " زندگی کی قیامت " (یوحنا 5باب 29آیت) کے بارے میں یسوع مسیح کی تعلیم سے ہم آہنگ ہے ۔

پہلی قیامت مختلف مراحل میں رونما ہوتی ہے یسوع مسیح ( " پہلے پھل" ،1کرنتھیوں 15باب 20آیت) نے خود اُن سب کےلیے جی اُٹھنے کی راہ ہموار کی ہے جو اُ س پر ایمان لائے ہیں ۔ ایک قیامت یروشلیم کے مقدسین کی بھی تھی ( متی 27باب 52-53آیات) جسے پہلی قیامت کے بارے میں ہمارے تصور میں شامل کیا جانا چاہیے ۔ خداوند کی آمد پر " مسیح میں( مرنے والوں )" کا جی اٹھنا (1تھسلنیکیوں 4باب 16آیت) اور آخری مصیبت کے اختتام پر شہید ہونے والوں کا جی اُٹھنا ( مکاشفہ 20باب 4آیت) ابھی باقی ہے ۔

مکاشفہ 20باب 12-13آیات دوسری قیامت میں شامل لوگوں کی اُن بدکاروں کے طور پر نشاندہی کرتی ہیں جن کی خدا کی طرف سے آگ کی جھیل میں ڈالے جانے سے پہلے سفید تخت کے سامنے عدالت کی جاتی ہے ۔ لہذا دوسری قیامت تمام غیر ایمانداروں کا زندہ کیا جانا ہے ؛ دوسری قیامت دوسری موت سے جُڑی ہوئی ہے ۔ یہ " سزا کی قیامت" ( یوحنا 5باب 29آیت) کے بارے میں یسوع کی تعلیم کے موافق ہے ۔

ہزار سالہ بادشاہی وہ واقعہ ہے جو پہلی اور دوسری قیامت کو جُدا کرتا معلوم ہوتا ہے ۔ باقی راستبازوں کو "ہزار برس تک مسیح کے ساتھ بادشاہی " کرنے کےلیے زندہ کیا جاتا ہے ( مکاشفہ 20باب 4آیت)مگر"جب تک یہ ہزار برس پُورے نہ ہو لئے باقی مُردے(یعنی بدکار) زِندہ نہ ہُوئے" ( مکاشفہ 20باب 5آیت)۔

پہلی قیامت میں شامل ہونا کیسی بڑی خوشی ہو گی !دوسری قیامت کے وقت کیساافسوس ہو گا !انجیل کو پھیلانے کی ہماری ذمہ داری کتنی بڑی ہے !"اور بعض کو جھپٹ کر آگ میں سے نکالو اور بعض پر خَوف کھا کر رَحم کرو " (یہوداہ 23آیت)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

پہلی قیامت کیا ہے؟ دوسری قیامت کیا ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries