settings icon
share icon
سوال

کیا ذہنی طور پر مفلوج لوگ آسمان پر جائیں گے؟کیا خُدا ذہنی طور پر پسماندہ، اپاہج، بیکار اور معذور لوگوں پر رحم کرتا ہے؟

جواب


بائبل خصوصاً اس بات کا ذکر نہیں کرتی کہ آیا ذہنی طور پر معذور لوگ فردوس میں جاتے ہیں یا نہیں۔ تاہم اس حوالے سے کچھ بائبلی شواہد موجود ہیں کہ جو کوئی بھی نجات کے لیے فیصلہ کرنے کے قابل نہیں ہے مسیح کی کفارہ بخش موت اُسکا احاطہ کرتی ہے۔ یہ اُسی سے ملتی جلتی بات ہے، جیسے عام طور پر مانا جاتا ہے کہ اگر بچّے جوابدہی کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی مرجاتے ہیں ، یعنی وہ اپنی موت کے وقت مسیح پر ایمان لانے یا اُسے رَد کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تو اُنہیں خُدا کی طرف سے خود بخود فردوس میں لے جایا جاتا ہے ۔ جب داؤد کا بچّہ مر گیا اُس نے اپنے آپ کو اِس خیال کے ساتھ تسلی دی کہ "کیا مَیں اُسے لَوٹا لا سکتا ہُوں؟ مَیں تو اُس کے پاس جاؤں گا پر وہ میرے پاس نہیں لَوٹنے کا "(2سموئیل 12باب 23آیت)۔ داؤد جانتا تھا کہ وہ اپنے بچّے سے ایک دن فردو س میں ملے گا۔ اس بیان سے ہم فرض کر سکتے ہیں کہ نومولود اور چھوٹے بچّےخُدا کے فضل سے مسیح کی کفارہ بخش موت کے وسیلے نجات میں شامل ہیں ۔

ہم صاف طور پر کہہ سکتے ہیں کہ ذہنی طور پر معذور افراد بھی اِس اصول کے زمرے میں آتے ہیں۔ تاہم خدا کا کلام خاص طور پر یہ نہیں فرماتا۔ خُدا کی محبت، فضل اور رحم کو جاننے کے باعث یہ بات اُس کے کردار سے مطابقت رکھتی معلوم ہوتی ہے ۔ کوئی بھی شخص جو ذہنی طور پر اس حد تک معذور ہے کہ وہ اپنی گناہ کی حالت سے آگاہ نہیں اور نجات کے لیے مسیح پر ایمان نہیں رکھتابچّے کی طرح اِسی زمرے میں آتا ہے اور یہ خیال کرنا نامناسب نہیں ہے کہ وہ شخص بھی اُسی خدا کے فضل اور رحم سے نجات یافتہ ہے جو نو مولودوں اور چھوٹے بچّوں کو نجات بخشتا ہے۔

تاہم ہر بات کی طرح ہمیں اس بارے میں بھی محتاط رہنا چاہیے کہ ہم کسی ایسے مسئلے کے بارے میں متعصب نہ ہوں جس کے بارے میں بائبل خصوصی طور پر بات نہیں کرتی ۔ ہم جانتے ہیں کہ یسوع اُن سب کو اپنے لوگوں کے طور پر قبول کرتا ہے جنہیں باپ نے اُسے دیا ہے اور وہ اُن میں سے کسی کو راستے میں نہ کھوئے گا (یوحنا 6باب 39آیت)۔ یسوع نے اُن کے بارے میں فرمایا ہے کہ"مَیں اُنہیں ہمیشہ کی زِندگی بخشتا ہُوں اور وہ ابد تک کبھی ہلاک نہ ہوں گی اور کوئی اُنہیں میرے ہاتھ سے چھین نہ لے گا"(یوحنا 10باب 28آیت)۔ ہم یہ جان کر تسلی حاصل کر سکتے ہیں کہ ہمارے خدا کا منصوبہ ہمیشہ کامل ہے، وہ ہمیشہ وہی کرتا ہے جو صحیح اور منصفانہ ہے اور اُس کی محبت اور رحم لامحدود اور لازوال ہیں ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا ذہنی طور پر مفلوج لوگ آسمان پر جائیں گے؟کیا خُدا ذہنی طور پر پسماندہ، اپاہج، بیکار اور معذور لوگوں پر رحم کرتا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries