settings icon
share icon
سوال

شادی سے پہلے اکٹھے رہنے کو گناہ میں جینا کیوں خیال کیا جاتا ہے ؟

جواب


اگر بائبل اس طرح کا واضح اعلان کردیتی کہ "شادی سے پہلے یا شادی کے بندھن سے باہر ایک ساتھ رہنا گناہ میں زندگی گزارنا ہے" تو اِس سوال کا زیادہ آسانی سے جواب دیا جا سکتا تھا ۔ چونکہ بائبل ایسا کوئی حتمی بیان نہیں دیتی اس لیے (مسیحی ہونے کا دعویٰ کرنے والے کچھ لوگوں سمیت) بہت سے لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ شادی کے بندھن سے باہر اکٹھے رہنا گنا ہ میں زندگی گزارنا نہیں ہے۔ شاید بائبل کے اس طرح کے واضح بیان نہ دینے کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ بائبل کے زمانے میں غیر شاد ی شدہ لوگوں کا شوہر اور بیوی کے طور پر رہنے کا عمل بالخصوص پر یہودیوں اور مسیحیوں میں نسبتاً نہ ہونے کے برابرتھا ۔ اِس مضمون کے مقاصد کے پیشِ نظر جب ہم ایک ساتھ رہنے کا حوالہ دیتے ہیں تو ہم بناء شادی کے جنسی تعلق میں رہنے والے ایسے جوڑے کے تعلق سے بات کر رہے ہیں جو شوہر اور بیوی کے طور پر ایک ساتھ رہتے ہیں ۔ ہم جنسی تعلقات کے بغیر ایک ہی گھر میں رہنے والے مرد اور عورت کا ذکر نہیں کر رہے ہیں۔

اب جبکہ بائبل گناہ میں زندگی گزارنے کے بارے میں کوئی واضح بیان نہیں دیتی تو اِس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ بائبل اس مسئلے کے حوالے سے مکمل طور پر خاموش ہے۔ بلکہ ہمیں متعدد حوالہ جات کو باہم مرتب کرنےاور اُن سے یہ اصول اخذا کرنے کی ضرورت ہے کہ کسی مرد اور عورت کا شادی کے علاوہ کسی بھی طرح کا جنسی تعلق رکھنا گناہ ہے۔ ایسے بے شمار حوالہ جات ہیں جو خدا کی طرف سے جنسی بے حیائی کی ممانعت کا اعلان کرتے ہیں (اعمال 15باب 20 آیت ؛ 1 کرنتھیوں 5باب 1آیت ؛ 6باب 13، 18آیات ؛ 10باب 8آیت ؛ 2 کرنتھیوں 12باب 21آیت ؛ گلتیوں 5باب 19آیت ؛ افسیوں 5باب 3آیت ؛ کلسیوں 3باب 5آیت ؛ 1تھیسلنیکیوں 4باب 3آیت ؛ یہوداہ 7آیت )۔ ان آیات میں جس یونانی لفظ کا ترجمہ "جنسی بدکاری" یا "زناکاری" کیا گیا ہے وہ پورنیا- porneia ہے اور اس کا لفظی معنی " ناجائز شہوت " ہے۔ چونکہ جائز جنسیت کی واحد شکل ایک مرد اور ایک عورت کے درمیان شادی ہے (پیدایش 2باب 24آیت ؛ متی 19باب 5آیت ) لہذا شادی سے باہر کوئی بھی فعل چاہے وہ زناکاری، شادی سے پہلے جنسی تعلقات، ہم جنس پرستی یا کوئی اور فعل ہو وہ نا جائز اور دوسرے الفاظ میں گناہ ہے ۔ شادی سے پہلے اکٹھے رہنا یقیناً زنا کاری – جنسی گناہ کے زمرے میں آتا ہے۔

عبرانیوں 13باب 4آیت شادی کی قابل ِ احترام حالت کو بیان کرتی ہے: "بیاہ کرنا سب میں عزّت کی بات سمجھی جائے اور بِستر بے داغ رہے کیونکہ خُدا حرام کاروں اور زانِیوں کی عدالت کرے گا"۔ یہ آیت ایک پاک اور قابل ِ عزت شادی اور جنسی طور پر غیر اخلاقی عمل - شادی سے باہر کسی بھی طرح کے جنسی تعلق کے درمیان واضح فرق پیش کرتی ہے ۔ چونکہ شادی کے بندھن سے باہر ایک ساتھ رہنا بدکاری کے زمرے میں آتا ہے لہذا یہ گناہ ہے۔ کوئی بھی شخص جو جائز شادی کے بندھن سے باہر کسی کے ساتھ جنسی تعلق رکھتے ہوئے اکٹھے رہتا/رہتی ہے وہ خدا کے غضب اور عدالت کو دعوت دیتا/دیتی ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

شادی سے پہلے اکٹھے رہنے کو گناہ میں جینا کیوں خیال کیا جاتا ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries