settings icon
share icon
سوال

اخیز زمانے میں پوری دُنیا کا ایک ہی عالمگیر مذہب کیا ہوگا ؟

جواب


مکاشفہ 17باب 1-18آیات میں"بڑی کسبی " کے طور پر بیان کردہ عالمگیر مذہب اخیر ایام کے مناظر کا حصہ ہوگا۔ تمام پرانے عہد نامے میں کسبی کی اصطلاح جھوٹے مذہب کے استعارے کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ اس عالمگیر مذہب کی اصل شناخت اور ترتیب کے حوالے سے صدیوں سے بحث ہوتی چلی آرہی ہے اور اس کے نتیجے میں بائبل کے مفسرین اور ماہرینِ علم ِ الہیات کے درمیان کئی ایک مختلف طرح کے نظریات پائے جاتے ہیں۔ کیتھولک ازم، اسلام، نیو ایج موومنٹ کے یا کسی ایسے مذہب کی کسی شکل کے جو ابھی تک ایجاد نہیں ہوا ، عالمگیر مذہب ہونے کے بارے میں قائل کرنے والے دلائل موجود ہیں اور انٹرنیٹ پر کی جانے والی تلاش اس حوالے سے بہت سے امکانات اور نظریات کو پیش کرے گی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جھوٹے نبی کے زیر سایہ قائم کردہ کسی طرح کا عالمگیر مذہب اخیر ایام کا حصہ ہو گا اور ممکن ہے کہ یہ اُن بہت سے مختلف مذاہب، فرقوں اور فلسفوں پر مشتمل ہو جو آج کل پائے جاتے ہیں ۔

مکاشفہ 17باب 1-18آیات ہمیں اس عالمگیر مذہب کی کئی خصوصیات بتاتی ہیں ۔ زمین کی تمام " اُمّتیں اور گُروہ اور قَومیں اور اہلِ زُبان " اِس جھوٹے مذہب کے غلبے میں آ جائیں گی۔ (مکاشفہ 17باب 1ب، 15آیت) جس کا مطلب یہ ہے کہ اُسے عالمگیر اختیار حاصل ہوگا اور بلاشبہ یہ اختیار اُسے مخالف ِ مسیح کی طرف سے ملے گا جو اُس وقت زمین پر حکمران ہو گا۔ 2-3 آیات دنیا کے حکمرانوں اور بااثر لوگوں پر جھوٹے مذہب کے اثر و رسوخ کا ذکر کرتے ہوئے بڑی کسبی کے "زمین کے بادشاہوں" کے ساتھ حرام کاری کرنے کا بیان کرتی ہے۔ اُس کی حرام کاری کی مے کے نشے میں متوالے ہونے کا حوالہ اُن لوگوں کے بارے میں ہو سکتا ہے جو جھوٹے مذہب کے جھوٹے معبود کی پرستش کرنے سے حاصل ہونے والی طاقت کے نشے میں ہیں۔ شیطان اکثر اُن لوگوں کو اپنے چُنگل میں پھنساتا ہے جن کی طاقت کی ہوس انہیں حقیقی اور زندہ خدا کی عبادت سے دور کر دیتی ہے۔ جھوٹے مذہب کی طرف سے قائم کردہ اتحاد چرچ اور ریاست کواس طور سے متحد کر دے گا جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا ہو گا۔

6 آیت کسبی کو "مقدسوں کا خون " اور یسوع کی گواہی دینے والوں کا خون پینے سے متوالا بیان کرتی ہے۔ وہ ایماندار جو عظیم مصیبت کے دوران زمین پر ہوں گے وہ کسبی اور اس کی طاقت کے منبع مخالفِ مسیح کے غضب کا تجربہ کریں گے خواہ وہ مخالف ِ مسیح کے ہاتھوں یا مسلسل فاقہ کشی سےشہید ہوں ۔ اس آفاتی مذہب کی مخالفت کرنے والوں کو قتل کر دیا جائے گااور جو لوگ مخالف ِ مسیح کی چھاپ کو قبول نہ کرتے ہوئے اُس کی تعظیم کرنے سے انکار کریں گے وہ خرید و فروخت نہ کر پائیں گے اور اِس طرح اُن کے لیے زندہ رہنا بہت مشکل ہو جائے گا (مکاشفہ 13باب 16-17آیات)۔

بالآخر کسبی اُس مخالف ِ مسیح کی حمایت سے محروم ہو جائے گی جو صرف یہی چاہے گا کہ دنیا فقط اُسی کی تعظیم کرے ۔ وہ دنیا کی طرف سے ملنے والی تعظیم میں جھوٹے مذہب کے نبیوں اور پجاریوں کو شامل نہ ہونے دے گا چاہے وہ کتنے ہی خوشامد ی یا چاپلوس کیوں نہ ہوں۔ ایک بار جب مخالفِ مسیح مُردوں میں سے اپنی معجزانہ واپسی سے دنیا کو حیران کر چکا ہو گا (مکاشفہ 13باب 3، 12، 14آیات) تو وہ جھوٹے مذہبی نظام کو قائم کرے گا اور پھر خود کو خدا کے طور پر پیش کرتے ہوئے اُسے تباہ کر دے گا ۔ یسوع ہمیں بتاتا ہےکہ اُس وقت گمراہی اتنی زیادہ ہوگی کہ ممکن ہے کہ برگزیدے بھی اُس کے شکار ہو جائیں گے ( متی 24باب 24آیت)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

اخیز زمانے میں پوری دُنیا کا ایک ہی عالمگیر مذہب کیا ہوگا ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries