settings icon
share icon
سوال

اوپن تھی ازم کیا ہے؟

جواب


"اوپن تھی ازم"( open theism) انسان کی آزاد مرضی کے تعلق سے خُدا کے علم ِسابق کو بیان کرنے کی ایک کوشش ہےاِسے "اوپن نس تھیولوجی اور اوپن نس آف گاڈ" کے طور پر بھی جانا جاتا ہے ۔ اوپن تھی ازم کی بنیادی دلیل یہ ہےکہ بنی نو ع انسان حقیقی طور پر آزاد ہیں؛ اگر خُدا مستقبل کو مکمل طور پر جانتا ہوتا تو بنی نو ع ا نسان حقیقت میں آزاد نہ ہوتے ۔ لہذا خُدا مستقبل کے بارے میں مکمل طور پر نہیں جانتا۔ اوپن تھی ازم کا ماننا ہے کہ مستقبل کے بارے میں جاننا ناممکن ہے ۔ اِس وجہ سے خُدا ہر اُس چیز کے بارے میں جانتا ہے جو جانی جا سکتی ہے لیکن وہ مستقبل کے بارےمیں نہیں جانتا۔

اوپن تھی ازم کا نظریہ اپنے اِن عقائد کی بنیاد کلامِ مقدس کے ایسے حوالہ جات پر رکھتا ہے جو خُدا کے"دل میں غم کرنے "،" اپنے ذہن کو تبدیل کرنے" ،"حیران ہونے" یا "کسی بات کوجاننے"کے متعلق بیان کرتے ہیں (پیدایش 6باب 6آیت ؛ 22باب 12آیت؛ خروج 32باب 14آیت ؛ یوناہ3باب 10آیت )۔ہمیں چاہیے کہ ہم ایسے حوالہ جات کو بہت سے اُن حوالہ جات کی روشنی میں سمجھنے کی کوشش کریں جو دعویٰ کرتے ہیں کہ خدا مستقبل کے بارے میں علم رکھتا ہے کیونکہ خدا خود کو اِس طریقے سے ظاہر کرتا ہے جسے ہم سمجھ سکتے ہیں۔ مستقبل میں ہمارے اعمال اور فیصلے کیا ہوں گے خُدا اِن کے بارے میں جانتا ہے لیکن وہ ہمارے اعمال کی بنیاد پر" اپنا ذہن تبدیل کرتا" اور اُس کے مطابق عمل کرتا ہے ۔ انسان کے بدی کرنے پر خُدا کے مایوس ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ اُسے اِس بات کی خبر نہیں تھی کہ ایسا کچھ رونما ہو گا۔

اوپن تھی ازم کی مخالفت میں 139زبور 4اور 16آیات بیان کرتی ہیں "دیکھ میری زُبان پر کوئی ایسی بات نہیں جسے تُو اے خُداوند! پورے طور پر نہ جانتا ہو۔تیری آنکھوں نے میرے بے ترتیب مادے کو دیکھا اور جو ایّام میرے لئے مقرر تھے وہ سب تیری کتاب میں لکھے تھے جب کہ ایک بھی وجود میں نہ آیا تھا"۔ اگر خُدا مستقبل کے بارے میں نہیں جانتا تو وہ پرانے عہد نامے میں یسوع مسیح کے بارے میں اتنی پیچیدہ قسم کی تفصیلی پیشن گوئیاں کیسے کر سکتا تھا؟ اگر خُدا کو معلوم نہیں کہ مستقبل میں کیا ہو گا تو وہ کسی بھی صورت میں ہماری ابدی نجات کی ضمانت کیسے دے سکتا تھا ؟

اوپن تھی ازم بنیادی طور پر خُدا کے علمِ سابق اور انسان کی آزاد مرضی کے درمیان ناقابلِ بیان تعلق کو پیش کرنے کی ناکام کوشش ہے ۔ جس طرح کیلون ازم کا انتہا پسندفرقہ اِس بات کو ثابت کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے کہ بنی نو ع انسان مشینوں سے بڑھ کر کچھ نہیں ہیں بالکل ایسے ہی اوپن تھی از م خُدا کے علمِ کُل اور حقیقی حاکمیت کو ردّ کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے ۔ خُدا کو ایمان کے وسیلہ سے سمجھنا چاہیے کیونکہ "بغیر ایمان کے خُدا کو پسند آنا ناممکن ہے" (عبرانیوں11 باب 6آیت)۔ لہذااوپن تھی ازم بائبل کے مطابق نہیں ہے۔ یہ محدود انسان کی طرف سے لامحدود خُدا کو سمجھنے کی ایک ناکام کوشش سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ مسیح کے پیروکاروں کو اوپن تھی ازم کو مسترد کرنا چاہیے۔ اگرچہ اوپن تھی ازم خُدا کے علم ِسابق اور انسان کی آزاد مرضی کے درمیان پائے جانے والے تعلق کی وضاحت کرنے کی ایک کوشش ہے مگر یہ وضاحت بائبل کے مطابق نہیں ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

اوپن تھی ازم کیا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries