settings icon
share icon
سوال

مجوسی/دانشمند لوگ خداوند یسوع کے لیے سونا ، لبان اور مُر کیوں لائے؟

video
جواب


متی 2باب ہمیں بتاتا ہے کہ مجوسی بچے مسیح کی تلاش میں مشرق کے کسی ملک سے سفر کرتے ہوئے یروشلیم آئے تھے ۔ اُنہیں نے اِن الفاظ کے ساتھ ہیرودیس بادشاہ سے خُداوند یسوع کے بارے میں دریافت کیا کہ"یہُودِیوں کا بادشاہ جو پَیدا ہُؤا ہے وہ کہاں ہے؟ کیونکہ پُورب میں اُس کا ستارہ دیکھ کر ہم اُسے سِجدہ کرنے آئے ہیں"( متی 2باب 2آیت)۔ جب وہ اُس مقام پر پہنچے جہاں پر یسوع تھا تو بچے یسوع کو دیکھنے پر اُنہوں نے "اُس کے آگے گِر کر سِجدہ کِیا اور اپنے ڈِبّے کھول کر سونا اور لُبان اورمُر اُس کونذر کِیا"( متی 2باب 11آیت)۔



سونا ایک بیش قیمت دھات ہے اور اِس لحاظ سے ایک مہنگی چیز تھی ۔ایک خیال ہے کہ سونے کی مالیت مصر کی جانب یوسف اور مریم کے سفرکے دوران اُن کے لیے مالی اعتبار سے کافی مدد گار ثابت ہو سکتی تھی ۔ بائبل مقدس اِن تینوں تحائف کی اہمیت کے حوالے سے کچھ بھی بیان نہیں کرتی ؛ تاہم روایت ہے کہ اِن تینوں میں سے ہر تحفہ گہر ا معنی رکھتا ہے ۔ سونا الوہیت کی ایک علامت ہے اور اِس کا ذکر تمام بائبل مقدس میں پایا جاتا ہے ۔بُت پرست مذاہب کے بُت اکثر سونے سے بنائے جاتے تھے اور عہد کا صندوق اندر اور باہر سے خالص سونے سے منڈھا گیا تھا( خروج 25باب 10-17آیات)۔ بچے یسوع کو تحفے میں سونا پیش کرنا اُس کی الوہیت-مجسم خدا ہونے کی طرف اشارہ تھا۔

لُبان ایک سفید گوند یا رال ہے ۔ یہ درخت کی چھال میں چیرالگا کر رس اکٹھا کرنے کے ذریعہ سے حاصل کی جاتی ہے ۔ جلانے پر یہ بہت زیادہ خوشبو پیدا کرتی ہے اور اس لیے اِسے عبادت میں خدا کے حضور سوختنی قربانی کے طور پر جلایا جاتا تھا (خروج 30باب 34آیت)۔ لُبان پاکیزگی اور راستبازی کی علامت ہے ۔ بچے مسیح کے لیے لُبان کا تحفہ یسوع کے ہمارا کفارہ بننے، خود کو پوری طرح پیش کرنے، سوختنی قربانی کے مشابہ ہونے کے لیے اُس کی رضامندی کی طرف اشارہ تھا۔

مُر بھی ملکِ عرب کی ایک پیداوار تھی جو بالکل اُسی طریقے سے حاصل ہوتی تھی جیسے لُبان کو حاصل کیا جاتا تھا ۔ یہ ایک مصالحہ تھا اور اِسے حنوط سازی میں استعمال کیا جاتا تھا ۔بعض اوقات اِسے ایک قسم کا مشروب بنانے کے لیے مے کے ساتھ مِلایا جاتا تھا۔ ایسا ہی مشروب بے حواس کرنے والی ایک دوا کے طور پر ہمارے خداوند کو اُس وقت پیش کیا گیا جب وہ مصلوب ہونے والے تھا( مرقس 15باب 23آیت)۔متی 27باب 34آیت اِسے"پِت ملی ہوئی مے" کے طور پر بیان کرتی ہے ۔ مُر تلخی ، تکلیف اور مصیبت کو ظاہر کرتا ہے ۔ بچے یسوع نے بطور انسان نشو و نما پائی تاکہ اُس بڑی مصیبت کو برداشت کرے اور صلیب پر جان دیتے ہوئے اُن تمام لوگوں کے لیے حتمی قیمت ادا کرے جو اُس پر ایمان لائیں گے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مجوسی/دانشمند لوگ خداوند یسوع کے لیے سونا ، لبان اور مُر کیوں لائے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries