settings icon
share icon
سوال

خدا نے تخلیق کے دوران،'روشنی ہوجا 'کیوں کہا ؟

جواب


تخلیق کے پہلے دِن خُدا نے کہا کہ "روشنی ہو جا" (پیدایش 1 باب 3 آیت)، اور روشنی تاریکی سے علیحدہ ایک چیز کے طور پر ظاہر ہوئی۔ انگریزی زبان میں اِس فقرے کو “Let there be light” کے طور پر بیان کیا گیا ہے اور یہ فقرہ جدید انگریزی زبان بولنے والوں کے لیے کسی حد تک الجھن کا باعث بن جاتا ہے کیونکہ وہ let لفظ کو اجازت لینے کے تناظر میں استعمال کرنے کے عادی ہیں، جیسے کہ "let me out of box مجھے باہر نکلنے دیں" یا "let me have the last cookie مجھے آخری بسکٹ کھانے دیں"۔ کچھ لوگ سوچ سکتے ہیں کہ خُدا کس سے بات کر رہا تھا، کیا کوئی کائناتی جیلر تھا جس نے روشنی کو تالا لگا کر قید کیا ہوا تھا؟

یہ فقرہ "روشنی ہو جا" عبرانی جزو جملے yehi کا ترجمہ ہے جس کا بعد میں لاطینی ترجمہ "fiat lux"کیا گیا تھا۔ اِس کا لغوی ترین ترجمہ کیا جائے تو یہ اِس حکم کی صورت میں ہوگا کہ "روشنی حاضر ہو۔"خُدا اُس خلاء کے اندر بات کر رہا ہے اور روشنی کو وجود میں آنے کا حکم دے رہا ہے۔ بائبل مُقدس ہمیں بتاتی ہے کہ خُدا نے آسمانوں اور زمین اور اُن میں موجود ہر ایک چیز کو اپنے حکم سے وجود میں لا کر پیدا کیا(پیدایش 1 باب)۔ اُس کی ذات کی قدرت، تخلیقی صلاحیتوں اور خوبصورتی کا اظہاراُسی طرح کیا گیا ہے جس طرح فن یا موسیقی کے ذریعے سے ایک فنکار کی شخصیت اور ذاتی خصوصیات کا اظہار ہوتا ہے۔ روشنی کا تصور جو خُدا کے ذہن میں پہلے سے موجود تھا اُسکو "روشنی ہو جا" یا "روشنی حاضر ہو" جیسے الفاظ نے شکل دی۔

خُدا‏کی آواز کی تخلیقی قدرت کی حقیقت کے اہم رُوحانی مضمرات ہیں جو خود تخلیق کے بیان سے بہت آگے ہیں۔ روشنی کو اکثر بائبل کے اندر ایک استعارے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور لفظ روشنی("انسانی دِل کے خُدا کی طرف سے الٰہی نور کے ساتھ روشن کئے جانے") کا تعلق چیزوں کو نُور میں لانے کے ساتھ ہے۔ رُوحانی نور ایک قسم کی "تخلیق "ہے جو انسانی دِل کے اندر ہوتی ہے۔ " اِس لئے کہ خُدا ہی ہے جس نے فرمایا کہ تارِیکی میں سے نُور چمکے اور وُہی ہمارے دِلوں میں چمکا تاکہ خُدا کے جلال کی پہچان کا نُور یِسُوع مسیح کے چہرے سے جلوہ گر ہو " (2 کرنتھیوں 4باب 6 آیت)۔ خُداوند یسوع خود "دُنیا کا نُور " ہے (یوحنا 8باب12 آیت)

جب خُدا نےتخلیق کے موقع پر کہا کہ "روشنی ہو گا، " اور روشنی آ موجود ہوئی تو اِس سے خُدا کی تخلیقی قدرت اور کامل اختیار کا پتا چلتا ہے۔ خُدا نے تخلیق کے پہلے دِن جو حقیقی روشنی بنائی وہ اِس بات کی ایک حیرت انگیز تصویر ہے کہ وہ ہر اُس دِل کے اندر کیا کرتا ہے جو مسیح یعنی حقیقی نُور پر بھروسہ کرتا ہے۔ ابھی ہمیں گناہ اور موت کے اندھیرے میں چلنے کی ضرورت نہیں ہے۔مسیح یسوع نے کہا ہے کہ جو کوئی اُس میں ہے وہ " اندھیرے میں نہ چلے گابلکہ زِندگی کا نُور پائے گا " (یوحنا 8باب12 آیت) ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

خدا نے تخلیق کے دوران،'روشنی ہوجا 'کیوں کہا ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries