settings icon
share icon
سوال

کسی پر ہاتھ رکھنے کے بارے میں بائبل کیا کہتی ہے ؟

جواب


"ہاتھ رکھنا" ایک بائبلی عمل ہے تاہم کسی مخصوص رُوحانی خدمت کے لیے جسمانی طور پر ہاتھ رکھنے کے بارے میں کوئی بائبلی حکم نہیں ہے ۔ یسوع نے یقیناً اُن میں سے بہت سے لوگوں پر ہاتھ رکھا تھا جنہیں اُس نے شفابخشی تھی؛ تاہم اُس نے لوگوں پر ہاتھ رکھے بغیر بھی شفا دی تھی ۔ درحقیقت اُس کی خدمت میں ایسے مواقع بھی آئے تھے جب وہ اُن لوگوں کے آس پاس نہیں تھا جنہیں اُس نے شفا دی تھی۔ متی 8باب 8آیت یسوع کے رومی صوبیدارکے گھر گئے بغیر اُس کے خادم کو شفا دینے کے بارے میں بیان کرتی ہے ۔

یہاں غور و خوص کے لیے دو مثالیں پیش کی جاتی ہیں : ایک واقعے میں رُوح القدس کسی رسول کے ہاتھ رکھنے کے وسیلہ سے غیر زبانیں بولنے کی نعمت عطا کرتا ہے جبکہ دوسرے واقعے میں وہ رسول کے ہاتھ رکھے بغیر محض اُس کی منادی کے وسیلہ سے ایسا کرتا ہے ۔

"پولُس نے کہا یُوحنّا نے لوگوں کو یہ کہہ کر تَوبہ کا بپتسمہ دِیا کہ جو میرے پیچھے آنے والا ہے اُس پر یعنی یسوع پر اِیمان لانا۔ اُنہوں نے یہ سُن کر خُداوند یسوع کے نام کا بپتسمہ لِیا۔ جب پولُس نے اُن پر ہاتھ رکھّے تو رُوح القدس اُن پر نازِل ہوااور وہ طرح طرح کی زُبانیں بولنے اور نبوت کرنے لگے" (اعمال 19باب 4-6آیات)۔

"پطرؔس یہ باتیں کہہ ہی رہا تھا کہ رُوح القدس اُن سب پر نازِل ہوا جو کلام سُن رہے تھے۔ اور پطرؔس کے ساتھ جتنے مختون اِیمان دار آئے تھے وہ سب حیران ہُوئے کہ غیر قَوموں پر بھی رُوح القدس کی بخشش جاری ہوئی۔ کیونکہ اُنہیں طرح طرح کی زُبانیں بولتے اور خُدا کی تمجید کرتے سُنا۔ " ( 10باب 44-46آیات)۔

1تیمتھیس 5باب 22آیت بیان کرتی ہے کہ "کسی شخص پر جلد ہاتھ نہ رکھنا اور دُوسروں کے گناہوں میں شریک نہ ہونا۔ اپنے آپ کو پاک رکھنا" ۔ یہاں اصل تصور جسمانی طور پر ہاتھ رکھنے میں بہت زیادہ احتیاط برتنے کے بارے میں نہیں بلکہ رُوحانی قیادت کی ذمہ داری سونپنے میں احتیاط برتنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کے بارے میں ہے ( تاہم یہ ہو چکا ہے )۔ یہ کام " اچانک" یا مناسب غور و خوص کے بغیر نہیں کیا جانا چاہیے ۔

ابتدائی کلیسیا میں ہاتھ رکھنا بلاشبہ پیغام کو پیامبر سے یا رُوحانی نعمت کو رُوحانی نعمت دینے والے سے جوڑنے کا طریقہ تھا ۔یہ عمل ایک علامت ہے جو رُوحانی نعمت کے عملی ظہور کے عطا کئے جانے کا وسیلہ بننے والے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ ہمیں اس بات کو بڑی احتیاط سے سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کلیسیائی خدمت کے لیے بائبل میں کوئی جادوئی فارمولے نہیں ہیں ۔ ہاتھ رکھنے کے عمل میں بذاتِ خود کوئی قوت نہیں ۔ ہاتھ رکھنے کے عمل کو خدا صرف اُسی وقت استعمال کرتا ہے جب یہ عمل خدا کے کلام کیساتھ ہم آہنگی میں سر انجام دیا جاتاہے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کسی پر ہاتھ رکھنے کے بارے میں بائبل کیا کہتی ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries