settings icon
share icon
سوال

بائبل میں اُونچے مقامات کی کیا اہمیت ہے ؟

جواب


اُونچے مقامات عام طور پر زمین کے بلند مقامات پر موجود عبادت گاہیں تھیں۔ اونچے مقامات خصوصاً موابیوں میں (یسعیاہ 16باب 12آیت) بُتوں کی پوجا کے لیے وقف کئے گئے مقامات تھے (گنتی 33باب 52آیت؛ احبار 26باب 30آیت) ۔ یہ مندر اکثر ایک قربان گاہ اور مختلف اشکال میں ایک پتھر کےستون یا ایک لکڑی کے ستون جیسی(غیر اقوام کے نزدیک) ایک مقدس چیز پر مشتمل ہوتے جو کسی قابلِ پرستش شے (جانوروں ، برجوں ، دیویوں اور زرخیزی کے دیوتاؤں) کی علامت ہوتی تھی ۔ ایسا لگتا ہے کہ بعض اوقات اونچے مقامات ایسی جگہ پر بنائے جاتے تھے جو مصنوعی طور پر بلند کئے گئے ہوتے تھے ؛ 2سلاطین 16باب 4آیت اُونچے مقامات " اور "ٹیلوں" کے درمیان فرق کو بیان کرتی معلوم کرتی ہے۔

خدا سےہمیشہ کے لیے دُور ہوتے ہوئےاسرائیلیوں نے مولک کی پرستش کی اور بعل کے لیے اونچے مقامات تعمیر کئے (یرمیاہ 32باب 35آیت)۔ اگرچہ سلیمان نے یروشلیم میں خدا کی ہیکل بنائی تھی لیکن بعد میں اُس نے یروشلیم سے باہر اپنی غیر ملکی بیویوں کے لیے بت پرستی کے اُونچے مقامات تعمیر کئے اور اُن کے ساتھ وہاں بُت پرستی کی تھی جس کے باعث اُسے سلطنت کا نقصان اُٹھنا پڑا(1سلاطین 11باب 11آیت)۔ ہیکل کی تعمیر سے پہلے بھی لوگ غیر قوموں کے اونچے مقاموں پر قربانی کر رہے تھے اور سلیمان اُن میں شامل ہوتا تھا ۔ خداوند کے جبعون میں خواب میں اُس پر ظاہر ہونے کے بعد بادشاہ یروشلیم میں واپس آیا اور وہاں قربانیاں چڑھائیں ؛ تاہم وہ اِن دونوں عبادت گاہوں کے درمیان ڈگمگاتا رہا۔

تمام اُونچے مقامات بت پرستی کے لیے وقف نہیں تھے۔ اِنہوں نے اسرائیلی عبادت میں اہم کردار ادا کیا تھا اور بائبل کی ابتدائی ترین عبادت گاہ جسے بعد میں "اونچے مقام" کا نام دیا گیا تھااُس کا ذکر پیدایش 12باب 6-8آیا ت میں ملتا ہے جہاں ابرام نے سکم اور حبرون میں خداوند کے لیے قربان گاہیں بنائی تھیں۔ ابرہام نے موریاہ کے علاقے میں ایک قربان گاہ بنائی اور وہاں اپنے بیٹے کو قربان کرنے کے لیے تیار تھا (پیدایش 22باب 1-2 آیات)۔ روایتی طور پر مانا جاتا ہے کہ یہ جگہ وہی اونچا مقام تھا جہاں یروشلیم کی ہیکل تعمیر کی گئی تھی ۔ یعقو ب نے خداوند کے لیے بیت ایل میں ایک پتھر کا ستون کھڑا کیا (پیدایش 28باب 18-19آیات) اور موسیٰ کوہِ سینا پر خدا سے ملا تھا ( خروج 19باب 1-3آیات)۔

دریائے یردن کو پار کرنے کے بعد یشوع نے جلجال میں اُن بارہ پتھروں کو نصب کیا جو اُ س نے یردن میں سے لیے تھے ( یشوع 4باب 20آیت) اور اس جگہ کو عبادت کے لیے ایک اونچا مقام خیال کیا گیا کیونکہ بنی اسرائیل" یردن میں سے ہو کر بلند ز مین پر آئے " تھے ۔ سموئیل نبی کی طرف سے اُونچے مقاموں کا باقاعدگی سے دورہ کیا جاتا تھا ( 1سموئیل 7باب 16آیت)۔ کنعانی بتوں کی عبادت گاہوں ( قضاۃ 3باب 19آیت) کی حیثیت سے اونچے مقام ایلیاہ کے زمانہ تک قائم تھے ( 1سلاطین 18باب 16-40آیات)۔ خدا نے صرف ایک اونچے مقام کا نام پیش کیا تھا جہاں قربانی کی اجازت تھی اور وہ یروشلیم کی ہیکل تھی ( 2تواریخ 3باب 1آیت)۔ خدا نے حکم دیا کہ باقی کے تمام اونچے مقام ڈھا دئیے جائیں ۔ یوسیاہ بادشاہ نے انہیں 2سلاطین 22-23 کے مطابق ڈھا دیا تھا ۔



English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

بائبل میں اُونچے مقامات کی کیا اہمیت ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries