settings icon
share icon
سوال

رحم کی رُوحانی نعمت کیا ہے ؟

جواب


یسوع کے پہاڑی وعظ میں بیان کردہ مبارکبادیوں میں سے ایک یہ ہے کہ "مبارک ہیں وہ جو رحم کرتے ہیں کیونکہ اُن پر رحم کیا جائے گا" (متی 5باب 7آیت ) ۔ رحم وہ عمل ہے جس کا اظہار ہم اُس وقت کرتے ہیں جب ہمیں اپنے رویوں، لفظوں اور اعمال سے رحمد لی کا اظہار کرنے کے لیے خدا کی طرف سے رہنمائی کی جاتی ہے ۔ یہ کسی انسان کے لیے ہمدردی محسوس کرنے سےکہیں زیادہ ہے؛ یہ محبت کا عملی اظہار ہے۔ رحم دوسروں کی فوری ضروریات کو پورا کرنا اور مصیبت ،تنہائی اور غم کو کم کرنا چاہتا ہے۔ رحم جسمانی، جذباتی، مالی یا رُوحانی پریشانیوں کافراخدلی اور خود اایثارانہ خدمت کے ساتھ حل کرتا ہے۔ رحم غریب، استحصال زدہ اور فراموش لوگوں کا حامی ہے اور اکثر اُن کی خاطر کام کرتا ہے۔

رحم کی ایک عمدہ مثال متی 20باب 29-34آیات میں ملتی ہے: "جب وہ یرِیحو سے نکل رہے تھے ایک بڑی بھیڑ اُس ک پیچھے ہو لی۔ اور دیکھو دو اندھوں نے جو راہ کے کنارے بیٹھے تھے یہ سُن کر کہ یِسُوع جا رہا ہے چِلاّ کر کہا اَے خُداوند اِبنِ داؤُد ہم پر رحم کر۔ لوگوں نے اُنہیں ڈانٹا کہ چُپ رہیں لیکن وہ اَور بھی چِلاّ کر کہنے لگے اَے خُداوند اِبنِ داؤُد ہم پر رحم کر۔ یِسُوع نے کھڑے ہو کر اُنہیں بُلایا اور کہا تم کیا چاہتے ہو کہ مَیں تمہارے لئے کرُوں؟ اُنہوں نے اُس سے کہا اَے خُداوند یہ کہ ہماری آنکھیں کُھل جائیں۔ یِسُوع کو ترس آیا اور اُس نے اُن کی آنکھوں کو چُھوا اور وہ فوراً بِینا ہو گئے اور اُس کے پیچھے ہو لئے"۔ غور کریں کہ اندھوں نے رحم کو محض ایک احساس سے نہیں بلکہ ایک عمل سے جوڑا تھا ۔ اُن کا جسمانی مسئلہ یہ تھا کہ وہ دیکھ نہیں سکتے تھےلہذ ااُن کے نزدیک رحم کا عمل اُن کی بینائی بحال کرنے کے لیے مسیح کی مداخلت کرنا تھا۔ رحم فقط ایک احساس سے بڑھ کر ہے ؛یہ ہمیشہ ایک عمل کی ترغیب دیتاہے ۔

اس نعمت میں فعال خدمت کے عملی اطلاق کے ساتھ ساتھ خوشی سے ایسا کرنے کی ذمہ داری بھی شامل ہے (رومیوں 12باب 8آیت)۔ مزید برآں ہم سب کو رحم کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔ یسوع متی 25باب 40آیت میں فرما تا ہے کہ "مَیں تم سے سچ کہتا ہُوں کہ جب تم نے میرے اِن سب سے چھوٹے بھائِیوں میں سے کسی ایک کے ساتھ یہ سلُوک کِیا تو میرے ہی ساتھ کِیا"۔ متی 5باب 7آیت اُن لوگوں کے ساتھ رحم کی پیش گوئی کرتی ہے جو دوسروں پر رحم کرتے ہیں۔ رُوحانی طور پر مُردہ اور اندھے گنہگار ہونے کے ناطے ہم متی 20 باب میں مذکور دو اندھے آدمیوں سے بہتر نہیں ہیں۔ جس طرح وہ اپنی بینائی بحال کرنے کے لیے مکمل طور پر مسیح کی شفقت پر انحصار کرتے تھے اسی طرح ہم بھی اُس پر انحصار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ "اَے خُداوند! تُو اپنی شفقت ہم کو دِکھا اور اپنی نجات ہم کو بخش" (85زبور 7آیت)۔ اس بنیادی شعور کی ہماری امید کا انحصار ہماری کسی خوبی کی بجائے صرف مسیح کے رحم پر ہے ۔ ہمیں دوسروں کو مسیح کی ہمدردانہ خدمت کے نمونے کی پیروی کرنے اور دوسروں پر رحم کرنے کی ترغیب دینی چاہیے جیسا کہ یہ ہم پر واضح کیا گیا ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

رحم کی رُوحانی نعمت کیا ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries