settings icon
share icon
سوال

کیا جہنم حقیقی مقام ہے؟کیا جہنم ابدی ہے؟

جواب


یہ ایک دلچسپ بات ہے کہ جہنم پر یقین رکھنے والوں کی نسبت فردوس پر یقین رکھنے وا لے لوگوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے ۔ مگر بائبل مُقدس کی تعلیمات کے مطابق جہنم بھی فردوس کی مانند ایک حقیقی مقام ہے ۔ بائبل بڑے واضح اور صاف انداز میں سکھاتی ہے کہ جہنم وہ حقیقی جگہ ہے جہاں پر شریروں اور غیر ایمانداروں کو موت کے بعد بھیجا جاتا ہے ۔ ہم سب نے خدا کے خلاف گناہ کیا ہے ( رومیوں 3باب 23آیت) اور اس گناہ کی سزا صرف موت ہے (رومیوں 6باب 23آیت)۔ کیونکہ ہمارا گناہ بنیادی طور پر خدا کے خلاف ہے (51زبور 4آیت) اور چونکہ خدا لامحدود اور ابدی ذات ہے اس لیے گناہ کی سزا "موت"بھی لامحدود اور ابدی ہوگی ۔ جہنم وہ لامحدود اور ابدی موت ہے جو ہم نے اپنے گناہ کی وجہ سے کمائی ہے "کیونکہ گناہ کی مزدوری موت ہے "( رومیوں 6باب 23آیت)۔

جہنم میں شریروں کی سزا کو تمام کلامِ مقدس میں " ہمیشہ کی آگ"( متی 25باب 41آیت)، " نہ بجھنے والی آگ" ( متی 3باب 12آیت)، " رُسوائی اور ذِلتِ ابدی" (دانی ایل 12باب 2آیت)، ایک ایسا مقام جہاں " آگ نہیں بجھتی" ( مرقس 9باب 44-49آیات)، " عذاب " اور " آگ" کی جگہ ( لوقا 16باب 23-24 آیات)،" ابدی ہلاکت" ( 2تھسلنیکیوں1باب 9آیت) ، ایک ایسی جگہ جہاں پر " عذاب کا دھواں ابدُالآباد اُٹھتا رہے گا"( مکاشفہ 14باب 10-11آیت) اور " آگ اور گندھک کی جھیل"جہاں پر شریر " رات دن ابُدالآباد عذاب میں رہیں گے "( مکاشفہ 20باب 10آیت) کے طور پر بیا ن کیا گیا ہے ۔

جس طرح فردوس میں راستبازوں کی شادمانی ختم نہیں ہوگی بالکل ویسے ہی جہنم میں شریروں کی سزا کبھی ختم نہ ہوگی ۔ یسوع مسیح نے خود واضح کیا ہے کہ فردوس میں ہمیشہ کی زندگی کی مانند جہنم کی سزا بھی دائمی ہے ( متی 15باب 46آیت)۔ شریر ہمیشہ کےلیے خدا کے قہر و غضب کا نشانہ بنیں گے ۔ جہنم میں موجود لوگ خدا کی کامل عدالت کو تسلیم کریں گے (76زبور 10آیت)۔ وہ جانیں گے کہ اُن کی سزا جائز ہے اور اُس کے وہ خود ذمہ دار ہیں ( استثنا 32باب 3-5آیت)۔ ہاں ، جہنم حقیقی ہے ۔ ہاں ،جہنم ایسے عذاب اور سزا کی جگہ ہے جو بغیر ختم ہوئے ابدُاالآباد جاری رہے گا۔ خدا کا شکر ہے کہ ہم یسوع مسیح کے وسیلہ سے اِس ابدی موت سے بچ سکتے ہیں (یوحنا 3باب 18، 16، 36 آیات)

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا جہنم حقیقی مقام ہے؟کیا جہنم ابدی ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries