settings icon
share icon
سوال

"کیا خُدا ہماری گناہگار حالت کو مدِ نظر رکھ کر غیر جانبدار انصاف کرتا ہے؟

جواب


بہت سے لوگوں کے ذہن میں غیر جانبداری سے مراد یہ ہے کہ ہر کسی کو وہی کچھ ملنا چاہیے جس کا وہ مستحق ہے ۔ اگر غیر جانبداری کی اِس تعریف کے مطابق خدا مکمل طور پر غیر جانبدار ہوتا تو ہم جہنم میں ہمیشہ کےلیے اپنے گناہوں کی اُس سزا کو بھگت رہے ہوتے جس کے ہم بجا طور پر مستحق ہیں ۔ ہم سب نے خدا کے خلاف گناہ کیا ہے ( رومیوں 3باب 23آیت) اور اس وجہ سے ہم ابدی موت کے حقدار ہیں (رومیوں 6باب 23 آیت)۔ اگر ہمارے ساتھ وہ سلوک کیا جاتا ہے جس کے ہم مستحق ہیں تو ہمارا انجام آگ کی جھیل میں ہو گا (مکاشفہ 20باب 14-15آیات)۔ مگر خدا ہمارے ساتھ اِس حوالے سے مکمل طور پر غیر جانبدارنہیں ہے اس کی بجائے وہ مہربان ، راستباز اور بھلا ہے چنانچہ اُس نے یسوع مسیح کو زمین پر بھیجا ہے کہ وہ ہماری خاطر صلیب پر جان دینے کے وسیلے اُس سزا کو اپنے اوپر لے لے جس کے ہم مستحق ہیں ( 2کرنتھیوں 5باب 21آیت)۔ اب ہمیں صرف اُس پر ایمان لانے کی ضرورت ہے اور اس طرح ہم نجات ، معافی اور فردوس میں ابدی مقام پائیں گے (یوحنا 3باب 16آیت)۔ خُداوند یسوع مسیح کی قربانی کی بدولت خُدا اپنی جانبداری کا توازن کرتا ہے کیونکہ مسیح کا کفارہ سارے گناہوں کی قیمت چکانے کے لیے کافی ہے۔

غیر جانبدار کا ایک مترادف لفظ "راست، برحق/مُنصف " بھی ہے اور بائبل اِس حوالے سے بالکل واضح ہے کہ خُدا راست مُنصف ہے۔ "وہ وُہی چٹان ہے ۔ اُس کی صنعت کامِل ہے کیونکہ اُس کی سب راہیں اِنصاف کی ہیں۔ وہ وفادار خُدا اور بدی سے مُبرّا ہے۔ وہ مُنصف اور برحق ہے۔" (استثنا 32 باب 4 آیت؛ 2 تواریخ 19باب 7آیت؛ رومیوں 9 باب 14آیت اور 2 تھسلنیکیوں1 باب 6آیت بھی دیکھئے)۔ خُدا اِس لحاظ سے غیر جانبدار ہے کہ وہ غیر متعصب، دیانتدار اور برحق مُنصف ہے۔ پطرس نے ایک غیر ایماندار کے گھر میں کھڑے ہو کر رُوح القدس کے کام کو دیکھ کر کہا کہ "پطر س نے زُبان کھول کر کہا۔ اب مجھے پُورا یقین ہو گیا کہ خُدا کسی کا طرف دار نہیں۔بلکہ ہر قَوم میں جو اُس سے ڈرتا اور راست بازی کرتا ہے وہ اُس کو پسند آتا ہے۔" (اعمال 10 اب 34-35آیات)۔ خُدا بالکل واضح طور پر غیرجانبدار اور بھرپور انصاف کرنے والا ہے۔ وہ کسی بھی انسان کے ساتھ ناروا سلوک اختیار نہیں کرتا۔

مگر خدا کے محبت بھرے فضل کے باوجود کوئی بھی شخص اپنے طور پر اُس پر ایمان نہیں لا سکتا ( رومیوں 3باب 10-18آیات)۔ ہمارے ایمان لانے کےلیے خدا کو خود ہمیں اپنے نزدیک لانا ہوگا ( یوحنا 6باب 44آیت)۔ خدا ہر شخص کو اپنے نزدیک نہیں لاتا بلکہ صرف اُنہی خاص لوگوں کو اپنے پاس لاتا ہے جن کو اُ س نے اپنی خود مختار مرضی سے چُنا ہے ( رومیوں 8باب 29- 30آیات؛ افسیوں 1باب 5 اور 11آیات)۔ ہماری نظر میں یہ عمل "غیر جانبدار" نہیں ہے کیونکہ اس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خدا تمام لوگوں کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کر رہا۔ تاہم خدا کو کسی شخص کو نجات کے لیے چننے کا بھی پابند نہیں ہے کیونکہ اُسے ایسا کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اِس صورت میں ایک بار پھر ہر انسان کا ہمیشہ کےلیے جہنم میں رہنا پوری طرح واجب ہے ۔خدا کی طرف سےسزایافتہ لوگو ں میں سے چند ایک کو بچانا نا انصافی نہیں ہے کیونکہ تمام لوگ تو بالکل اُسی چیز کو حاصل کر رہے ہیں جس کے وہ مستحق ہیں ۔

جن لوگوں کو خدا نے چُنا ہے وہ خدا کی محبت اور فضل کو حاصل کرتے ہیں ۔ لیکن جب خدا ہمارے دلوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا اور ہمارے ذہنوں کو کھولتا ہے تو ہم سب کو تخلیق کے مکاشفے ( 19زبور 1-3آیات) کےساتھ ساتھ خدا کی طرف سے ہمارے اندر رکھے گئےضمیر کا جواب دینے (رومیوں 2باب 15آیت) اور خدا کی طرف رجوع کرنے کا موقع ملتا ہے۔ جو لوگ مسیح کو قبول نہیں کرتے وہ اپنے انکار کے باعث اُس سزا کو پائیں گے جس کے وہ حقیقی طور پر مستحق ہیں ۔ مسیح کا انکار کرنے والے لوگ اپنی واجبی سزا پائیں ( یوحنا 3باب 18 اور 36آیت)۔ لیکن جو لو گ ایمان لاتے ہیں وہ اُس سےکہیں زیادہ اور بہتر اجر پائے پائیں گے جس کے وہ حقدار ہیں ۔ تاہم کسی انسان کو اُس سے کہیں زیادہ سزا نہیں دی جاتی جس کا وہ مستحق ہے ۔ کیا خدا غیر جانبدار ہے ؟ایمانداروں کے حق میں نہیں ! شکر ہے کہ خدا غیر جانبدار سے بڑھ کر ہے ! وہ مہربان ، رحم کرنے والا، معاف کرنے والا –مگر پاک، راست ، بھلااور نیک ہے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

"کیا خُدا ہماری گناہگار حالت کو مدِ نظر رکھ کر غیر جانبدار انصاف کرتا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries