settings icon
share icon
سوال

پروسس تھیولوجی کیا ہے ؟

جواب


پروسس تھیولوجی اس فلسفے پر مبنی تصور ہے کہ دنیا میں واحد حتمی چیز اگر کوئی ہے تو وہ تبدیلی ہے ۔ اس لیے خدا بھی مسلسل تبدیل ہو رہا ہے۔ بائبل واضح طور پر فرماتی ہے کہ پروسس تھیولوجی غلط ہے۔ یسعیاہ 46باب 10آیت خدا کی حاکمیت اور لاتبدیل فطرت کے بارے میں بالکل واضح ہے: "جو اِبتدا ہی سے انجام کی خبر دیتا ہُوں اور ایّامِ قدِیم سے وہ باتیں جو اب تک وقُوع میں نہیں آئِیں بتاتا ہُوں اور کہتا ہُوں کہ میری مصلحت قائِم رہے گی اور مَیں اپنی مرضی بِالکُل پُوری کرُوں گا"۔ تثلیث کا دوسرا اقنوم یسوع مسیح یکساں طور پر لا تبدیل ہے: "یسُوع مسیح کل اور آج بلکہ ابد تک یکساں ہے" (عبرانیوں 13باب 8آیت )۔ بائبل اس لحاظ سے واضح ہے کہ اُس کے منصوبے عام آدمیوں کی خواہشات کی طرح تبدیل نہیں ہوتے (33زبور 11آیت )۔ اُس میں "نہ کوئی تبدیلی ہو سکتی ہے اور نہ گردش کے سبب سے اُس پر سایہ پڑتا ہے "(یعقوب 1باب 7آیت )۔ لیکن پروسس تھیولوجی بائبل کو الہامی یا ہمارا حتمی اختیار خیال نہیں کرتا۔

بائبل خدا کی بہت سی صفات، خوبیاں اور خصوصیات کا بیان کرتی ہے۔ ان خصوصیات میں اُس کی پاکیزگی (یسعیاہ 6باب 3آیت ؛ مکاشفہ 4باب 8 آیت)؛ خودمختاری (1 تواریخ 29باب 11آیت ؛ نحمیاہ 9باب 6آیت ؛ 83زبور 18آیت ؛ یسعیاہ 37باب 20آیت)؛ اتحاد (استثنا 6باب 4آیت )؛ ہر جگہ حاضر و ناظر(139زبور7باب 10آیت)؛ علیم کُل (ایوب 28باب 24آیت ؛ 147زبور 4-5آیات)؛ قادر مطلق (ایوب 42باب 1-2 آیات)؛ واجب الوجودیت (خروج 3باب 14آیت ؛ 36زبور 9آیت )؛ ابدیت (90زبور 2آیت ؛ حبقوق 1باب 12آیت )؛ غیر تغیر پذیری (33زبور 11آیت؛ یعقوب 1باب 17آیت )؛ کاملیت (استثنا 32باب 3-4آیات)؛ لامحدودیت (ایوب 5باب 9آیت ؛ 9باب 10آیت )؛ سچائی (استثنا 32باب 4آیت ؛ 86زبور 15آیت )؛ محبت (1یوحنا 4باب 8، 16آیت )؛ صداقت (11زبور 7آیت ؛ 119زبور 137آیت)؛ وفاداری (استثنا 7باب 9آیت ؛ 89زبور 33آیت )؛ رحمدلی (102زبور17آیت)؛ مہربانی (خروج 22باب 27آیت ؛ نحمیاہ 9باب 17، 31آیات؛ 86زبور 15 آیت؛ 145زبور 17آیت )؛ عدل (111زبور 7آیت ؛ یسعیاہ 45باب 21آیت )؛ اور آزادی (ایوب 23باب 13آیت ؛ امثال 21باب 1 آیت ) شامل ہیں۔ خدا دنیا میں اِن صفات کااستعمال کرتا اور آج بھی اِن سب کو فعال طور پر عمل میں لاتا ہے۔ خدا اپنی تمام مخلوقات سے اعلیٰ و ارفع ہے ،پھر بھی وہ شخصی اور قابلِ دریافت ذات ہے۔

پروسس تھیولوجی کے پیروکار یہ کہتے ہوئے یسوع مسیح کی الوہیت کا انکار کرتے ہیں کہ فطری لحاظ سے یسوع اور کسی دوسرے انسان میں فرق نہیں ہے۔ مزید برآں، پروسس تھیولوجی کا انسان مرکوز فلسفہ سکھاتا ہے کہ بنی نوع انسان کو نجات کی ضرورت نہیں ہے جبکہ بائبل واضح طور پر تعلیم دیتی ہے کہ مسیح کے بغیر انسان ناامید طور پر تباہ کُن حالت میں اور ہمیشہ جہنم میں رہنے کا مستحق ہے۔ کلامِ مقدس سکھاتا ہے کہ یسوع مسیح خدا ہے (یسعیاہ 9باب 6-7آیات ؛ متی 1باب 22-23آیات؛ یوحنا 1باب 1 ، 2، 14آیات؛ 20باب 28آیت ؛ اعمال 16باب 31، 34آیات؛ فلپیوں 2باب 5-6آیات؛ کلسیوں 2باب 9آیت ؛ ططس 2باب 13آیت ؛ عبرانیوں 1باب 8آیت ؛ 2 پطرس 1باب 1آیت ) اور یہ کہ گنہگاروں کی خاطر اُس کی موت کے بغیر (رومیوں 3باب 23آیت ؛ 6باب 23آیت ؛ 2 کرنتھیوں 5باب 21آیت) کوئی بھی انسان کبھی نجات نہیں پا سکتا تھا(یوحنا 1باب 12آیت ؛ 3باب 18آیت ؛ 3باب 36آیت ؛ 14باب 6آیت ؛ اعمال 4باب 10-12آیات؛ 16باب 30-31آیات)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

پروسس تھیولوجی کیا ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries