settings icon
share icon
سوال

مَیں کیسے پُر یقین ہو سکتا/سکتی ہوں کہ کلیسیا کے اُٹھائے جانے یعنی ریپچر کے وقت مَیں پیچھے نہیں رہ جاؤں گا/گی؟

جواب


انگریزی ناول Left Behind کی سیریز اور اِس موضوع پر بننے والی فلموں نے بہت سارے لوگوں کے ذہنوں میں بہت سارے سوالات کو جنم دیا ہے: کیا ریپچر یعنی کلیسیا کو اُٹھائے جانے کا واقعہ حقیقی ہوگا؟ (جوا ب ہے : جی ہاں!)، کیا ریپچر یعنی کلیسیا کے اُٹھائے جانے کے واقعے کے بعد اِس زمین پر خُدا کی طرف سے الٰہی عدالت ہوگی؟ (جواب ہے : جی ہاں!)، کیا مَیں ریپچر یعنی کلیسیا کے اُٹھائے جانے کے واقعے میں پیچھے رہ جاؤنگا/گی؟ (جواب ہے: اِس بات کا انحصار کچھ دیرباتوں پر ہے۔)

ریپچر وہ واقعہ ہے جس میں یسوع دوبارہ آتا ہےا ور اِس زمین پر سے ایمانداروں کو نکال کر لے جاتا ہے۔ بائبل مُقدس اِس کو "ایمانداروں کا اُٹھایا جانا" کہتی ہے (1 تھسلنیکیوں4 باب 17آیت)اور اِس کو زندہ لوگوں کے جسم کے ایک پل میں تبدیل ہونے کے طور پر بیان کرتی ہے (1 تھسلنیکیوں 15 باب 51-52آیات)۔ وہ جو اُٹھائے جائیں گے وہ ہمیشہ کے لیے خُداوند کے ساتھ رہیں گے (1 تھسلنیکیوں 4باب17آیت)۔ وہ جو خُداوند یسوع مسیح پر ایمان رکھتے ہیں وہ ریپچر کے دوران اُٹھا لیے جائیں گے جبکہ وہ جو یسوع پر ایمان نہیں رکھتے وہ ریپچر کے دوران پیچھے چھوڑ دئیے جائیں گے۔

وہ جو ریپچر کے دوران پیچھے رہ جائیں گے وہ اِس دُنیا میں ایکدم ایک بہت ہی بڑی تبدیلی دیکھیں گے – اور وہ تبدیلی اُنکی یا دُنیا کی بہتری کے لیے نہیں ہوگی۔ 2 تھسلنیکیوں 2باب6آیت بیان کرتی ہے کہ اِس وقت رُوح القدس اُس "بے دین کی طاقت" کو روکے ہوئے ہے۔ ریپچر کے وقت حقیقی کلیسیا کو زمین پر سے اُٹھا لیا جائے گا اورپھر رُوح القدس کی طرف سے شیطان کے سامنے کی یہ رکاوٹ بھی دور ہو جائے گی۔ اُس وقت پوری دُنیا کے اندر نئے سرے سے پیدا شُدہ کوئی مسیحی نہیں ہوگا۔ وہ تمام مسیحی جو ہسپتالوں ، نرسنگ ہومز، یتیم خانوں، ریسکیو مشن اور ریلیف ایجنسیوں میں خدمت سرانجام دیتے ہیں وہ سب کے سب چلے جائیں گے۔قوانین نافذ کرنے والے اداروں، معاشرتی کام کرنے والے اداروں اور صحت سے متعلقہ محکموں میں کام کرنے والے سارے مسیحی چلے جائیں گے۔ اور بے شک بہت سارے چرچ مکمل طور پر خالی ہو جائیں گے۔ اب ریپچر کی بدولت دُنیا کے معاشروں میں ایک بہت بڑی کمی تو واقع ہو جائے گی لیکن اِس کے ساتھ ساتھ دُنیا میں خُدا کی طرف سے اُس عدالت کا بھی آغاز ہو جائے گا جس کا ذکر ہمیں مکاشفہ 6-16ابواب میں ملتا ہے۔

ریپچر کے دوران پیچھے نہ رہ جائیں۔ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ریپچر کے لیے تیار ہیں۔ اب چونکہ ریپچر صرف ایمانداروں کے لیے ہوگا اِس لیے اِس بات کے لیے بہت ضروری ہے کہ آپ اپنا ایمان خُداوند یسوع مسیح پر رکھیں (اعمال 16باب31آیت)۔ اپنے گناہوں سے توبہ کریں اور اپنے گناہوں کے کفارے کے لیے مکمل طور پر یسوع مسیح پر انحصار کریں۔ اُس پر ایمان لائیں اور آپ ہلاک نہیں ہونگے (یوحنا 3باب16آیت)۔ خُداوند آپ جانتا ہے کہ اُسکے کون ہیں اور وہ اپنوں میں سے کسی ایک کو بھی پیچھے نہیں چھوڑے گا (یوحنا 10باب 14آیت)۔

وہ جو یسوع پر ایمان لانے کے وسیلے سے نجات یافتہ ہیں وہ ریپچر کے دوران پیچھے نہیں چھوڑ دئیے جائیں گے۔ نجات یافتہ لوگ اُن پانچ کنواریوں کی مانند ہیں جنہیں یسوع اپنی ایک تمثیل میں بیان کرتا ہے، جنہوں نے اپنی کُپیوں میں تیل بھرلیا تھا اور دُلہے کے آنے کے لیے بالکل تیار تھیں – یہ تیل رُوح القدس کی علامت ہے (متی 25باب 1-13آیات)۔ اِس بات کی یقین دہانی کرنے کے لیے کہ آپ ریپچر کے دوران کہیں پیچھے نہ رہ جائیں یسوع مسیح پر ایمان لائیں۔ آج نجات کا دن ہے (2 کرنتھیوں 6باب2آیت)۔ ایک بھی اور لمحہ ضائع مت کیجئے۔ یہ معاملہ بہت ہی ضروری ہے۔ ابھی یسوع مسیح پر ایمان لائیں۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مَیں کیسے پُر یقین ہو سکتا/سکتی ہوں کہ کلیسیا کے اُٹھائے جانے یعنی ریپچر کے وقت مَیں پیچھے نہیں رہ جاؤں گا/گی؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries