settings icon
share icon
سوال

کیا آپ مجھے کسی کے ساتھ اپنے تعلق/رشتے کے حوالے سے مسیحی نصیحت دے سکتے ہیں؟

جواب


ہمیں اکثر اس قسم کے سوالات موصول ہوتے ہیں : "مَیں دو مختلف لڑکوں میں دلچسپی رکھتی ہے ۔۔۔ مجھے اپنے دوست کے طور پر اُن میں سے کس کا چناؤ کرنا چاہیے ؟" یا " مَیں کسی کے ساتھ ایک تعلق میں ہوں اور میری دوست نے مجھے 'فلاں فلاں ' بات کہی ہے ؛ لہذا کیا مجھے اُس سے تعلق توڑ دینا چاہیے؟"اس قسم کے سوالات کا جواب دینا ہمارے لیے بے حد مشکل ہوتا ہے ۔ ہمارا ادارہ تعلقات کے حوالے سے مسیحی نصیحت یا صلاح کاری فراہم کرنے والی تنظیم نہیں ۔ ہم آپ کو ہمیشہ یہی بتانے کی کوشش کریں گےکہ بائبل نے کسی مطلوبہ صورتِ حال کے بارے میں کیا کہا ہے ۔ تاہم اگر تعلقات سے متعلق تجاویز کے موضوع کے حوالے سے بات کی جائے تو بائبل اُن حالات کے بارے میں شاذو نادر ہی بات کرتی ہے جن کے بارے میں ہم سے پوچھا جاتا ہے ۔ کیونکہ ہمارے آپسی تعلقات کی بجائے بائبل خدا کے ساتھ ہمارے تعلقات کے بارے میں زیادہ بات کرتی ہے ۔

ہم تعلقات کے بارے میں نصیحت کرنے میں بہت ہچکچاتے ہیں ۔ ایک مضمون کے ذریعے کسی ذاتی مسئلے کے بارے میں دانشمندانہ مشورہ دینا ایک مشکل کام ہے ۔ جب کسی معاملے میں شامل لوگوں کو ہم ذاتی طور پر نہیں جانتے ، جب ہمیں معاملے کے متعلق تمام تفصیلات میسر نہیں ہیں اور/یا جب ہمیں صرف یک طرفہ کہانی سُنائی جار ہی ہوتی ہے تو تعلقات کے بارے میں مسیحی نصیحت کرنا اتنہائی مشکل ہوتا ہے ۔ ہم مسیحیوں کو تعلقات سے متعلق مستند نصیحت کرنے میں یہ گمان نہیں کر سکتے کہ جو کچھ ہم بتا رہے ہیں وہ خُدا کی طرف سے ہے ۔

ان باتوں کے بعد ہماری نصیحت کیا ہے ؟ ہماری نصیحت یہ ہے کہ آپ اپنے تعلق کے بارے میں خدا سے بات کریں ۔ خداوند سے دُعا کرتے ہوئے اُس سے التجا کریں کہ وہ آپ کو واضح طور پر بتائے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے ( فلپیوں 4باب 6-7آیات)۔ خدا سے درخواست کریں کہ وہ آپ کو حکمت اور سمجھ بخشے ( یعقوب 1باب 5آیت)۔ کیونکہ خدا اُن دعائیہ درخواستوں کا جواب دینے کا وعدہ کرتا ہے جو اُس کی مرضی کے مطابق کی جاتی ہیں ( 1یوحنا 5باب 14-15آیات)۔ عقل مند اور سمجھدار ہونا یقینی طور پر خدا کی مرضی ہے ۔ خدا چاہتا ہے کہ آپ تعلقات سے متعلق درست فیصلے کریں ۔ خدا چاہتا ہے کہ مسیحی اپنے تعلقات کے نتیجے میں لطف اندوز ہوں اور اُن میں ترقی کریں ۔ اگر آپ خد اسے کھلے دل اور عاجزانہ جذبے کے ساتھ التجا کرتے ہیں تو وہ آپ کو تعلقات سے متعلق ایسی نصیحت کرے گا جس کی آپ کو ضرورت ہے ۔

آخر میں، اُن رُوحانی طور پر بالغ مسیحیوں کےساتھ دانشمندانہ مشورہ کریں جوکئی سالوں سے شادی شدہ ہیں اور تب سے خدا کے ساتھ چلتے آرہے ہیں ۔ اپنے پادری، بزرگوں یا دیگر رُوحانی طور پر بالغ کلیسیائی قائدین سے رہنمائی حاصل کریں ۔ اُن کا کئی سالوں کا تجربہ اُنہیں اپنی زندگیوں میں حکمت اور خدا کے علم کے ساتھ بات کرنے کے قابل بناتا ہے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا آپ مجھے کسی کے ساتھ اپنے تعلق/رشتے کے حوالے سے مسیحی نصیحت دے سکتے ہیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries