settings icon
share icon
سوال

کیا ایک طلاق یافتہ عورت سے شادی کرنے والا شخص کلیسیا ئی قیادت میں خدمت کر سکتا ہے؟

جواب


اِس کے پسِ منظر کے طور پر برائے مہربانی "ایک بیوی کا شوہر" کے عنوان سے مضمون کا مطالعہ کیجئےاِس عنوان کا ذکر 1تیمتھیس 3باب 2، 12آیات اور طِطُس 1باب 6 میں ملتا ہے ۔ چونکہ " ایک بیوی کا شوہر " ہونے کی اہلیت کچھ خاص قسم کی صورتحال میں طلاق یافتہ اور دوبارہ شادی کرنے والے شخص کو کلیسیائی قیادت میں خدمت کرنے کےلیے نا اہل قراردے سکتی ہے مگر اس سے بھی مشکل سوال یہ ہے کہ کیا ایک ایسا شخص جس نے پہلی ہی بار ایک طلاق یافتہ عورت سے شادی کی ہو کلیسیائی قیادت میں خدمت کر سکتا ہے ؟ بائبل مقدس میں ایسا کوئی حوالہ موجود نہیں جو واضح طور پر اس معاملے کو نمٹاتا ہو، مگر کچھ بائبلی اُصول موجود ہیں جن کا اطلاق یہاں پر کیا جا سکتا ہے ۔

1تیمتھیس3باب 11آیت اس معاملے کے تعلق سے ایک دلچسپ آیت ہے ۔ یہاں پوری طرح واضح نہیں کہ آیا یہ آیت خادمین کی بیویوں کا ذکر کر رہی ہے یا پھر کلیسیا کے اندر خدمتگار/ڈیکن خواتین کا۔ یہاں " خادمین کی بیویوں " کے حوالہ سے تشریح کرنا زیادہ قابلِ اعتبار معلوم ہوتا ہے کیونکہ 8-10آیات اور 12-13آیات کے درمیانی حصے میں خواتین خدمتگاروں کے ذکر کے ساتھ خادمین کےلیے یہ شرط مقرر کرنا پولس رسول کےلیے غیر معمولی بات ہوگی ۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ غور کرنا ضروری ہے کہ یہاں خادمین کی بیویوں کے لیےیہ اہلیت مقرر نہیں ہے کہ وہ "ایک شوہر کی بیوی " ہو ں ۔ اور نہ ہی یہاں " بے گناہ" یا "بے الزام " ہونے کی اہلیت مقرر ہے ۔ بلکہ خادمین کی بیویوں کے بارے میں درج ہے کہ اُنہیں " سنجیدہ ہونا چاہیے ۔ تہمت لگانے والی نہ ہوں بلکہ پرہیزگار اور سب باتوں میں اِیمان دار ہوں "(1تیمتھیس 3باب 11آیت)۔

یہ سوال تمام طرح کے مسائل کا احاطہ کرتا ہے ۔ کیا بے گناہ بیوی ایک بدکار اور غیر مہذب شوہر کی سرگرمیوں میں شریک تھی؟ کیا طلاق کے وقت بیوی ایماندار تھی ؟ کیا بیوی کا سابقہ شوہر اُس کی زندگی کے "بارے میں جانتے ہوئے " کسی بھی لحاظ سے اب بھی اُس کے لیے مشکلات اور پریشانی کا باعث بن رہا ہے ؟۔ مذکورہ بالا ہرسوال پر غور کرنا ضروری ہے ۔مگر اس معاملے کو بالآخر بزرگوں اور خادمین کی مطلوبہ اہلیت " پاک/بے الزام " کی طرف واپس جانا چاہیے ۔ یہ حقیقت کہ ممکنہ کلیسیائی رہنما کی بیوی طلا ق یافتہ ہے کیا کسی بھی لحاظ سے معاشرے میں ناقص گواہی کا باعث بنتی ہے ؟کیا کلیسیا کے ممکنہ رہنما کو حقیقی معنوں میں ایک راستباز ، قابلِ عزت ، پیروی کے لائق نمونے کے طور دیکھا جا سکتا ہے ۔

ایسا لگتا ہے کہ اس سوال کا جواب اُن معنوں میں نہیں دیا جاسکتا ہے جو عالمگیر طور پر قابل ِ قبول ہوں ۔ اس معاملے میں عام طور پر بہت سے عناصر شامل ہیں ۔ ایک ایسی کلیسیا جسےاس مسئلے کا سامنا ہواُسے دعا کے ساتھ اس صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے اور جس قدر زیادہ ممکن ہو اس با ت کی پرکھ کرنی چاہیے کہ کیا ممکنہ رہنما کو "بے الزام " خیال کیا جا سکتا ہے ۔ اگر ایسی کسی بات کی شناخت نہیں ہو سکتی ہے جو ممکنہ طور پر کلیسیا کی گواہی کو نقصان پہنچائے تو ایک ایسے شخص کو جو ایک طلاق یافتہ بیوی کا شوہر ہے کلیسیائی قیادت میں خدمت کےلیے اہل خیال کیا جا سکتا ہے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا ایک طلاق یافتہ عورت سے شادی کرنے والا شخص کلیسیا ئی قیادت میں خدمت کر سکتا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries