settings icon
share icon
سوال

خُدا کے لوگ کون ہیں؟

جواب


"خدا کے لوگ" جیسا جزو جملہ ہمیشہ ہی ایک واضح رشتے کی نشاندہی کرتا ہے۔ خدا نے ابرام (ابرہام )کو پیدائش 12 میں بلایا تاکہ وہ اپنے گھر بار کو چھوڑ کر اُس سرزمین میں جائے جو خُدا اُسے دکھائے گا۔ اور جب ابرہام وہاں پر پہنچ گیا ، پیدایش 12باب2آیت میں خُدا اُس سے کہتا ہے کہ "اور مَیں تجھے ایک بڑی قوم بناؤنگا اور برکت دونگا اور تیرا نام سرفراز کرونگا۔ سو تُو باعثِ برکت ہو۔" یہ قوم یا نسل آگے جا کر اسرائیل قوم بن جاتی ہے اور یہ وہ پہلاانسانی گرہ بنتا ہے جسے خُدا کے لوگوں کا خطاب دیا گیا۔

خدا یسعیاہ نبی کے ذریعے اسرائیل سے کہتا ہے کہ "اور مَیں نے اپنا کلام تیرےمنہ میں ڈالا اور تجھے اپنے ہاتھ کے سایہ تلے چھپارکھا تاکہ افلاک کو بر پا کروں اور زمین کی بنیاد ڈالوں اور اہل صیون سے کہوں کہ تم میرے لوگ ہو" (یسعیاہ 51باب16آیت) خُدا اِسرائیل کی ہمسایہ قوم جوج کے حوالے سے پیشن گوئی کرتے ہوئے اِس بات کی تصدیق بھی کرتا ہے کہ اسرائیل اُس کی قوم ہے (حزقی ایل 38باب14آیت)۔

کیا غیر یہودی لوگ یہودی مسیحا (خُداوند یسوع مسیح )پر ایمان رکھنے کے وسیلے سے خُدا کے لوگ سمجھے جاتے ہیں؟ جی ہاں! یسوع صرف اسرائیل کو بچانے کے لئے نہیں بلکہ تمام بنی نوع انسان کی نجات کے لیے آیا تھا (رومیوں 1باب16آیت؛ گلتیوں 3باب28آیت)خُدا کا اپنے لوگوں کے ساتھ رشتہ اُسکی طرف سے اِس اعلان سے بڑھکر ہے کہ وہ اُس کے لوگ ہیں، وہ لوگ بھی اُسے اپنا خُدا کہہ کر پکارتے ہیں۔ داؤد بیان کرتا ہے کہ " اَے میرے خُدا مَیں یہ بھی جانتا ہوں کہ تُو دِل کو جانچتا ہے اور راستی میں تیری خوشنودی ہے ۔ مَیں نے تو اپنے دِل کی راستی سے یہ سب کچھ رضا مندی سے دِیا اور مجھے تیرے لوگوں کو جو یہاں حاضر ہیں تیرے حُضور خوشی خوشی دیتے دیکھ کر مسرت حاصل ہوئی "(1تواریخ 29باب17آیت)۔ یہاں خدا کے لوگوں کی شناخت اُن کی قومیت سے بڑھکر اُنکی طرف سے اپنے آپ کو خُدا کے لیے دئیے جانے کے طور پر کی جا رہی ہے۔

جو کوئی یسوع مسیح کو نجات دہندہ اور خداوند مانتا ہے وہ خدا کے لوگوں کی جماعت کا حصہ بن جاتا ہے۔ یہ رشتہ کلیسیا میں حاضری یا اچھے اعمال کی وجہ سے استوار نہیں ہوتا۔ یہ خُدا کی پیروی کرنے کا ایک رضا مندانہ انتخاب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 2 کرنتھیوں 6باب16آیت اور مرقس 8باب38آیت جیسے دونوں ہی حوالے اِس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ انتخاب کرنے کی ضرورت ہے۔ اور جب ہم خُدا کو قبول کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو پھر خُدا بھی ہمیں قبول کرتا ہے۔ اور اُس صورت میں ہم حقیقی طور پر اُس کے لوگ بنتے ہیں۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

خُدا کے لوگ کون ہیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries