settings icon
share icon
سوال

کیا مشنری ڈیٹنگ ایک اچھا تصور ہے؟ کیا خدا اِسے استعمال نہیں کر سکتا ؟

جواب


مشنری ڈیٹنگ ایک جدید تصور ہے جس کے مطابق کوئی مسیحی کسی غیر مسیحی سے اس مقصد کے تحت محبت بھری ملاقات کر تا ہے کہ اُس شخص کو مسیح پر ایمان کی طرف راغب کرے۔ جب کہ خُدا انجیلی بشارت کے لیے ایسے تعلقات کو استعمال کر سکتا ہے مگر بائبل فرماتی ہے کہ ہمارے سب سے اہم ترین تعلقات ساتھی ایمانداروں کے ساتھ ہونے چاہئیں۔

مشنری ڈیٹنگ کابائبل کے نقطہ نظر سے جائزہ لینے پر ایک مسئلہ یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بائبل کے زمانے میں کسی بھی طرح کی محبت بھری ملاقات کی وسیع پیمانے پر مشق نہیں ہوتی تھی ۔ زیادہ تر شادیاں خاندانی طور پر طے پاتی تھیں ۔ بہر حال ، چونکہ ڈیٹنگ کو آج کل شادی کی طرف رہنما ئی کرنے والے "طرزِ عمل " کے طور پر دیکھا جاتا ہے لہذا شادی کے لیے بائبلی اصولوں کا ڈیٹنگ پر اطلا ق کیا جا سکتا ہے جو کہ شادی کا پیش خیمہ ہے ۔

بائبل کسی ایماندار اور غیر ایماندار کے درمیان شادی کے خلاف تعلیم دیتی ہے۔ 1 کرنتھیوں 7باب 39آیت میں پولس رسول کہتا ہے کہ کوئی بیوہ "جس سے چاہے بیاہ کر سکتی ہے مگر صرف خُداوند میں " ۔" پولس کی یہ شرط کہ اس کا شریک حیات "خداوند میں " ہو کسی مسیحی سے شادی کرنے کی واضح ہدایت ہے۔

پولس رسول یہ بھی لکھتا ہے"بے اِیمانوں کے ساتھ ناہموار جُوئے میں نہ جُتو کیونکہ راست بازی اور بے دِینی میں کیا میل جول؟ یا رَوشنی اور تارِیکی میں کیا شِراکت؟ "(2کرنتھیوں 6باب 14آیت )۔ یہاں اصول یہ ہے کہ غیر ایماندار وں کے ساتھ قریبی تعلق اکثر ایمان کے حوالے سےسمجھوتہ کرنے کا باعث بنتا ہے۔ کسی غیر ایماندار کے ساتھ رومانوی تعلق استوار کرنا مصیبت کو دعوت دینا ہے۔"فرِیب نہ کھاؤ۔ بُری صحبتیں اچھّی عادتوں کو بِگاڑ دیتی ہیں "(1کرنتھیوں 15باب 33آیت )۔

اُن معاملات کے بارے میں کیا خیال ہے جن میں کسی مسیحی نے کسی غیر مسیحی کو ڈیٹ کیا ہواور وہ غیر مسیحی خُداوند یسوع پر ایمان لے آیا /آئی ہو ؟ ہم مسیحی ایمان میں آنے والی ہر زندگی کے لیے خُداوند کی تمجید کرتے ہیں مگر یہ حقیقت کہ خُدا نے کسی ایسے شخص کو نجات کے لیے چُن لیا ہے جس نے کسی مسیحی کو ڈیٹ کیا ہے عمومی طور پر مشنری ڈیٹنگ کی حکمت کو ثابت نہیں کرتی اور نہ اِس بات کو ثابت کرتی ہے کہ مشنری ڈیٹنگ ایک بائبلی عمل ہے۔ حقیقت میں مشنری ڈیٹنگ کے واقعات میں ایسے مواقع کے مقابلے میں جن میں کسی شخص کی مسیح کی جانب رہنمائی کی گئی تھی ایسے مواقع کہیں زیادہ ہیں جن میں کسی مسیحی نے اپنے معیاروں کو پست کیا یا اپنے عقائد کے حوالے سے سمجھوتہ کیا ہوتا ہے۔ اچھے ارادوں کے باوجود مشنری ڈیٹنگ ایک مشکل عمل ثابت ہوتاہے ۔ دوسروں تک رسائی حاصل کرنے کے بہت سے اور بھی مؤثر طریقے ہیں۔ بائبلی اشارہ یہ ہے کہ ایمانداروں کو صرف دوسرے ایمانداروں کو ڈیٹ کرنا چاہیے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا مشنری ڈیٹنگ ایک اچھا تصور ہے؟ کیا خدا اِسے استعمال نہیں کر سکتا ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries