settings icon
share icon
سوال

مذہبی تکثیریت کیا ہے ؟

جواب


مذہبی تکثیریت عام طور پر دو یا دو سے زیادہ مذہبی نظریہ حیات کے یکساں طور پر درست یا قابل قبول ہونے پر ایمان رکھنے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ مذہبی تکثیریت محض رواداری سے بڑھ کر خدا یا دیوتاؤں تک رسائی کے متعدد راستوں کو امکان کے طور پر قبول کرتی ہے اور عام طور پر "نظریہ اختصاریت" سے متصادم ہوتی ہے (اختصاریت سے مُراد خدا کو جاننے کا صرف ایک ہی سچا مذہب یا طریقہ ہے)۔

اگرچہ مذہبی تکثیریت کم از کم سترہویں صدی سے موجود ہے لیکن یہ تصور مغربی یورپ اور شمالی امریکہ میں بیسویں صدی کےدوسرے نصف سے زیادہ مقبول ہو چکا ہے۔ خاص طور پر مذہبی اتحاد پرستی (مذاہب کا باہمی واحد مذہب کے طور پر کام کرنا) اور حال ہی میں مقبول ہونے والی بین المذاہب تحریک ثقافت میں مذہبی تکثیریت کی قبولیت میں اضافے کا باعث بنی ہے۔

حالیہ برسوں میں بارنا اور دیگر گروہوں کی تحقیقات نے امریکی ثقافت میں مذہبی تکثیریت سے متعلق نظریات کی نشوونما پر غور کیا ہے۔ بہت سے معاملات میں حتیٰ کہ مسیحی کہلانے والے لوگوں کی بڑی تعداد یہ مانتی ہے کہ فردوس میں جانے کے لیے ایک سے زیادہ راستے ہیں۔

تکثیریت بعض اقدار کے اشتراک یا کچھ سماجی مسائل پر ہم آہنگی سے بڑھ کر ہے۔ بدھ مت اور مسیحیت کے پیروکار دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ غریبوں کی مدد کرنا ضروری ہے لیکن اس طرح کی محدود ہم آہنگی تکثیریت نہیں ہے۔ تکثیریت کا تعلق سچائی کےمتضاد و متصادم دعوؤں پر یقین رکھنے اور خدا اور نجات کے متعلق متنوع عقائد کو قبول کرنے کے ساتھ ہے۔

اس کے علاوہ دو یا زیادہ مذاہب کچھ نظریاتی عقائد کا اشتراک کر سکتے ہیں مگر عقائدی نظام کے طور پر بنیادی لحاظ سے الگ الگ رہتے ہیں۔ مثال کے طور پر مسلمان اور مسیحی اس بات پر متفق ہیں کہ صرف ایک ہی خدا ہے- اس کے باوجود دونوں مذاہب خدا کو مختلف طرح سے بیان کرتے ہیں اور ایسے بہت سے دیگر عقائد کے حامل ہیں جو ناقابل مصالحت ہیں ۔

بائبل مذہبی تکثیریت کے بارے میں کیا سکھاتی ہے؟ پہلی بات ، بائبل صرف ایک خدا کے وجود کو تسلیم کرتی ہے (استثنا 6باب 5آیت)۔ لہذا مذہبی تکثیریت بائبل کی تعلیم کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتی ہے کیونکہ تکثیریت خدا کے بارے میں متعدد نظریات یا یہاں تک کہ متعدد دیوتاؤں کو قبول کرتی ہے۔

دوسری بات ،بائبل اس لحاظ سے اختصاصیت کی تعلیم دیتی ہے کہ خدا کو جاننے کا صرف ایک ہی راستہ - یسوع مسیح ہے ۔ یوحنا 14باب 6آیت بیان کرتی ہیں کہ یسوع ہی راہ، حق اور زندگی ہے اور کوئی بھی شخص اُس کے وسیلہ کے بغیر باپ کے پاس نہیں آتا ۔ اسی پیغام کو رسولوں نے اعمال 4باب 12 آیت میں سکھایا ہے : " کسی دُوسرے کے وسیلہ سے نجات نہیں کیونکہ آسمان کے تَلے آدمیوں کو کوئی دُوسرا نام نہیں بخشا گیا جس کے وسیلہ سے ہم نجات پا سکیں"۔

تیسری بات ، بائبل اکثر دوسرے مذاہب کی طرف سے ایسے دیوتاؤں کی پیروی کرنے پر مذمت کرتی ہے جو حقیقت میں معبود نہیں ہیں۔ مثال کے طور پر یشوع 23باب 16آیت بیان کرتی ہے"جب تم خُداوند اپنے خُدا کے اُس عہد کو جس کا حکم اُس نے تم کو دِیا توڑ ڈالو اور جا کر اَور معبودوں کی پرستش کرنے اور اُن کو سجدہ کرنے لگو تو خُداوند کا قہر تُم پر بھڑکے گا اور تُم اِس اچّھے مُلک سے جو اُس نے تُم کو دِیا ہے جلد ہلاک ہو جاؤ گے"۔

مذہبی آزادی اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ متعدد مذاہب امن کے ساتھ عبادت کر سکتے ہیں اور مسیحی اس آزادی کی قدر کرتے ہیں کیونکہ یہ رویہ خدا کی آزادانہ عبادت کی اجازت دیتا ہے۔ اس کے برعکس مذہبی تکثیریت سکھاتی ہے کہ متعدد مذاہب سچے یا یکساں طور پر درست ہیں جس کی بائبل واضح طور پر تردید کرتی ہے۔ ہم مذہبی آزادی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم بائبل کی اس تعلیم کی اطلاع بھی دیتے ہیں کہ "خُدا ایک ہے اور خُدا اور اِنسان کے بیچ میں درمیانی بھی ایک یعنی مسیح یسُوع جو اِنسان ہے" (1 تیمتھیس 2باب 5آیت ) ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مذہبی تکثیریت کیا ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries