settings icon
share icon
سوال

مَیں اپنے آپ کو شادی کے لیے کیسے تیار کر سکتا ہوں؟

جواب


بائبل کے مطابق خود کو شادی کےلیے تیار کرنا بالکل ایسے ہی ہے جیسے محنت بھری زندگی کےلیے خود کو تیار کرنا ۔ ایک اصول جسے نئے سرے سے پیدا شدہ ایمانداروں کی حیثیت سے ہما ری زندگی کے تمام پہلوؤں پر حاوی ہونا چاہیے یہ ہے : " خداوند اپنے خدا سے اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے محبت رکھ" ( متی 22باب 37آیت)۔ یہ کوئی غیر سنجیدہ لیا جانے والا یا کم اہمیت کا حامل حکم نہیں ہے ۔ بحیثیت ایماندار یہ حکم ہماری زندگی کی بنیادی خصوصیت ہے ۔ یہ خدا اور اُس کے کلام پر اپنے سارے دل سے دھیان لگانے کا فیصلہ ہے تاکہ ہماری جان اور عقل اُن کاموں میں مشغول ہو ں جو خداوند کی خوشی کا باعث ہونگے۔

ہم خداوند یسوع مسیح کے وسیلہ سے خدا باپ سے جو تعلق رکھتے ہیں یہی تعلق سب دوسرے تعلقات پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ شادی کا رشتہ مسیح اور کلیسیا کے مابین رشتے کی تصویر ہے( افسیوں 5باب 22-33آیات)۔ بحیثیت ایماندار خداوند کے احکامات اور فرمان کے مطابق زندگی گزارنے کی پابندی کرنا ایک ایسا عمل ہے جو ہماری زندگیو ں کے ہر پہلو پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ خدا اور اُس کے کلام کےلیے ہماری فرمانبرداری ہمیں تیار کرتی ہے کہ ہم خود کو نہ صرف اپنی شادی کے لیے تیار کر سکیں بلکہ اِس دُنیا میں بھی خُدا کی مرضی کے مطابق چلنے کے لیے تیار کر سکیں۔ کیونکہ تمام باتوں میں خداوند کو جلال دینا نئے سرےسے پیدا شدہ ایماندار کی زندگی کا اصول ہے ( 1کرنتھیوں 10باب 31آیت)۔

اپنے آپ کو شادی کےلیے تیار کرنے ، مسیح یسوع میں اپنی بلاہٹ کے مطابق بہتر طور پر چلنے اور خدا وند کے کلام کے ذریعے اُس کے ساتھ گہر ی رفاقت رکھنے ( 2تیمتھیس 3باب 16-17آیات) کےلیے ضروری ہے کہ تمام باتوں میں خداوند کی فرمانبرداری کرنے پر دھیان دیا جائے ۔ خداوند کی فرمانبرداری میں چلنا سیکھنے کےلیے کوئی آسان منصوبہ نہیں ہے ۔ یہ دنیاوی نقطہ نظر کو ایک طرف رکھنے اور اِس کی بجائے خداوند کی پیروی کرنے کا ایسا انتخاب ہے جس پر ہمیں ہر زور عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ مسیح کی پیروی میں لائق طور چلنے سے مراد ہے خود کو عاجزی سے اُس واحد راہ ، حق اور زندگی کے حضور میں پیش کرنا اور یہ عمل ہرروز اور ہر لمحے ہونا چاہیے ۔ اُس عظیم تحفےکیلیےجسے ہم شادی کہتے ہیں ہر ایماندار کو ایسی تیار ی کی ضرورت ہے ۔

وہ شخص جو رُوحانی طور پر پختہ ہے اور خدا کے ساتھ چل رہا ہے وہ شادی کےلیے دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ بہتر طور پر تیار ہو پاتا ہے ۔ شادی دراصل ذمہ داری ، چاہت ، عاجزی،محبت اور عزت کا تقاضا کرتی ہے ۔ یہ خصوصیات اُس شخص میں بڑی واضح ہوتی ہیں جو خدا کے ساتھ گہرا تعلق رکھتا ہے ۔ جب آپ شادی کےلیے خود کو تیار کرتے ہیں تو خدا کو اجازت دیں کہ وہ آپ کو ایسے مرد یا عورت کے کردار میں ڈھالے ،جو وہ آپ کو بنانا چاہتا ہے ( رومیوں 12باب 1- 2آیات)۔ اگر آپ خود کو خداوند کے حضور پیش کرتے ہیں تو خدا آپ کو شادی کے اُس دن کےلیے تیار ہونے کے قابل بنائے گاجو آپ کے لیے حیرت انگیز، خوبصورت اور عظیم ہوگا۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مَیں اپنے آپ کو شادی کے لیے کیسے تیار کر سکتا ہوں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries