settings icon
share icon
سوال

کیا بائبل یہ تعلیم دیتی ہے کہ زندگی حمل ٹھہرنے کے وقت سے ہی شروع ہو جاتی ہے ؟

جواب


ہاں بائبل سکھاتی ہے کہ زندگی کی ابتدا حمل ٹھہرنے کے وقت پر ہی ہو جاتی ہے۔ جیسے جیسے معاشرے کی اقدار ، اخلاقی معیار اور جنین کی نشوونما کے عمل کے بارے میں علم میں تبدیلی آتی جاتی ہے ویسے ویسے اس بارے میں ہر ثقافت کا نقطہ نظر تبدیل ہو تا جاتا ہے کہ انسانی زندگی کی آغاز کب ہوتا ہے ۔ 1973 کے امریکی سپریم کورٹ کے اُس فیصلے سے پہلے جس نے ضرورت کے تحت اسقاط حمل کی اجازت دی تھی نشو و نما پانے والے ایمبریوز کو ایسے فراد خیال جاتا تھا جن کی ابھی پیدا یش نہیں ہوئی ۔ لیکن کہ اب تو ایک ایسے جنین کو جو اپنی ماں کے پیٹ کے باہر خود زندہ رہ سکتا ہے بعض طبی حالات میں اسقاط کیا جا سکتا ہے۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم اُس جنین کو حقیقی انسان خیال نہیں کرتے جس کی ابھی پیدا یش نہیں ہوئی ۔

سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ انسانی زندگی کی شروعات حمل ٹھہرنے کے وقت سے ہو جاتی ہے۔ فرٹیلائزیشن کے عمل کے شروع ہونے سے پہلے ہی بچّے کی جینیاتی ترتیب مکمل ہو چکی ہوتی ہے۔ اُس کے قدو قامت اور بالوں ، آنکھوں اور جلد کی رنگت کے ساتھ ساتھ اُس کی جنس کا تعین پہلے ہی ہو چکا ہوتا ہے۔ جنین کو مکمل طور پر فعال انسان بننے کے لیے اب صرف وقت کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ نشوو نما اور تکمیل پائے ۔

اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ خدا اپنے کلام میں ہم پر واضح کرتا ہے کہ زندگی کی ابتدا نہ صرف حمل ٹھہرنے کے وقت سے ہی ہو جاتی ہے بلکہ وہ ہماری پیدایش سے پہلے ہی جانتا ہے کہ ہم کون ہیں (یرمیاہ 1باب 5آیت)۔ داؤد بادشاہ نے ہمارے حمل میں پڑنے کے دوران خدا کے کردار کے بارے میں یوں کہا ہے "کیونکہ میرے دِل کو تُو ہی نے بنایا۔ میری ماں کے پیٹ میں تُو ہی نے مجھے صورت بخشی۔ تیری آنکھوں نے میرے بے ترتیب مادّے کو دیکھا اور جو ایّام میرے لئے مقرّر تھے وہ سب تیری کِتاب میں لکھے تھے۔ جب کہ ایک بھی وجود میں نہ آیا تھا"( 139زبور 13، 16آیات)۔

اخلاقیات کے مسخ شدہ تصورات کی بنیاد پر انسانیت کی اپنے طور پر تعریفیں پیش کرتے ہوئے معاشرہ اُن زندگیوں کی اہمیت کو مسلسل کم کرنے کی کوشش کررہا ہے جن کی ابھی پیدایش نہیں ہوئی ۔ لیکن ناقابل تردید حقیقت یہ ہے کہ زندگی کا آغاز تخلیق کے وقت سے ہی ہو جاتا ہے اور ایک انسان اُسی وقت تخلیق ہو جاتا ہے جب حمل میں اُس کی ابتدا ہو تی ہے ۔ ہماری تخلیق کے وقت خدا کی حضور ی ہوتی ہے؛ درحقیقت وہ ہمارا خالق ہے۔ اُس کی شبیہ پر تخلیق کردہ انسان ہونے کے ناطے ہماری اہمیت توہمارے وجود میں آنے سے پہلے سے ہے ۔



English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا بائبل یہ تعلیم دیتی ہے کہ زندگی حمل ٹھہرنے کے وقت سے ہی شروع ہو جاتی ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries