settings icon
share icon
سوال

مَیں کس طرح پُریقین ہو سکتا ہوں کہ مرنے کے بعد فردوس میں جاؤنگا؟

جواب


کیاآپ پورے یقین کے ساتھ یہ جانتے ہیں کہ جب آپ مریں گے تو آسمان پر ہی یعنی فردوس میں جائیں گے؟ خُدا چاہتا ہے کہ آپ اِس بات کے بارے میں پُریقین ہوں ۔ بائبل مُقدس فرماتی ہے کہ "مَیں نے تم کو جو خدا کے بیٹے کے نام پر اِیمان لاتے یہ باتیں اس لئے لکھیں کہ تمہیں معلوم ہو کہ ہمیشہ کی زندگی رکھتے ہو؟(1یوحنا 5باب 13آیت) ۔فرض کریں کہ آپ اِسی وقت خدا کے حضور کھڑے ہوں اور خدا آپ سے پوچھے کہ "مَیں تم کوفردوس میں کیوں داخل ہونے دوں؟" ایسے میں آپ کیا کہیں گے؟ ہو سکتاہےکہ آپ یہ نہ جانتے ہوں کہ خُدا کو کیا جواب دیں۔ مگر آپ کو جو بات جاننے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ خدا ہم سے محبت رکھتاہے اور اُس نے ایک ایسا راستہ مہیا کیا ہے جس کی مدد سے ہم یہ جان سکتے ہیں کہ ہم اپنی ابدیت کہاں پر گزاریں گے۔ بائبل مُقدس اِس بات کو کچھ یوں بیان کرتی ہے: "کیونکہ خدا نے دُنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنا اِکلوتابیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے" (یوحنا 3باب 16آیت)


سب سے پہلے تو ہمیں اُس مسئلے کو سمجھنا ہوگا جو ہمیں فردوس میں جانے سے روکتا ہے۔ مسئلہ یہ ہےکہ ہماری گناہ آلود فطر ت ہمیں خُدا کے ساتھ درست تعلق رکھنے سے روکتی ہے۔ ہم اپنی فطرت اور اپنے انتخاب کی وجہ سے گناہ آلود حالت میں ہیں۔ "کیونکہ سب نے گناہ کیا ہے اور خدا کے جلال سے محروم ہیں"(رومیوں 3باب 23آیت) ۔ ہم خُود اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے۔ "کیونکہ تم کواِیمان کے وسیلہ سے فضل ہی سے نجات ملی ہے۔ اور یہ تمہاری طرف سے نہیں بلکہ خدا کی بخشش ہے۔ اور نہ اعمال کے سبب سے ہے تاکہ کوئی فخر نہ کرے" (افسیوں 2باب 8تا9آیات )۔ ہم موت اور جہنم کے حقدار ہیں۔ "کیونکہ گناہ کی مزدوری موت ہے" (رومیوں 6باب 23آیت)۔

خدا پاک اور منصف ہے ، لہذا اُس کے لیے گناہ کی عدالت کرنا لازم ہے، لیکن اس کے باوجود وہ ہم سے پیار کرتا ہے اور اُس نے ہمارے گناہوں کی معافی کا انتظام کیا ہوا ہے۔ خُداوند یسوع نے کہاہے کہ"راہ اورحق اور زندگی مَیں ہوں۔ کوئی میرے وسیلہ کے بغیر باپ کے پاس نہیں آتا"(یوحنا 14باب6آیت) ۔ خُداوند یسوع ہمارے گناہوں کی خاطر صلیب پر مرا۔ "اس لئے کہ مسیح نے بھی یعنی راستباز نے ناراستوں کے لئے گناہوں کے باعث ایک بار دُکھ اٹھایا تاکہ ہم کو خدا کے پاس پہنچائے"(1 پطرس 3باب 18آیت)۔ خُداوند یسوع مسیح موت اور قبر پر فتح پا کر مُردوں میں سے جی اُٹھا "وہ ہمارےگناہوں کے لئے حوالہ کر دیا گیا اور ہم کو راستباز ٹھہرانے کے لئے جَلایا گیا" (رومیوں 4باب 25آیت)۔

پس ہم اصل سوال پر واپس جاتے ہیں – مَیں یہ کس طرح پُر یقین ہو سکتا ہوں کہ مرنے کے بعد فردوس میں جاؤنگا؟ اِس سوال کا جواب یہ ہے کہ "خداوند یسوع مسیح پر ایمان لا تو تُو ۔۔۔ نجات پائے گا" (اعمال 16باب 31آیت) ۔"جتنوں نے اُسے قبول کیا اُس نے اُنہیں خُدا کے فرزند بننے کا حق بخشا یعنی اُنہیں جو اُس کے نام پر ایمان لاتے ہیں" (یوحنا 1باب 12آیت)۔آپ ہمیشہ کی زندگی کو خُدا کی طرف سے مفت تحفے کی صورت میں حاصل کر سکتے ہیں"خدا کی بخشش مسیح یسوع میں ہمیشہ کی زندگی ہے" (رومیوں 6باب23آیت)۔ اب آپ ایک بھرپور اور بامعنی زندگی گزار سکتے ہیں۔ خُداوند یسوع مسیح نے کہاہے کہ"مَیں اِس لئے آیا کہ وہ زندگی پائیں اور کثرت سے پائیں"(یوحنا 10باب 10آیت) ۔ آپ آسمان یعنی فردوس میں خُداوندیسوع کے ساتھ اپنی ابدیت گزار سکتےہیں، کیونکہ اُس نے وعدہ کیا ہے کہ "اوراگر مَیں جاکر تمہارے لئے جگہ تیارکروں تو پھر آ کر تمہیں اپنے ساتھ لے لوں گا تاکہ جہاں مَیں ہوں وہاں تم بھی ہو" (یوحنا 14باب 3آیت)۔

اگر آپ مسیح یسوع کواپناشخصی نجات دہندہ قبول کرنا چاہتے اور خدا سے معافی حاصل کرناچاہتے ہیں تو یہاں پر دعاکا ایک نمونہ پیش کیا گیاہے۔ یاد رکھیں کہ یہ دُعا یا کوئی بھی دوسری دُعا آپ کو بچا نہیں سکتی۔ صرف مسیح خُداوند پر اپنے شخصی نجات دہندہ کے طور پر ایمان لانے کے ذریعہ سے ہی آپ اپنے گناہوں کی سزا سے بچ سکتے ہیں۔ یہ دُعا محض ایک ذریعہ ہے اور اِس بات کا اقرار ہے کہ آپ خدا پر اپنے ایمان کا اقرار کرتے ہیں اور اُس کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اِس نے آپ کے لئے نجات کا انتظام کیا۔

"اَے خداباپ! مَیں جانتا /جانتی ہوں کہ مَیں نے تیرے خلاف گناہ کیا ہے اور مَیں سزا کا/کی مستحق ہوں۔ مُجھے تیرے کلام کی روشنی میں یہ بھی معلوم ہے کہ خُداوند یسوع مسیح نے میری سزا کو اپنے اوپر لے لیا۔ تاکہ اُس پر اِیمان لا کر مَیں نجات پاؤں۔ مَیں نجات کے لئے اپنا بھروسہ تجھ پر رکھتا /رکھتی ہوں۔ تیری اِس عجیب بخشش اور فضل کے لیے اور ہمیشہ کی زندگی کے اِس انعام کے لئے تیرا شکرہو۔ آمین۔

جو کچھ آپ نے یہاں پر پڑھا ہے کیا اُس کی روشنی میں آپ نے خُداوند یسوع کی پیروی میں چلنے کا فیصلہ کیا ہے؟اگر ایسا ہے تو براہِ مہربانی نیچے دئیے ہوئے اُس بٹن پر کلک کیجئےجس پر لکھا ہوا ہے کہ "آج مَیں نے مسیح کو قبول کرلیا ہے۔"

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مَیں کس طرح پُریقین ہو سکتا ہوں کہ مرنے کے بعد فردوس میں جاؤنگا؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries