settings icon
share icon
سوال

کیا فطرت کو ماں ماننے(مَدر نیچر) کا نظریہ بائبلی ہے ؟

جواب


مدر نیچر/فطرت کو ماں ماننے کے بارے میں سب سے قدیم ترین تحریری اور قابلِ اعتبار تاریخی حوالہ جات 12یا 13قبل از مسیح میں قدیم مائی سنیئن/ Mycenaean یونانی مسودات میں پائے جاتے ہیں ۔ مدر نیچر کی اصطلاح کی نقل حرفی "ما -گا" یا "مدر گایا" کے طور پر کی جاتی ہے۔ اِس تصور کی جڑیں سقراط سے پہلے کے فلسفیو ں کے بیانات میں موجود تھیں جنہوں نے نیچر کی اصطلاح کی "ایجاد" کی تھی اور یونانی فلسفی ارسطو نے اِسے مزید فروغ دیا تھا۔ دوسری ثقافتوں نے اِس تصور کو قبول کیا ہے کہ "نیچر" خدا باپ سے منفرد اپنی رُوح اور موافقت رکھتی تھی۔ امریکی ہندوستانی ایک ایسی ہی ثقافت ہے جو یہ مانتی ہے کہ "دھرتی ماں" کہلانے والی کوئی چیز موجود ہے جو زندگی کا وہ پانی مہیا کرتی ہے جو اُنہیں وافر مقدار میں خوراک فراہم کرتا ہے۔ حقیقت میں، خدا کے علاوہ کوئی اور چیز ہمیں ہماری بنیادی ضروریات یعنی خوراک، رہائش، پانی اور زندگی فراہم نہیں کرتی ۔

مدر نیچر کی اصطلاح بعض اوقات ماحول کا مجموعی طور پر حوالہ دینے کے لیے عام استعمال ہوتی ہے۔ بعض اوقات یہ اصطلاح سیاسی اور ثقافتی نظریات جیسے کہ گلوبل وارمنگ، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے تعلق سے استعمال ہوتی ہے۔ کچھ لوگوں کے لیے، بڑھتا ہوادرجہ حرارت، سطح سمندر میں اضافہ، وحشیانہ جنگلی آگ، زلزلے، سونامی، سمندری طوفان، نئی اور حتیٰ کہ قدیم بیماریوں کے ظاہر ہونے جیسی دیگر خبریں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ "مدرنیچر " ایک طرح کی سنکی دیوی ہے جو زمین پر ہر جگہ تباہی مچاتی پھرتی ہے۔

یہ خدا ہی ہے جو فطرت کی قوتوں کو قابو کرتا ہے: " اُسی نے اپنی قُدرت سے زمین کو بنایا۔ اُسی نے اپنی حکمت سے جہان کو قائم کِیا اور اپنی عقل سے آسمان کو تان دِیا ہے۔ اُس کی آواز سے آسمان میں پانی کی فراوانی ہوتی ہے اور وہ زمین کی اِنتِہا سے بُخارات اُٹھاتا ہے۔ وہ بارِش کے لئے بِجلی چمکاتا ہے اور اپنے خزانوں سے ہوا چلاتا ہے" (یرمیاہ 10باب 12-13آیات )۔ یسوع نے متلاطم سمندر کو ساکت کرکے فطرت پر اپنے الٰہی اختیارکا مظاہرہ کیا (متی 8باب 26آیت)۔ یہ بھی سچ ہے کہ ہمارے ماحول میں فطری اصول بھی کام کر رہے ہیں؛ یہ خدا کے قائم کردہ نظام ہیں (پیدایش 8باب 22 آیت)۔ خدا نے ہماری دنیا کو تخلیق کیا مگر انسانی گناہ نے اِسے برباد کر دیا (رومیوں 8باب 19-22آیات)۔ اس کے باوجود خُدا ہماری دنیا کو سنبھالے ہوئےہے (کلسیوں 1باب 16-17آیات)۔ دُنیا کو کوئی سنکی دیوی نہیں چلا رہی ۔

ایک اور عجیب تصور یہ ہے کہ مدر نیچر کسی لحاظ سے خدا کی بیوی/ساتھی ہے اور وہ اُس کے ساتھ آسمان سے حکمرانی کرتی ہے۔ "خداماں اورخدا باپ " کا یہ تصور کچھ رومن کیتھولک روایات میں دکھائی دیتاہے جو مریم کو "آسمان کی ملکہ" قرار دیتے ہیں۔ تاہم بائبل اعلان کرتی ہے کہ اپنی ثالوث حالت میں قادرِ مطلق آسمان اور زمین پر اکیلے اور بِنا کسی کے ساتھ کے حکمرانی کرتا ہے (دانی ایل 4باب 25آیت )۔ فطرت اِس کی تخلیق ہے اور وہ اکیلا ہی اِس کو قائم اور محفوظ رکھتا ہے اور ایسا کرتے ہوئے وہ اِس کے لیے اپنی بھلائی اور مہربانی کو ظاہر کرتا ہے۔ "اُس نے مہربانِیاں کیں اور آسمان سے تمہارے لئے پانی برسایا اور بڑی بڑی پیداوار کے موسم عطا کئے اور تمہارے دِلوں کو خُوراک اور خُوشی سے بھر دِیا"(اعمال 14باب 17آیت)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا فطرت کو ماں ماننے(مَدر نیچر) کا نظریہ بائبلی ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries