settings icon
share icon
سوال

کیا ایسا ممکن ہے کہ اور فرشتے بھی گناہ کر سکیں؟

جواب


پہلا تیمتھیس 5باب 21آیت ہمیں بتاتی ہے کہ " خُدا اور مسیح یسوع اور برگزیدہ فرشتوں کو گواہ کر کے مَیں تجھے تاکید کرتا ہوں کہ اِن باتوں پر بلاتعصب عمل کرنا اور کوئی کام طرف داری سے نہ کرنا ۔" اس بات سے قطع نظر کہ آپ برگزیدگی کے بارےمیں کیا نظریہ رکھتے ہیں بائبل اس بات کو واضح کرتی ہے کہ خدا کسی نہ کسی لحاظ سے اس عمل میں شامل تھا کہ وہ اُن لوگوں کا چناؤ کرے جو نجات پائیں گے - یا اس معاملے میں انتخاب کرے کہ کون سے فرشتے گناہ نہیں کریں گے۔

خدا کے خود مختار چناؤ کی مثالیں پوری بائبل میں دیکھنے کو ملتی ہیں : اُس نے ابرہام کوچنا کہ وہ بہت سی قوموں کا باپ ہو ( پیدایش 17باب 4-5آیات)؛ اُس نے اسرائیل کو چنا تاکہ وہ اُس کے خاص لوگ ہوں ( پیدایش 17باب 7آیت)؛ اُس نے مریم کو چُنا کہ وہ یسوع کی ماں ہو ( لوقا 1باب 35-37 آیات)؛ اُس نے بارہ رسولوں کو چُنا کہ وہ تین سال خداوند یسوع کے ساتھ رہیں اور اُس سے تعلیم پائیں ( مرقس 3باب 13-19آیات)؛ اُس نے پولس رسول کو چُنا کہ وہ خود شخصی طور پر اور اپنی تصانیف دونوں کے وسیلہ سے بہت سے لوگوں تک انجیل کا پیغام لے کر جائے ( اعمال 9باب 1-19 آیات)۔ اسی طرح سے اُس نے "ہر ایک قبیلہ اور اہلِ زُبان اور اُمّت اور قوم میں " ( مکاشفہ 5باب 9آیت) سے لوگوں کو چُنا کہ وہ یسوع مسیح پر ایمان لائیں ۔ جنہیں اُس نے چُنا ہے وہ اُس کے پاس آئیں گے اور وہ اُن سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔

ایسا لگتا ہے کہ خدا نے فرشتوں کے تعلق سے بھی چُنا ؤ کیا تھا ۔ خدا کے برگزیدہ فرشتے "چنیدہ" ہیں -جس کا مطلب یہ ہے کہ خدا نے اُنہیں چُنا ہوا ہے ۔ شاید خدانے تمام فرشتوں کو اپنی فرمانبرداری کرنے یا نافرمانی کرنے کا ایک موقع دیا تھا ۔ بہرحال وہ فرشتے جنہوں نے گناہ کے بعد لوسیفر کی پیروی کی وہ کھوئے ہوئے اور لعنتی فرشتے ہیں ۔ لیکن وہ فرشتے جنہوں نے خدا کے ساتھ وفادار رہنے کا فیصلہ کیا تھا وہ اُس فیصلے پر قائم ہیں ۔جس طرح بائبل ہماری یقین دہانی کےلیے اس بارے میں کوئی دلیل پیش نہیں کرتی کہ چُنے ہوئے لوگ گناہ میں گر جانے کی وجہ سے اپنی نجات کو کھو دیں گے، بالکل اِسی طرح بائبل ہمیں کوئی ایسی دلیل بھی نہیں دیتی کہ ابھی برگزیدہ فرشتے گناہ کر کے خُدا کی نافرمانی کر سکتے ہیں۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا ایسا ممکن ہے کہ اور فرشتے بھی گناہ کر سکیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries