settings icon
share icon
سوال

نبوّتی خدمت کیا ہے ؟

جواب


جیسا کہ آج کل کے کرشماتی گروہوں کی طرف سے سمجھا جاتا ہے کہ ایسی کوئی بھی خدمت ہے جو کلیسیا کی پختگی کی طرف رہنمائی کے لیے خدا کی طرف سے نبّوت اور نئے الہام کی نعمت پر انحصار کرتی ہے نبوّتی خدمت ہے ۔ جو لوگ نبوّتی خدمت میں شامل ہیں وہ کبھی کبھی اِسے پانچ ر خی خدمت کے طور پر پیش کرتے اور یقین رکھتے ہیں کہ رسول اور نبی کے عہدوں کو جدید دَور کی کلیسیا میں بحال کیا جا رہا ہے۔

ہم پرانے عہد نامے میں اکثر اُس وقت نبوّتی خدمت کا مشاہدہ کرتے ہیں جب خدا نے مصیبت یا بغاوت کے وقت بنی اسرائیل کی حوصلہ افزائی اور سرزنش کرنے کے لیے نبیّوں کو برپا کیا تھا ۔ داؤؔد بادشاہ کے دورِ حکومت میں (2 سموئیل) متعدد نبیّوں میں سے ناتن نبی نے داؤد کی رہنمائی اور ہدایت کرنے کے ساتھ ساتھ بت سبؔع کے ساتھ اُس کے گناہ کے حوالے سے اُس کی مخالفت کرتے ہوئے اُسے خداوند کا کلام سُنایا ۔ بلاشُبہ، یسعیاہ، یرمیاہ، ہوسیع، عاموس، میکاہ، زکریاہ، وغیرہ کے پاس بھی نبوّتی خدمت تھی اور وہ نبی تھے۔ کسی نبی کی بُلاہٹ خدا کے کلام کو بیان کرنا تھا۔ کوئی نبی ضرورت کے مطابق تعلیم دیتا، رہنمائی، صلاح یا سرزنش کرتا تھا۔

نئے عہد نامے میں ہمیں دیگر اور لوگ ملتے ہیں جن کے پاس نبوّتی خدمت تھی۔ بعض لوگوں کو خدا کے لوگوں کی ہدایت، رہنمائی، صلاح وغیرہ کرنے کے لیے نبّوت کی نعمت بخشی گئی تھی ۔ نبّوت کی نعمت کا 1کرنتھیوں 12باب 10آیت اور افسیوں 4باب 11آیت میں خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اس بات پر غور کریں کہ یہ نعمت کلیسیا کی تعمیر و ترقی کے لیے دی گئی تھی (افسیوں 4باب 12آیت )۔ پس نبّیوں کی خدمت کلیسیا کو خُدا کا کلام سنانا تھا تاکہ ایماندار جان سکیں کہ خُداوند کی مرضی کو کیسے پورا کرنا ہے اور کلیسیا کو کیسے کام کرنا چاہیے ۔

ہمارا ایمان ہے کہ آج کل حقیقی نبوّتی خدمت صرف بائبل کی درست اور واضح طور پر منادی کرناہے۔ آج کل نبوت کی نعمت آسمان سے نئی معلومات کی منتقلی کی بجائے تحریری کلام کو "آگے بیان کرنا" ہے ۔ ابتدائی کلیسیا میں معجزات اور نشانات کی نعمتوں کا مقصد نئے عہد نامے کے مکمل ہونے تک ہدایت فراہم کرنا اور رسولوں کی خدمت کی توثیق کرنا تھا۔ بائبل کی تکمیل اور رسولوں کی موت کے فوراً بعد معجزاتی نعمتوں کا کلیسیا میں استعمال ختم ہو گیا ۔ ہم نئے عہد نامے میں اِسے اس لحاظ سے دیکھ سکتے ہیں کہ ابتدائی کتب جیسے کہ 1 کرنتھیوں اور افسس کی کلیسیا کے نام خط میں معجزانہ نشانوں کا ذکر ملتا ہے جبکہ آئندہ کتب جیسے کہ تیمتھیس کے نام دونوں خطوط اِن کا ذکر نہیں کرتے ہیں۔ خداوند کی وفاداری سے پیروی کرنے کے لیے رہنمائی کے لیے مکمل بائبل ہمارے لیے کافی ہے۔ دوسرا پطرس 1باب 3آیت اور 2 تیمتھیس 3باب 16-17آیات اس بارے میں واضح ہیں۔ ابھی خداوند کی طرف سے مزید الہام کی ضرورت نہیں ہے ۔

آج کل ایسے بہت سے مسیحی ہیں جو نبّوتی خدمت کا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، جو مانتے ہیں کہ نبّوت کا عمل جاری ہے اور جو اپنے آپ کو آسمان سے نئے الہام کے وسیلے کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ نبّوت کی خدمت پر یقین رکھنے والے گرجا گھر عام طور پر خوابوں کی تعبیر کرنے، مستقبل کی پیشین گوئی کرنے اور غیر زبانیں بولنے کی کوشش کرتے ہیں- حالانکہ نئے عہد نامے میں غیر زبانیں بولنے کی نعمت (خوشخبری کو پھیلانے کے مقصد سے نا واقف اور غیر ملکی زبانیں بولنے کی مافوق الفطرت صلاحیت) اُس طرح کی نعمت نہیں ہے جس کی آج کل مشق کی جا رہی ہے۔

نبّوت کی خدمت کے حوالے سے سچائی یہ ہے کہ بائبل اب مکمل ہو چکی ہے۔ یہاں تک کہ کتابِ مقدس خدا کے کلام میں اضافہ کرنے کے خلاف خبردار بھی کرتی ہے (مکاشفہ 22باب 18آیت )۔ دیندار زندگی بسر کرنے کےلیے ہمیں صرف بائبل کی ضرورت ہے۔ اس لیے خدا کی طرف سے "نئے" کلام کی صورت میں نبّوت کی خدمت کی مزید ضرورت نہیں رہی۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

نبوّتی خدمت کیا ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries