settings icon
share icon
سوال

' ہلّلُویاہ ' لفظ کے کیا معنی ہیں؟

جواب


لفظ ہلّلُویاہ اُس"ہلّلُویاہ کورس" کے تناظر میں کافی زیادہ مشہور ہے جو جارج فریڈرک ہینڈل کے گیت مسیحا کا حصہ ہے۔ ہلّلُویاہ ایک عبرانی لفظ ہے جس کا مطلب" یہواہ /خداوند کی حمد ہو " ہے ۔ Hallelujah /ہلّلُویاہ کی نقلِ حرفی نیو انٹر نیشنل ورژن اور نیو امریکن سٹنڈرڈ بائبل میں چار بار ظاہر ہوتی ہے (مکاشفہ 19باب 1-6آیات )جبکہ کنگ جیمز ورژن میں یہ " alleluia/الیلویا" کی شکل میں ہے۔ حالیہ گفتگو میں، ہلّلُویاہ اور الیلویا دونوں کا مطلب ہے "خداوند کی حمد ہو"، ایک ایسا جملہ جو انگریزی بائبل کے پرانے عہد نامہ میں پچاس سے زیادہ مرتبہ اور نئے عہد نامہ میں ایک بار ظاہر ہوتا ہے۔

مکاشفہ 19باب میں ہلّلُویاہ کے لفظ کواوپر آسمان پر استعمال کیا جاتا ہے جہاں ایک بہت بڑی جماعت خدا کے تخت کے سامنے اُس کی موجودگی میں جمع ہے۔ یہ برّے کی شادی کی ضیافت ہے۔ خُدا کے دشمنوں کو شکست دے دی گئی ہے اور خوشخبری کے پیغام نے فتح پائی ہے۔ فتح کے جشن میں پورا آسمان حمد و تعریف گاتا ہے ، شکرگذاری کا وہ گیت جس میں تمام مقدسین متحد ہیں۔ اپنے دشمنوں پر خُدا کی راست فتح مندی (مکاشفہ 19باب 1-3آیات )، اُس کی حاکمیت (4-6 آیات)اور اپنے لوگوں کے ساتھ اس کی ابدی رفاقت (7آیت) اِس شاندار حمد و تعریف کے ظہور کی وجوہات ہیں۔ حمد وتعریف اور عبادت کی آواز اتنی زبردست ہے کہ یوحنا رسول اِسے صرف "بڑی جماعت کی سی آواز اور زور کے پانی کی سی آواز اور سخت گرجوں کی سی آواز " (6آیت)کے طور پر ہی بیان کر پاپاہے ۔

دولہا (مسیح) اور دلہن (کلیسیا) کی شادی کی ضیافت میں خدا کے لوگوں کی شادمانی اتنی بڑی ہے کہ ہلّلُویاہ ہی وہ عظیم الشان لفظ ہے جو اس کا اظہار کرنے کے لیے موزوں ہے ۔ آسمان پر عظیم کورس کے بارے میں فریڈرک ہینڈل کا ورژن جو اپنی موسیقی کی طرح ہی شاندار ہےاُس آسمانی شان و شوکت کا صرف ایک کمزور سابیان ہے جس کا اظہار آسمانی کورس میں کیا جائے گا جب ہم گائیں گے کہ "۔۔۔ہلّلُویاہ! اِس لئے کہ خُداوند ہمارا خُدا قادِرِ مُطلِق بادشاہی کرتا ہے"(مکاشفہ 19باب 6آیت)۔



English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

' ہلّلُویاہ ' لفظ کے کیا معنی ہیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries