settings icon
share icon
سوال

کیا ہم آسمان پر مکان حاصل کریں گے؟

جواب


اپنی مصلوبیت سے ایک رات پہلے یسوع نے اپنے شاگردوں کو بتایا کہ وہ اُنہیں چھوڑ کر جا رہا ہے اور جہاں وہ جا رہا ہے اُس کے شاگرد وہاں نہیں جا سکتے (یوحنا 13 باب33 آیت)۔ پطرس سے یسوع سے پوچھا کہ وہ کہاں جا رہا ہے اور وہ اُس کے ساتھ کیوں نہیں آ سکتے یسوع نے اُنہیں یقین دلایا کہ وہ ابھی تو نہیں لیکن بعد میں اُس کے پیچھے آئیں گے (یوحنا 13باب36-37آیات)یسوع نے کہا کہ "میرے باپ کے گھر میں بہت سے مکان ہیں ۔ اگر نہ ہوتے تو مَیں تم سے کہہ دیتا کیونکہ مَیں جاتا ہوں تاکہ تمہارے لئے جگہ تیّار کروں۔اور اگر مَیں جا کر تمہارے لئے جگہ تیّار کروں تو پھر آ کر تمہیں اپنے ساتھ لے لُوں گا تاکہ جہاں مَیں ہوں تم بھی ہو " (یوحنا 14باب 2-3آیات)۔

بہت سارے لوگ یسوع کے اِس بیان کی وجہ سے اکثر پریشانی اور تذبذب کا شکار ہوتے ہیں کیونکہ کنگ جیمز ورژن ترجمے کے اندر لفظ "گھر" اور "مکان" استعمال کیا گیا ہے۔ وہ یونانی لفظ جس کا ترجمہ مکان کیا گیا ہے اُس کے معنی در اصل "قیام گاہ یا ٹھکانہ " ہیں۔ اِس کا ترجمہ چاہے لغوی کیا جائے یا مجازی اِس کے معنی یہی ہیں اور مضمرات کے لحاظ سے "ایک خاندان" ہے۔ پس اگر یسوع کے الفاظ کو یونانی زبان میں سمجھا جائے تو یسوع یہ کہہ رہا ہے کہ خُدا کے گھر (آسمان پر) بہت سارے لوگ خُدا کے خاندان کا حصہ ہونگے جو اکٹھے قیام کریں گے۔ آسمان پر خُدا کے گھر میں مسیحی خُدا کی حضوری میں رہیں گے۔ یہ چیز سونے کی گلیوں کے دونوں اطراف میں بنے ہوئے خوبصورت گھروں کی لمبی قطاروں کے تصور سے بالکل مختلف ہے جو کہ بہت سارے لوگ یسوع کے اِس بیان کی وجہ سے اپنے ذہنوں میں بنالیتے ہیں۔

خُداوند یسوع آسمان پر اپنے اُن پیاروں کے لیے جگہ تیار کرتا ہے جو ایمان کے وسیلہ سے اُس کے پاس آئیں گے اور رُوح القدس نجات پانے والوں کو آسمان پر جانے کے لیے تیار کرتا ہے۔ مکاشفہ 7باب9آیت بیان کرتی ہے کہ آسمان پر "ایک بہت ہی بڑی بھیڑ جسے کوئی شمار نہیں کر سکتا"ہوگی "اور وہ سب لوگ خُداوند کے تخت کے سامنے کھڑے ہونگے۔ یہاں پر ایک بار پھر تصور ایک بہت بڑے ہجوم کے اکٹھے رہنے کا ہے نہ کہ علیحدہ علیحدہ مختلف گھروں کے اندر قیام کرنے کا۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا ہم آسمان پر مکان حاصل کریں گے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries