settings icon
share icon
سوال

کیا ریپچر/کلیسیا کا اُٹھایا جانا جُزوی ہوگا ؟

جواب


کچھ ایماندار ایسے بھی ہیں جو یہ خیال کرتے ہیں کہ کلیسیا کے اُٹھائے جانے کے وقت صرف حقیقی مسیحیوں کو ہی اُٹھایا جائے گا، جبکہ نافرمان مسیحیوں کو عظیم مصیبت کے دوران اکیلا چھوڑ دیا جائے۔ ابھی مسئلہ یہ ہے کہ بائبل ایسے کسی تصور کی پشت پناہی نہیں کرتی۔ وہ حوالہ جات جو کلیسیا کے اُٹھائے جانے کے بارے میں بات کرتے ہیں(1 کرنتھیوں 15باب50-57آیات؛ 1 تھسلنیکیوں 4باب13-18آیات) وہ جو کچھ بیان کرتے ہیں اُس کا یقینی طور پر عالمگیر سطح پر تمام مسیحیوں پر اطلاق ہوتا ہے جن میں بالغ اور نا بالغ، وفادار اور نافرمان سبھی شامل ہیں۔ رومیوں 8باب1آیت اور 1 تھسلنیکیوں 5باب9 آیت جیسی آیات ہمیں بتاتی ہیں کہ خُدا مسیحیوں پر اپنا قہر نازل نہیں کرتا۔ بائبل کے اندر جزوی طور پر کلیسیا کے اُٹھائے جانے کے متعلق کو ئی ثبوت نہیں ملتا۔ جس وقت کلیسیا اُٹھائی جائے گی، ہر ایک ایماندار کو اُٹھا لیا جائے گا۔

متی 25باب1-13 آیات کے اندر یسوع کی طرف سے پیش کی جانے والی دس کنواریوں کی تمثیل کچھ لوگوں کے لیے کلیسیا کے جزوی طور پر اُٹھائے جانے کا "ثبوت" ہے۔ بہرحال وہ پانچ کنواریاں جن کی مشعلوں میں تیل نہیں تھا وہ کلیسیا کے اُٹھائے جانے کے وقت پیچھے رہ جانے والے ایمانداروں کی علامت نہیں ہیں، بلکہ یہ آیت تو غیر ایمانداروں کے پیچھے رہ جانے کے بارے میں بیان کر رہی ہے۔ یہاں پر کلیدی بات 12 آیت کے اندر پڑھنے کو ملتی ہے جہاں پر یسوع اُن پیچھے رہ جانے والوں سے کہتا ہے کہ " مَیں تم سے سچ کہتا ہُوں کہ مَیں تم کو نہیں جانتا۔ " وہ سب جنہیں یسوع جانتا ہے وہ اُس پر ایمان رکھنے والے لوگ ہیں چاہے وہ بہت زیادہ چوکس ہیں یا نہیں۔ اِس تمثیل کے اندر اہم عنصر مشعلوں میں تیل ہے، یہ تیل رُوح القدس کی علامت ہے۔ وہ سب جن کے دِلوں میں رُوح القدس بستا ہے وہ ریپچر کے وقت اُٹھا لئے جائیں گے کیونکہ وہ حقیقی مسیحی ہیں۔ لیکن وہ جو مسیح پر اپنے ایمان کا اقرار تو کرتے ہیں لیکن اُن کے اندر رُوح القدس نہیں ہے وہ پیچھےچھوڑ دئیے جائیں گے۔ یسوع اپنوں کو جانتا ہے، اور جب وہ ہمیں بلائے گا تو ہم اُ س کا جواب دیں گے۔ اور باقی سب کو وہ کہے گا کہ " مَیں تم کو نہیں جانتا ۔"

ہمارے لیے سبق یہ ہے کہ مسیح اپنوں کو لینے کے لیے آ رہا ہے اِس لیے تیار رہیں، لیکن وہ ایسے آئے گا جیسے "رات کے وقت چور " (1 تھسلنیکوں 5 باب4آیت) – یعنی بالکل اچانک، غیر متوقع طور پر اور بغیر کوئی اعلان کئے۔ صرف وہ لوگ اُٹھائے جائیں گے جن کی مشعلوں (دِلوں ) میں تیل (رُوح القدس) ہوگا۔ دیگر سبھی لوگ اپنے تمام طرح کے دعوؤں اور اقرار کے باوجود پیچھے چھوڑ دئیے جائیں گے۔یسوع اپنوں کو جانتا ہے اور جب وہ ہمیں بلاتا ہے تو ہم اُسے جواب دیتے ہیں۔ وہ باقی سب کو کہے گا کہ "مَیں تم کو نہیں جانتا۔"آج نجات کا دن ہے (2 کرنتھیوں 6باب2آیت)، اورایسے لوگ جو نجات دہندہ کو نہیں جانتے، وہ یسوع کے پاس آنے میں جلدی کریں اور ایک بھی لمحہ ضائع مت کریں۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا ریپچر/کلیسیا کا اُٹھایا جانا جُزوی ہوگا ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries